پاکستان میں افطاری کے مناظر

شمشاد

لائبریرین
رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ملک کے مختلف شہروں میں روزے داروں کے لیے مخیر حضرات کی جانب سے مساجد اور سڑکوں پر افطاری کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

چند ایک تصاویر جو پاکستان میں افطاری کے مناظر پیش کر رہی ہیں۔

آپ بھی اس میں پاکستان کے مختلف علاقوں کے افطاری مناظر والی تصاویر پوسٹ کریں۔
 

شمشاد

لائبریرین
لاہور میں افطار کے وقت روزہ دار افطاری میں مصروف ہیں۔

267447-M-1404238576-340-640x480.jpg
 

تلمیذ

لائبریرین
قابل تعریف و تقلید۔
اللہ کی توفیق سے لوگ ثواب کما رہے ہیں۔ ماشاء اللہ۔
شراکت کے لئے شکریہ، شمشاد صاحب۔
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
اس نفسا نفسی کے دور میں کچھ لوگ ہیں جو بھلے ہی تھوڑا کماتے ہوں لیکن اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہوئے گھبراتے نہیں۔ اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ انہیں بہترین اجر عطا فرمائے۔
 
بہت اعلیٰ شراکت شمشاد بھائی، میں فارسی بیلٹ کی افطاروں کے بعد کافی دنوں سے ایسے کسی مراسلے کی تلاش میں تھا ۔ بے شک یہ میں نے بھی مشاہدہ کیا ہے کہ کراچی میں افطار کے وقت شاید ہی کسی مسافر کو راستے میں افطار کا مسئلہ ہوتا ہو۔
 

سید رافع

محفلین
اس سال ٢٠٢٠ میں کرونا کی وجہ سے کراچی کی سڑکوں پر افطار پر پابندی ہے سو لوگ افطار کی خریداری میں ۵ بجے سے قبل مصروف دکھائی دیتے ہیں۔

PAKISTAN-RAMADAN264_1587864195.jpg
 
Top