پاکستان میں پائی جانے والی تازہ پانی کی مچھلیاں

علی پور اور گرد نواح میں ہیڈ قادر آباد ہیڈ خانکی اور ہیڈ چھناواں اچھے سپاٹ ہیں قادر آباد بلوکی لنک میں بھی شکار کا شوق پورا ہو سکتا ہے ونیکے تاڑر دریائے چناب پر بھی اچھی سپاٹ ہیں ادھر سیم نالے بھی کافی ہیں جہاں کبھی بہت شکار ہوا کرتا تھا مگر آلودگی اور صفائی نہ ہونے کی وجہ سے اب شاید ہی شکار ہو وزیر آباد نالہ پلکھو بھی اچھا سپاٹ ہے باقی رہ گیا شکار کا سامان اور مچھلی پکڑنے کا چارہ یہ کافی تفصیل طلب ہے اس کے بارے میں پھر بات ہو گی
 

فلک شیر

محفلین
علی پور اور گرد نواح میں ہیڈ قادر آباد ہیڈ خانکی اور ہیڈ چھناواں اچھے سپاٹ ہیں قادر آباد بلوکی لنک میں بھی شکار کا شوق پورا ہو سکتا ہے ونیکے تاڑر دریائے چناب پر بھی اچھی سپاٹ ہیں ادھر سیم نالے بھی کافی ہیں جہاں کبھی بہت شکار ہوا کرتا تھا مگر آلودگی اور صفائی نہ ہونے کی وجہ سے اب شاید ہی شکار ہو وزیر آباد نالہ پلکھو بھی اچھا سپاٹ ہے باقی رہ گیا شکار کا سامان اور مچھلی پکڑنے کا چارہ یہ کافی تفصیل طلب ہے اس کے بارے میں پھر بات ہو گی
منتظر
 
فشنگ لائن (ڈوری)
فشنگ لائن کا انتخاب کرتے وقت اس بات کو مد نظر رکھا جاتا ہے کہ جہاں آپ جا رہے ہیں ادھر کتنے وزن کا شکار ملنے کی امید ہے
اگر آپ دریا پر جا رہے ہیں جہاں بڑا شکار بھی لگ سکتا ہے تو ڈوری کی طاقت 30 پاؤنڈ سے کم نہیں ہونی چاہئے عام جگہوں پر شکار کے لئے 20 پاؤنڈ کی ڈوری کافی ہوتی ہے ڈوری میں گانٹھ لگانے سے پرہیز کریں کیونکہ وقت کے ساتھ ساتھ گانٹھ والی جگہ سے ڈوری کمزور ہو جاتی ہے اور ٹوٹنے کا خطرہ ہوتا ہے
SAS-braid-test-results.jpg

باقی ساتھ ساتھ چلتا رہے گا اگلی قسط میں فشنگ راڈ کے بارے میں بتاؤں گا
 
آخری تدوین:
فشنگ راڈ
فشنگ راڈ کی درج ذیل اقسام ہیں اور ان کے ساتھ استعمال ہونے والی فشنگ لائین کی تصریحات جدول میں واضح کی گئی ہیں
Power:
Ultra Light
Light
Medium
Medium Heavy
Heavy
Extra Heavy

Line Weight:
1 to 4lb Test
4 to 8lb Test
4 to 12lb Test
8 to 14lb Test
15 - 25lb Test
25lb Test and Above

Lure Weight:
1/64 - 1/16oz
1/32 - 1/8oz
1/8 - 3/8oz
3/16 - 1/2 oz
up to 1 1/2 oz
1 1/2 oz and Above

fishing-rod-power.jpg

فشنگ راڈ کی دو اقسام ہیں ایک ٹیلی سکوپک اور دوسری 2 پیس ٹیلی سکوپک اندر کی طرف ٹیلی سکوپ کی طرح فولڈ ہو جاتی ہے جبکہ 2 پیس راڈ کے 2 حصے ہوتے ہیں جنہیں باہم جوڑ کر استمعال کیا جاتا ہے
616zjnK7hRL._SX466_.jpg

ٹیلی سکوپک راڈ
Full-Fuji-Saltwater-Offshore-Jigging-Spinning-Rod-Japan-2-Piece-Graphite-Heavy-Boat-Fishing-Rod-6.jpg

