پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا اور عیدالاضحیٰ چھ اکتوبر بروز پیر کو منائی جائے گی۔

ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ہوا جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے۔

اجلاس کے دوران ملک بھر میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی معقول شہادت موصول نہیں ہوئی۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے باضابطہ اعلان جمعرات کی شام کو کیا۔

چاند نظر نہ آنے کے باعث یکم ذوالحج ہفتہ 27 ستمبر 2014 کو ہوگی اور عیدالاضحیٰ چھ اکتوبر 2014 بروز پیر کو ملک میں بھر بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔
۔۔۔
ربط
میری دعائیں قبول ہوئیں، میں نے 5 - 6 اکتوبر رات کی سیٹ کراوئی تھی۔ :):):)
 
تمام احباب کو پاکستان میں عید کی پیشگی مبارک باد۔
پس نوشت یہ خبر پاکستان میں عید کے انعقاد کے بارے میں ہے۔
ہفتے کو ہونے والی عید کا چاند سعودی عرب اور کویت میں ہونے والی عید کے حوالے سے ہے۔
 
Top