sobiaanum
محفلین
لاہور: میو اسپتال میں کورونا وائرس کا پہلا مریض دم توڑ گیا ہے۔
لاہور کے میو اسپتال میں زیرعلاج کورونا کا مشتبہ مریض دم توڑ گیا ہے۔ 50 سالہ غلام عمران کا تعلق حافظ آباد کا شہری تھا۔
غلام عمران گزشتہ دنوں ایران سے واپس لوٹا تھا اور 14روز قرنطینہ میں گزار کر واپس لوٹا تھا۔ غلام عمران کو گزشتہ رات تشویش ناک حالت میں میو اسپتال لایا گیا تھا، مریض کو آئی سی یو میں رکھا گیا مگر وہاں وینٹی لیٹر کی سہولت نہیں تھی۔
دوسری جانب ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 189 ہوگئی ہے۔ سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 155 ہے۔