پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد امریکا کو ہرا کر تیسری پوزیشن

x boy

محفلین
ریو ڈی جنیرو: برازیل میں جاری اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد امریکا کو ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔
برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں جاری ورلڈ ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے لیے پاکستان اور امریکا کے درمیان میچ کھیلا گیا جو کہ مقررہ وقت تک دو دو گول سے برابر رہا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو پانچ پانچ پنلٹی شوٹس دیئے۔ پاکستانی شاہینوں نے 5 میں سے 3 پنلٹی شوٹس پر گول اسکور کیے جب کہ امریکی ٹیم صرف 2 گول کرنے میں کامیاب رہی۔ اس طرح میچ 2 کے مقابلے میں 3 گول سے پاکستان کے نام رہا۔
واضح رہے کہ ورلڈ ایونٹ میں پاکستان نے شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کیا تاہم اسے گزشتہ روز سیمی فائنل میں بروندی کے ہاتھوں 3-4 سے شکست ہوئی تھی، ایونٹ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو پہلے ہی میچ میں 0-13 سے شکست دی تھی

14549_681333525246283_1416292431787450574_n.jpg
 
Top