پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری وطن پہنچ گئے

الف نظامی

لائبریرین
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری وطن پہنچ گئے۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج سے معاہدہ پر اسلام آباد اور لوگوں کا امن بحال ہوا جس پر پاک فوج مبارکباد کی مستحق ہے۔ حکومت اپنی بدنیتی اور خیانت کی وجہ سے اس معاملے کو الجھانا، ملک میں خانہ جنگی کروانا چاہتی تھی مگر اپنے ناپاک ارادوں میں کامیاب نہ ہو سکی۔ جو حکومت پارلیمنٹ میں مسائل حل نہیں کر سکتی، اپنے شہریوں سے مذاکرات نہیں کر سکتی، گھروں سے نہیں نکل سکتی اسے پاکستان کی مزید بے عزتی کرنے کا کوئی حق نہیں، اسمبلیاں تحلیل کر کے گھر چلی جائے، چند روز کی بات ہے یہ اگر اب نہیں جائیں گے تو پھر ٹھڈے، جوتے اور ڈنڈے کھا کر جائیں گے۔ حکمران خاندان کی رسوائی 2014ء کے دھرنے کا منطقی نتیجہ ہے۔ حکمران سر اٹھا کر تو کیا سر چھپا کر بھی گھروں سے نکلنے کے قابل نہیں رہے۔ نواز شریف کے چہرے پر جعلی اور مصنوعی جرات ہے۔ خبر دے رہا ہوں وہ درپردہ معافی کیلئے پیغامات اور بندے بھجوارہے ہیں اور یہ لکھ کر بھی دینے کیلئے تیار ہیں کہ معافی کے عوض خاندان کا کوئی بچہ بھی سیاست میں نہیں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی باغیرت اب انہیں معافی دے گا اور نہ ہی مشرف والی غلطی دہرائے گا۔ لاہور ایئرپورٹ پر سربراہ عوامی تحریک کا کارکنوں، رہنماؤں نے پرتپاک استقبال کیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، گو نظام گو اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

سربراہ عوامی تحریک کا ایئرپورٹ پر خرم نواز گنڈاپور، ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر حسین محی الدین، بشارت جسپال، فیاض وڑائچ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، جواد حامد، ویمن لیگ، یوتھ لیگ، علماء ونگ، لائرز ونگ، ایم ایس ایم کے کارکنوں اور رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔

سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ ان ظالموں نے رات کے اندھیرے میں چوری چھپے عقیدہ ختم نبوت پر حملہ کیا۔ ختم نبوت کے قانون پر حملہ کرنے والی حکومت کا استعفیٰ پوری قوم کا مطالبہ ہے۔ 7B اور 7C کو سب سے پہلے میں نے اپنے انٹرویوز میں نمایاں کیا کہ ختم نبوت کے حوالے سے ان ظالموں نے اہم انتخابی قوانین کو حذف اور ایمان کی اساس پر حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے حرام خوری اور لوٹ مار کی وجہ سے خاندان کی مستورات اور مرحوم بزرگوں کی بھی تذلیل میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان یا انگلینڈ میں جہاں رہتے ہیں وہاں کی گلی اور بازار میں بھی کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔ میں نے اتنا کسی برسراقتدار خاندان کو ذلیل و رسوا ہوتے ہوئے نہیں دیکھا۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ حکمرانوں کے اندر سے جرات، ہمت اور حمیت اسی روز ختم ہو گئی تھی جس دن انہوں نے ماڈل ٹاؤن میں 100 لوگوں کو گولیاں ماری تھیں اور انسانیت کا قتل عام کیا تھا۔ ان کی تباہی اور بربادی کی ابتداء سانحہ ماڈل ٹاؤن سے ہوئی۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی وجہ سے اللہ نے ان کی پکڑ کی، پاناما لیکس پر ان کا مواخذہ ہوا، ان کی ڈاکہ زنی پکڑی گئی، بچہ بچہ رسوا ہوا، ان کا عبرتناک انجام اللہ کے ہاں لکھا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر ان شاء اللہ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ پر فیصلہ آنے ہی والا ہے، اس رپورٹ کے پبلک ہوتے ہی اصل قاتل اور گھناؤنے چہرے قوم کے سامنے آجائیں گے۔ ہم سوائے قصاص کے اور کچھ نہیں مانگ رہے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے مزید کہا کہ 30 نومبر کو مینار پاکستان پر تاجدار ختم نبوت کانفرنس ہو گی اور پورے ملک سے عاشقان رسول جوق در جوق شریک ہونگے۔
 
