پاکستان میں گیس اور تیل کے وسیع ذخائر : امریکی ادارہ

حاتم راجپوت

لائبریرین
189869_80601421.jpg


امریکی تحقیقاتی ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں شیل گیس اور تیل کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔ امریکی ادارے نے رپورٹ حکومت کو ارسال کر دی۔

اسلام آباد: (دنیا نیوز) توانائی کے شعبے میں تحقیق کرنے والے امریکی ادارے ای آئی اے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا 70 فیصد علاقہ شیل گیس کے ذخائر سے مالا مال ہے۔ یہ گیس مٹی اور پتھر کی درمیانی تہوں میں پائی جاتی ہے۔ امریکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملک کے جنوبی حصے اور سندھ طاس کا علاقہ گیس اور تیل کی دولت سے مالا مال ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی ادارے کی تحقیقاتی رپورٹ اپنی جگہ حکومت پاکستان کو ایسے ذخائر کا پتا لگانے کیلئے دیگر ذرائع سے بھی سروے کروانا چاہئے۔ ملک میں اس وقت گیس کی پیداوار 4ارب 20کروڑ کیوبک فٹ اور تیل 70 ہزار بیرل یومیہ ہے جو ملکی ضروریات پورا کرنے کیلئے ناکافی ہے۔ صرف تیل کی درآمد کا بل گیارہ ارب ڈالر سالانہ ہے۔ ملک میں موجود ذخائر کا کھوج لگایا جاتا تو آج ملک توانائی بحران کا شکار نہ ہوتا۔

ربط۔
 

شمشاد

لائبریرین
انہیں بتانے کی ضرورت ہی نہیں، یہ تو ہمیں بھی علم ہے کہ ذخائر موجود ہیں لیکن ہم نکالنا ہی نہیں چاہتے۔
 
Top