طالوت
محفلین
چین سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی میں مدد کرے: نواز شریف
بی بی سی پر مذکورہ خبر پڑھتے ہوئے یہ خیال آیا آج جبکہ دنیا نیوکلر سے نکل کر توانائی کی دیگر ذرائع اختیار کر رہی کیا ہمیں وقتی ضرور کے تحت یہ طریقہ اختیار کرنا چاہیے ۔ کچھ عرصہ قبل جاپان میں آئے زلزلے اور اس کے نتیجے میں نیوکلر پلانٹ میں تباہی اور پھیلنے والی تابکاری کے نتیجے میں ساری دنیا میں ایک بار پھر سے یہ بحث چھڑ گئی تھی کہ آیا نیوکلر ٹیکنالوجی کہ متوقع نقصانات کے پیش نظر کیا اس کے فوائد اس کے نقصانات سے زیادہ اہمیت کے حامل ہیں؟ اسی حادثے کے بعد جرمنی نے یہ فیصلہ کیا کہ وہ دو دہائیوں کے اندر اندر تمام نیوکلر پلانٹ بند کر کے توانائی کے حصول کے لئے دیگر ذرائع اختیار کرے گا۔
پاکستان میں توانائی کے حصول کے دیگر ذرائع (پانی ، سورج کی روشنی ، ہوا ، کوئلہ اور سمندر وغیرہ) کی وافر مقدار میں موجودگی کے باوجود ایک خطرناک حصول توانائی کا طریقہ اختیار کرنا شاید دانشمندانہ فیصلہ نہ ہو۔ نیو کلر پلانٹس کی حفاظت ، قدرتی آفات کے نتیجے میں تباہی اور مزید بڑی تباہی ، ان کا فضلہ اور دیگر عالمی سیاسی مسائل کے سبب اس سے گریز کرتے ہوئے متباد ل ذرائع پر انحصار کرنا چاہیے ، آپ کا کیا خیال ہے؟؟