پاکستان میں یہی حکومت رہے گی، وزیراعظم کیساتھ ہماری پوری سپورٹ ہے : آرمی چیف

جاسم محمد

محفلین
پاکستان میں یہی حکومت رہے گی، وزیراعظم کیساتھ ہماری پوری سپورٹ ہے
ملک کی کاروباری کمیونٹی بھی وزیراعظم کے ساتھ کھڑی ہو، ان کی حمایت اور مدد کرے: آرمی چیف کا پیغام
1530281096_admin.jpg._1
محمد علی جمعرات 3 اکتوبر 2019 22:30

pic_54f4c_1563789665.jpg._3


اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 اکتوبر 2019ء) آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں یہی حکومت رہے گی، وزیراعظم کیساتھ ہماری پوری سپورٹ ہے، ملک کی کاروباری کمیونٹی بھی وزیراعظم کے ساتھ کھڑی ہو، ان کی حمایت اور مدد کرے۔ تفصیلات کے مطابق ایپٹما کے سربراہ گوہر اعجاز نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے جمعرات کے روز کاروباری شخصیات کی آرمی چیف سے ملاقات کا احوال بیان کیا۔ گوہر اعجاز نے بتایا ہے کہ آرمی چیف نے کاروباری کمیونٹی کو واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان میں یہی حکومت رہے گی۔ کاروباری کمیونٹی نے موجودہ حکومت کے مستقبل کے حوالے سے سوال کیا جس پر آرمی چیف نے درخواست کی کہ آپ لوگ موجودہ وزیراعظم کیساتھ کھڑے ہوں، ملکی معیشت کی بہتری کیلئے ان کی حمایت اور مدد کریں۔

جواب میں کاروباری شخصیات نے آرمی چیف کو یقین دہانی کروائی کہ ملکی معیشت میں بہتری لانے کیلئے وہ موجودہ حکومت کیساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ جمعرات کے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید کی زیر میزبانی میں آرمی آڈیٹوریم میں معیشت اور سیکیورٹی کے باہمی اثر و نفوذ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد ہوا جس میں حکومت کی معاشی ٹیم اور ملک کے تاجروں نے شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیمینار کے انعقاد کا مقصد ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے تجاویز تیار کرنا تھا۔سیمینار سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کا تعلق معیشت سے ہے اور ملک میں داخلی سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کے اقتصادی سرگرمیوں پر اثرات مرتب ہوئے ہیں اور ان مباحثوں کا مقصد تمام فریقین کو ایک پلیٹ فارم پر مہیا کر نا ہے جبکہ پلیٹ فارم کی تجاویز سے مربوط حکمت عملی وضح کرنے میں مدد ملے گی ۔آئی ایس پی آرکے مطابق حکومت کی اقتصادی ٹیم نے تاجروں کو کاروبار میں آسانی کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ حکومتی ٹیم نے کہا کہ قومی معیشت میں استحکام کی کوششوں کے حوصلہ افزا نتائج آرہے ہیں۔ آئی ایس پی آرکے مطابق تاجروں نے کاروبار ی ماحول کو مزید بہتر بنانے کے لئے تجاویز شیئرکیں۔ تاجروں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت سے اصلاحات کے نفاذ میں تعاون کریں گے، ٹیکس ادا اور سرمایہ کاری کرکے اپنا کردار ادا کریں گے۔
 
Top