پاکستان میں "منّی" نامی لڑکیاں اور عورتیں پریشان

عندلیب

محفلین
پاکستان میں "منّی" نامی لڑکیاں اور عورتیں پریشان

سوپر اسٹار سلمان خان کی سوپر ہٹ فلم "دابنگ" کا مقبول عام گیت "منی بد نام ہوئی ڈارلنگ تیرے لئے" جب سے پاکستان میں ہٹ ہوا ہے ، وہاں رہنے والی "منّی" نام کے تمام لڑکیاں اور عورتیں پریشان ہیں، کیوں کہ منچلے لڑکوں کے علاوہ بڑی عمر کے مرد بھی "منّی" نام کی ہر لڑکی اور عورت کے سامنے "منّی بد نام ہوئی دارلنگ تیرے لئے" گیت گا رہے ہیں۔
بشکریہ: روزنامہ سیاست
 

عثمان

محفلین
ابرار الحق کا گانا "پروین" جب ہٹ ہوا تھا تب بھی ایسا ہی مسئلہ درپیش تھا۔ حتی کہ چیف جسٹس کو نوٹس لینا پڑا۔ جس پر گلوکار ابرار الحق نے پروین کو "پرمین" سے تبدیل کردیا۔
پروین کے مقابلے میں منی نام کوئی ایسا عام مستعمل تو نہیں۔ لیکن پھر بھی کچھ خواتین کو مسئلہ درپیش ہوسکتا ہے۔ دیکھے اس مسئلہ کا کیا حل ہوسکتا ہے۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
ابرار الحق کا ہی ایک پنجابی گانا “کِنے کِنے جانا بِلو دے کھر“ جب مقبول ہوا تھا تو بِلو نام کی تمام لڑکیوں کو پریشان کیا جاتا رہا ہے۔ بِلو مشرقی اور مغربی پنجاب میں ایک مقبول عام نِک نیم ہے۔ حتٰی کہ گوجرانوالہ میں اسی بات پر ایک جوان لڑکا قتل بھی ہو گیا تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
سب سے زیادہ پریشانی تو پاکستان کی مشہور گلوکارہ “مُنی بیگم“ کو ہونی چاہیے۔
 

شمشاد

لائبریرین
امید ہے اب “ مُنیاں “ مزید “ مُنی “ نہ رہیں گی ۔ :grin:

ظفری بھائی ہمارے معاشرے میں نام بگاڑ کر پکارنے کی جو بُری عادت ہے وہ کبھی نہیں سدھر سکتی۔ جیسا کہ بچپن میں بچوں کو پیار سے ننھی، بےبی، گڑیا، گڈو، پپو وغیرہ کے ناموں سے پہچانا جاتا ہے۔ ان ناموں کے پیچھے ان کے اصل نام تک چُھپ جاتے ہیں۔ حتٰی کہ یہی ننھی، بےبی، گڑیا نانی دادی بن جاتی ہیں اور گڈو، پپو وغیرہ نانا دادا بن جاتے ہیں لیکن پکارے انہی ناموں سے جاتے ہیں۔
 
منی تو میری پوپھی زاد بہن کو بھی کہتے ہیں۔ :grin: :grin: :grin:

اسی طرح ماضی کا ایک اور گانا

1۔ سلمی پہ دل آگیا۔

2۔ اے نازنین سنو نا
 

الف نظامی

لائبریرین
خواتین کے حقوق کی پامالی۔ عورت کمرشل چیز نہیں ہے!
یہ فلم کہاں بنی ہے؟ ہندوستان میں۔۔
تو کیا وہاں کوئی منی نہیں رہتی؟
 

وجی

لائبریرین
شہزاد رائے کے بھی ایک گانے پر کافی بحث ہوچکی ہے
"سالی تو مانی نہیں "

 

شمشاد

لائبریرین
وہ ایسے کون سی نام ور ہیں، ویسے ان کی تشہیر مفت میں ہوگی

مُنی بیگم پاکستان کی مشہور و معروف گلوکارہ ہیں۔ شراب، کباب اور شباب پر جتنی غزلیں انہوں نے گائی ہیں، شاید ہی کسی نے گائی ہوں۔ ان کی گائی ہوئی غزل “اک بار مسکرا دو“ بہت ہی مشہور عام غزل ہے۔
 
Top