جاہلوں کا سردار ہے۔ خوا مخواہ عالم بنا پھرتا ہے۔
اس سے سوال کیا، وہ آیت بتائیے جس میں 'لا الہ الا اللہ ، محمد الرسول اللہ ' ہے۔
جواب - نہیں پتہ ، ہا ہا ہا

دوسرا سوال پوچھا، کہ زکواۃ کی مقدار کس آیت میں ہے۔
جواب : زکواۃ ہ ہم کو دیں۔


تیسرا سوال پوچھا: حج کی تاریخ کس آیت سے ثابت ہے؟
جواب : برہم ہو گیا

صرف مذہبی سیاسی بازیگر ہے یہ

جو اس کے چاہنے والے ہیں۔ یہ سوال ان جناب سے کہیں بھی کرسکتے ہیں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
طاہر القادری کے انقلابی منشور کے دس اہم نکات
  1. ہر بے گھر کو گھر دیا جائے گا۔ بے گھر خاندانوں کو تین / پانچ مرلہ کے پلاٹ مفت دیے جائیں گے اور تعمیر کے لیے بغیر سود کے قرضے دیے جائیں گے جو بیس تا پچیس سال میں واپس کرنا ہوں گے۔ اور جو خاندان اتنی طاقت نہیں رکھتے ہوں گے، انہیں گھر بنا کر مفت چابیاں دی جائیں گی۔
  2. ہر شخص کو روزگار فراہم کیا جائے گا یا روزگار الاؤنس دیا جائے گا۔ نوجوانوں کو جاب پلاننگ دی جائیگی اور انہیں مقروض، بھکاری یا قرض خور بنانے کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔
  3. پندرہ بیس ہزار سے کم آمدنی والوں کو آٹا، چاول، دودھ، کوکنگ آئل، چینی اور سادہ کپڑا آدھی قیمت پر فراہم کیا جائے گا۔
  4. لوئر مڈل کلاس کے لیے بجلی، پانی اور گیس کے تمام بلوں پر ٹیکسز ختم کردیے جائیں گے اور انہیں تمام یوٹیلی ٹیز نصف قیمت پر فراہم کی جائیں گی۔
  5. سرکاری انشورنس قائم کی جائے گی اور غریبوں کا مکمل علاج فری ہوگا۔
  6. یکساں نصاب کے تحت میٹرک تک مفت لازمی تعلیم ہو گی اور والدین بچوں کو تعلیم سے محروم نہیں رکھ سکیں گے۔ اعلیٰ تعلیم کے لیے ہر خواہش مند طالبعلم کو مواقع ملیں گے اور میرٹ کے مطابق داخلہ یقینی ہو گا۔
  7. پاکستان کا کل رقبہ بیس کروڑ ایکڑ ہے، جس میں سے دس کروڑ ایکڑ قابل کاشت ہے۔ اس دس کروڑ میں سے پانچ کروڑ ایکڑ نجی ملکیت میں ہے جب کہ بقیہ پانچ کروڑ ایکڑ رقبہ غریب کسانوں میں تقسیم کردیا جائے گا۔
  8. فرقہ واریت، دہشت گردی اور انتہاء پسندی کا خاتمہ کیا جائے گا۔ لوگوں کی تربیت کے لیے دس ہزار peace training centres بنائے جائیں گے۔ مدارس کے نصاب میں تبدیلی کی جائے گی۔
  9. خواتین کو گھریلو صنعتی یونٹس کی صورت میں روزگار اور کسب معاش کے مواقع مہیا کیے جائیں گے، انہیں مکمل سماجی و معاشی تحفظ فراہم کر کے ان کے خلاف تمام امتیازی قوانیں ختم کیے جائیں گے۔
  10. سرکاری و غیر سرکاری چھوٹے بڑے ملازمین کے درمیان تنخواہوں کے فرق کو ممکنہ حد تک کم کیا جائے گا۔
 
میرے بھی کچھ نکات ہیں۔

1۔ سب کو ائر کنڈیشنڈ مکانات دئے جائیں گے
2۔ سب شہروں میں بہترین قسم کے سیوریج سسٹم بنائے جائیں گے
3۔ مکمل صفائی کا نظام ہوگا
4۔ بہترین ڈرینیج سسٹم بنائے جائیں گے
5۔ بہترین شاہ راہیں تعمیر کی جائیں گی

کیا بکواس ہے؟

یہ سب پاکستان کے تمام گھروں کو زمیں بوس کرکے کیا جائے گا، تمام مکان، تمام شاہراہیں، تمام ڈرینیج اور تمام سیوریج توڑ دئے جائیں گے ۔ جب تک سب کچھ تعمیر نہیں ہوتا، اس سقت تک سب شہر سے باہر رہیں گے ۔۔

