پاکستان میں انتخابی مہم کا آخری دن

پاکستان میں گیارہ مئی کے انتخابات سے پہلے مختلف سیاسی جماعتوں کے جلسے جلوس جاری ہیں اور جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو انتخابی مہم ختم ہو گئی
130509162740_election-last-day09.jpg

بہ شکریہ بی بی سی اردو
 
انتخابی سرگرمیاں ختم ہونے سے پہلے صوبہ پنجاب میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں اور یہاں انتخابی مہم کے دوران مسلم لیگ نون اور تحریک انصاف کے ہی بڑے جلسے جلوس دیکھنے میں آئے

130509162839_election-last-dayj.jpg
 

عمر سیف

محفلین
انتخابی سرگرمیاں ختم ہونے سے پہلے صوبہ پنجاب میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں اور یہاں انتخابی مہم کے دوران مسلم لیگ نون اور تحریک انصاف کے ہی بڑے جلسے جلوس دیکھنے میں آئے

130509162839_election-last-dayj.jpg
ہن میرا ووٹ عمران دا ۔۔۔ :grin:
 
مدرسے کے طالب علم مسلم لیگ نون کے رہنما میاں نواز شریف اور شہباز شریف کے بینر کو غور سے دیکھ رہے ہیں۔ سال دو ہزار آٹھ کے انتخابات کے بعد مسلم لیگ نون نے پنجاب میں حکومت بنائی تھی

130509162733_election-last-day06.jpg
 
پاکستان میں بائیں بازو کی سیاسی جماعتوں، اے این پی، عوامی نیشنل پارٹی انتخابی مہم کے دوران شدت پسندی کے واقعات میں نشانہ بنی، سابق حکمراں جماعت پیپلزپارٹی نے انتخابی مہم کے دوران کوئی بڑا جلسہ نہیں کیا

130509162728_election-last-day04.jpg
 
پاکستان کے قبائلی علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے افراد جو اس وقت مختلف کیمپوں میں مقیم ہیں، ان کو اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لیے اس بار خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں

130509162726_election-last-day03.jpg
 
قبائلی علاقوں کے مکین ایک سیاسی رہنما کے انتخابی جلسے میں شریک ہیں، ان انتخابات میں پہلی بار قبائلی علاقوں سے امیدوار سیاسی جماعتوں کے پلیٹ فام سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں

130509162737_election-last-day08.jpg
 
پاکستان میں عام انتخابات کے انعقاد کے اعلان کے بعد شدت پسندی کے واقعات میں اضافہ ہوا اور پرامن انتخاب نگراں حکومت اور سکیورٹی اداروں کے لیے ایک بڑا چیلنج قرار دیا جا رہا ہے

130509170450_election-last-day12.jpg
 
Top