2 پیس راڈ

فشنگ کی زیادہ تر یہ دو اقسام کی راڈ ہی استمعال ہوتی ہیں ان کے علاوہ اور اقسام بھی ہیں مثلا" فلائی راڈ ٹرالنگ راڈ آئیس فشنگ راڈ وغیرہ مگر یہ خاص جگہوں پر ہی استمعال ہو سکتی ہیں اور مہنگی بھی ہیں لہذا ادھر یہ مذکور نہیں۔
اب سوال یہ ہے کہ کس سائیز اور طاقت کی فشنگ راڈ کہاں استعمال ہو سکتی ہے
فشنگ راڈ کا کم از کم سائیز 6 فٹ ہونا چاہئے بازار میں 6 فٹ سے لے کر 14 فٹ تک کی فشنگ راڈ دستیاب ہیں آپ اپنے ضرورت کے مطابق انتخاب کریں عموما" 9 فٹ کی راڈ بہتر نتائج دیتی ہے ایک بات یاد رہے فشنگ راڈ جتنی لمبی ہو گی اس کی لچک اور طاقت اتنی ہی زیادہ ہو گی اچھی کوالٹی کی راڈ کاربن اور فائبر کو باہم مربوط کر کے بنائی جاتی ہے اور سستی قسم کی راڈ بانس کی ہوتی ہیں جس کے اوپر کاربن سٹیل کا کور چڑھا دیا جاتا ہے
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
ماشاءاللہ، شاہ صاحب! آپ نے بہت اچھا سلسلہ شروع کیا۔ جزاک اللہ!

فرصت ملے تو فرمائیے گا کہ ذاتی طور پر، کون سی مچھلیاں آپ کو ذائقے کے حساب سے بہتر لگیں؛ بام کے بارے میں تو خیر آپ بتا ہی چکے ہیں۔
 

زیرک

محفلین
سید شہزاد ناصر شادو بھائی ہن پکی مچھلی ای چنگی لگدی اے، شکار دا ٹائم ای نئیں لبھدا، البتہ باسط کو آج کل فشنگ کا بخار چڑھا ہوا ہے، اس سے رابطہ کر لیں۔ چلیں کروٹ ڈیم مکمل ہونے دیں پھر وہاں شکار کا پروگرام رکھیں گے۔
 

علی وقار

محفلین
تھیلا
sendbinary.asp

اس کو چڑا بھی کہا جاتا ہے یہ میٹھے پانی کے تالابوں دریاؤں اور نہروں میں رہنا پسند کرتی ہے
پاکستان کے علاوہ یہ ایشائی ممالک میں بھی عام پائی جاتی ہے یہ ایک سبزی خور مچھلی ہے جو آبی کیڑے اور نباتات کو بطور خوراک استعمال کرتی ہے اس کا شکار بہت پر لطف ہے کانٹے میں پھنسنے کے بعد یہ بہت مزاحمت کرتی ہے اور گہرے پانی میں جانے کی کوشش کرتی ہے اس کا وزن 30 کلو تک ریکارڈ کیا جا چکا ہے اس کا گوشت اوسط درجے کا ہے کانٹے زیادہ ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں کم قیمت پر مل جاتی ہے

گلفام

sendbinary.asp

یہ پاکستان میں اور دنیا کے کئی ممالک میں بہت عام ہے اس جسم لمبوترا مضبوط ہوتا ہے یہ بھی ایک سبزی خور مچھلی ہے جو کہ آبی کیڑے اور نباتات کھا کر گزارہ کرتی ہے یہ مچھلی شکاری کو ناکوں چنے چبوا دیتی ہے کیونکہ اپنے مضبوط جسم کی وجہ سے یہ کیچڑ کو کسی جیٹ انجن کی طرح چیرتی ہوئی نکل جاتی ہے اس کا زیادہ سے زیادہ وزن 40 کلو ریکارڈ کیا گیا ہے انٹرنیشنل گیم فشنگ ایسوسی ایشن کے مطابق بنسی سے شکار کی گئی گلفام کا ریکارڈ 33 کلو ہے

رہو
sendbinary.asp

رہو تمام ایشائی ممالک میں عام پائی جاتی ہے ذائقے کے لحاظ سے بہت پسند کی جاتی ہے اس کی خوراک بھی آبی کیڑے اور نباتات ہے
اس کا شکار بھی بہت پرلطف ہے یہ کانٹے میں پھنسنے کے بعد بہت مزاحمت کرتی ہے لمبی لمبی دوڑیں لگا کر شکاری کو پریشان کرتی ہے اس کی ایک عادت اس کو دوسری مچھلیوں سے ممتاز کرتی ہے یہ بعض اوقات پانی کی سطح پر اچھل کر دم ڈوری پر مار کر منہ سے کانٹا نکال دیتی ہے اس کا شکار بہت مہارت کا کام ہے اس کا زیادہ سے زیادہ وزن کا ریکارڈ 45 کلو اور انٹرنیشنل گیم فشنگ ایسوسی ایشن کے مطابق 27 کلو ہے
جاری ہے
آہ! تصاویر غائب ہو گئیں۔ :(
 
Top