ریڈیکل ازم کے بارے میں جانتے ہیں آپ ؟ یک لخت اتنی تبدیلی صرف تباہی کے بعد ہی آسکتی ہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
24059014_1565118936898954_1970616656246604906_n.jpg
 

الف نظامی

لائبریرین
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ:
احتساب اور اصلاحات کے بغیر انتخابات کی طرف جانے کا مطلب ملک، قوم اور اداروں کی جڑیں کھوکھلی کرنیوالے گلے سڑے متعفن نظام کو واپس لانا ہے
ڈاکوؤں کے بنائے نظام کے تحت آج تک ڈاکو پکڑے جا سکے نہ آئندہ پکڑے جا سکیں گے۔
انہوں نے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن، لوٹ مار کرنیوالی اشرافیہ نے آئینی، قانونی، اخلاقی اقدار کا جنازہ نکال دیا۔ انہوں نے کہا کہ جب اللہ نے نافرمانی پر اپنی بارگاہ سے شیطان کو نکالا تو اس نے شور نہیں مچایا تھا کہ مجھے کیوں نکالا کیونکہ اسے علم تھا کہ میں کیوں نکالا گیا۔

ایک نا اہل شخص اپنے نکالے جانے کی وجہ معلوم ہونے کے باوجود شور مچا رہا ہے کہ مجھے کیوں نکالا، اس شور و غوغا اور ڈھٹائی پر شیطان بھی شرما رہا ہو گا۔ اسمبلیاں تحلیل کر کے کڑا احتساب کیا جائے اور نظام کو پاک صاف کرنے کیلئے جامع اصلاحاتی آئینی پیکج لایا جائے، جو اسمبلی نا اہل کو پارٹی صدر بنانے اور عقیدہ ختم نبوت کے قانون بدل سکتی ہے وہ ملک و قوم کی بہتری اور بقا کیلئے ضروری ترامیم کیوں نہیں کر سکتی؟۔ افراد اور خاندانوں کے مفادات اور انکی لوٹ مار کا تحفظ کرنیوالی ترامیم سے آئین کو پاک کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ عقیدہ تحفظ ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی ایک بین الاقوامی سازش تھی۔ نا اہل نواز شریف اس سازش میں پوری طرح ملوث ہیں۔ اس واردات میں ایک دو وزیر نہیں پوری حکومت ملوث ہے، پوری حکومت سزا کی مستحق ہے۔ اسمبلی میں کسی وزیر، مشیر نے 7C اور 7B کے خاتمے کا تذکرہ نہیں کیا، صرف حلف نامے کا ذکر کرتے رہے، اسمبلی کے فلور پر کھڑے ہو کر جھوٹ بولنے اور قوم کو گمراہ کرنے والے سب نا اہل اور سزا کے مستحق ہیں۔ سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ انشا اللہ تعالیٰ مینار پاکستان پر منعقدہ 30 نومبر تاجدار ختم نبوت کانفرنس پر عقیدہ ختم نبوت، جشن میلاد النبی اور سیرت طیبہ پر تفصیلی گفتگو ہو گی۔
 
اس ٹوپی کے بہت چرچے ہیں، کوئی جانتا ہے کیا؟
یہ وہ ٹوپی ہے جو مریدوں کو پہنائی دی گئی ہے۔
ویسے یہ حضرت ڈاکٹر کیسے بنے؟

ایک زمانہ میں انہوں نے قاتلانہ حملے کا دعوی بھی کیا تھا اور ثبوت میں خون کے کچھ دھبے بھی، جو کسی جانور کے نکلے
 

فرقان احمد

محفلین
سن 2014 میں اعلیٰ حضرت نے ریاست بچائی تھی، دعا گو ہوں کہ موصوف عزت ہی بچا لیں اس بار۔ :) اچھے بھلے عالم ہوا کرتے تھے؛ سیاست کی نذر ہوئے۔ ان دنوں خادم اور جلالی چھائے ہوئے ہیں، اس صورت حال میں موصوف کو اچھی خاصی محنت کرنا پڑے گی۔
 

ہادیہ

محفلین
پہلے اردو محفل میں "شاعری" اور "کرکٹ" کے تھریڈ تھے اب کچھ دنوں سے صرف "سیاسی مباحثے"۔۔ شاعر حضرات کہاں چلے گئے؟؟ ان سیاسی گفتگو سے بہتر ہے شاعری ہی پر توجہ دیں ۔۔۔ :oops:
 
Top