پاکستان میں سنی شیعہ ہم آہنگی کا ایک جزیرہ (بی بی سی اردو)

حسان خان

لائبریرین
پنجاب میں ایک چھوٹا سا گاؤں ایسا بھی ہے جہاں صدیوں سے شیعہ اور سنی باہم شیر و شکر ہیں، اُس گاؤں میں شیعوں اور سنیوں کے باہم ازدواجی رشتے بھی قائم ہیں، اور گاؤں کے تمام شیعہ اور سنی ایک ہی مسجد میں خدا کے آگے سجدہ ریز ہوتے ہیں۔ ایک گھرانا تو ایسا بھی ہے جہاں بھائی اور باپ شیعہ اور بہن اور ماں سنّی۔ اس گاؤں کے اسکول کے اساتذہ بھی بچوں کو فرقہ وارانہ بھائی چارے کی تعلیم دیتے ہیں۔ اس سے یہ بات بخوبی ثابت ہو جاتی ہے کہ اگر نفرت پر مبنی شدت پسندی اور تکفیری رویے کی روک تھام کر لی جائے، تو پورے پاکستان میں شیعہ اور سنی اسی طرح باہم شیر و شکر ہو کر رہ سکتے ہیں۔ دیکھیے بی بی سی کی نامہ نگار صبا اعتزاز کی مکمل ویڈیو رپورٹ۔
 
Top