سید شہزاد ناصر
محفلین
آپ کی فرمائش پر ایک بار پھر لگاتا ہوں
اردو محفل میں خوش آمدید ابراھا م شاہ بھائیمعلومات کا شکریہ پیارے بھائی
ٹیوٹوریل ہو جائے شاہ جی پھر ☺️آپ کی فرمائش پر ایک بار پھر لگاتا ہوں
منتظرعلی پور اور گرد نواح میں ہیڈ قادر آباد ہیڈ خانکی اور ہیڈ چھناواں اچھے سپاٹ ہیں قادر آباد بلوکی لنک میں بھی شکار کا شوق پورا ہو سکتا ہے ونیکے تاڑر دریائے چناب پر بھی اچھی سپاٹ ہیں ادھر سیم نالے بھی کافی ہیں جہاں کبھی بہت شکار ہوا کرتا تھا مگر آلودگی اور صفائی نہ ہونے کی وجہ سے اب شاید ہی شکار ہو وزیر آباد نالہ پلکھو بھی اچھا سپاٹ ہے باقی رہ گیا شکار کا سامان اور مچھلی پکڑنے کا چارہ یہ کافی تفصیل طلب ہے اس کے بارے میں پھر بات ہو گی
سید شہزاد ناصر شادو بھائی ہن پکی مچھلی ای چنگی لگدی اے، شکار دا ٹائم ای نئیں لبھدا، البتہ باسط کو آج کل فشنگ کا بخار چڑھا ہوا ہے، اس سے رابطہ کر لیں۔ چلیں کروٹ ڈیم مکمل ہونے دیں پھر وہاں شکار کا پروگرام رکھیں گے۔زیرک
ذرا ایتھے نظر مارو
آہ! تصاویر غائب ہو گئیں۔تھیلا
اس کو چڑا بھی کہا جاتا ہے یہ میٹھے پانی کے تالابوں دریاؤں اور نہروں میں رہنا پسند کرتی ہے
پاکستان کے علاوہ یہ ایشائی ممالک میں بھی عام پائی جاتی ہے یہ ایک سبزی خور مچھلی ہے جو آبی کیڑے اور نباتات کو بطور خوراک استعمال کرتی ہے اس کا شکار بہت پر لطف ہے کانٹے میں پھنسنے کے بعد یہ بہت مزاحمت کرتی ہے اور گہرے پانی میں جانے کی کوشش کرتی ہے اس کا وزن 30 کلو تک ریکارڈ کیا جا چکا ہے اس کا گوشت اوسط درجے کا ہے کانٹے زیادہ ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں کم قیمت پر مل جاتی ہے
گلفام
یہ پاکستان میں اور دنیا کے کئی ممالک میں بہت عام ہے اس جسم لمبوترا مضبوط ہوتا ہے یہ بھی ایک سبزی خور مچھلی ہے جو کہ آبی کیڑے اور نباتات کھا کر گزارہ کرتی ہے یہ مچھلی شکاری کو ناکوں چنے چبوا دیتی ہے کیونکہ اپنے مضبوط جسم کی وجہ سے یہ کیچڑ کو کسی جیٹ انجن کی طرح چیرتی ہوئی نکل جاتی ہے اس کا زیادہ سے زیادہ وزن 40 کلو ریکارڈ کیا گیا ہے انٹرنیشنل گیم فشنگ ایسوسی ایشن کے مطابق بنسی سے شکار کی گئی گلفام کا ریکارڈ 33 کلو ہے
رہو
رہو تمام ایشائی ممالک میں عام پائی جاتی ہے ذائقے کے لحاظ سے بہت پسند کی جاتی ہے اس کی خوراک بھی آبی کیڑے اور نباتات ہے
اس کا شکار بھی بہت پرلطف ہے یہ کانٹے میں پھنسنے کے بعد بہت مزاحمت کرتی ہے لمبی لمبی دوڑیں لگا کر شکاری کو پریشان کرتی ہے اس کی ایک عادت اس کو دوسری مچھلیوں سے ممتاز کرتی ہے یہ بعض اوقات پانی کی سطح پر اچھل کر دم ڈوری پر مار کر منہ سے کانٹا نکال دیتی ہے اس کا شکار بہت مہارت کا کام ہے اس کا زیادہ سے زیادہ وزن کا ریکارڈ 45 کلو اور انٹرنیشنل گیم فشنگ ایسوسی ایشن کے مطابق 27 کلو ہے
جاری ہے