پاکستان نے یو ٹیوب بلاک کر دی ہے

زبیر حسین

محفلین
آپ نے کہا کہ طالب علموں کو نقصان ہو رہا ہے۔میں نے اس پر پوچھا ہے کہ وہ کون سا علم کا خزانہ ہے جو صرف یوٹیوب پر مل رہا ہے کہیں اور نہیں۔
اگر یہ بھی فرض کر لیں کہ بہت کچھ ایسا مواد ہے جو صرف اور صرف یوٹیوب پر موجود ہے تب بھی طالب جو جستجو رکھتا ہے یوٹیوب تک رسائی کا راستہ تلاش کر ہی لے گا۔آپ اس بات کو نظر انداز ہر گز نہ کیجئے کہ یوٹیوب کو بلاک کر کے انہیں ہم مالی نقصان ضرور پہنچا رہے ہیں۔
 
سید ذیشان

academicearth.org جس سےمیں سٹینفرڈ، ایم آئی ٹی وغیرہ کے لیکچر دیکھتا ہوں سارا کا سارا یوٹیوب بیسڈ ہے۔ اور اس طرح کی ہزاروں مثالیں ہوں گی۔
آپ نہ ماننا چاہیں تو یہ الگ بات ہے۔
 
زبیر حسین

محفلین
academicearth.org جس سےمیں سٹینفرڈ، ایم آئی ٹی وغیرہ کے لیکچر دیکھتا ہوں سارا کا سارا یوٹیوب بیسڈ ہے۔ اور اس طرح کی ہزاروں مثالیں ہوں گی۔
آپ نہ ماننا چاہیں تو یہ الگ بات ہے۔
صحیح۔
ایسا ہے تو بھی آپ کے لئے بلاک ویب سائٹس تک رسائی اتنی مشکل نہیں۔
 
توّڑ پھوڑ کرنا قطعی غلط فعل ہے لیکن یوٹیوب کو بند کرنا فضول نہیں ہو سکتا۔
:)
بھائی جان بالکل درست بات کہی آپ نے اور یہ اپنے اپنے ایمان کی بات ہے کہ کس کو کیا چیز اچھی لگتی ہے۔اور جو صاحبان یہ فرما رہے ہیں کہ پاکستانی گورنمنٹ کو یوٹیوب انتظامیہ سے رابطہ کرنا چاہئیے تھا تو ان کیلیے عرض ہے کہ گوگل والوں نے اس ہٹانے سے انکار کر دیا تھا۔اور وزیر داخلہ کا فرمانا ہے کہ اگر یوٹیوب نے یہ ویڈیوز نہ ہٹائیں تو پاکستان میں موجود گوگل کے عملے کو ملک بدر کر دیا جائیگا۔
اور اگر وزیر داخلہ واقعی ایسا کر دیں تو بہت احسن قدم ہو گا۔
"روشن خیال" لوگوں سے معذرت
 
شمشاد

لائبریرین
مجھے ذیشان بھائی کی باتوں سے مکمل اتفاق ہے کہ یو ٹیوب پر اس حصے کو، اس پیج کو بلاک کیا جانا چاہیے جیسا کہ ہندوستان میں ہوا ہے، یہ نہیں کہ پوری کی پوری یوٹیوب بلاک کر دی جائے۔
اور اگر بات کی جائے حکومتی عہدیداروں کی تو ایک سے بڑھ کر ایک نہلا بیٹھا ہے جنہیں علم ہی نہیں کہ ان حالات میں کیا کرنا ہے۔
 
محمدصابر

محفلین
میرے لئے تو ایک منٹ بھی بند نہیں ہوئی۔ حالانکہ میں پی ٹی سی ایل استعمال کرتا ہوں۔ بس آج ضرورت سے زیادہ سست ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
انٹرنیٹ کو ہی لگے ہاتھوں بند کر دیں۔ نا رہے گا بانس اور نہ بجے گی بانسری۔
بلکہ پاکستان میں کمپیوٹرز کی درآمد پر بھی پابندی عاید کر دیں (ہم پاکستانیوں کے تو باپ سے بھی نہیں بننے والا کمپیوٹر) اور جتنے کمپیوٹرز موجود ہیں انھیں سرکاری طور پر ضبط کر کے آگ لگا دیں کہ کمپیوٹرز پر ہر قسم کا غیر اخلاقی، جنسی اور مذہب مخالف مواد دیکھنا اور پڑھنا "ممکن" ہے۔ :wave:
 
عسکری

معطل

آپ کی سگریٹ ختم ہو گئی ہیں تو میں لڑکا بھیج کر منگوا دوں؟:eek:
 
محمدصابر

محفلین
مجھے لگتا ہے کہ یہاں گورنمنٹ کا کوئی خفیہ اہلکار موجود ہے۔ ابھی میرے پچھلے مراسلے تک یوٹیوب سیکیور ایڈریس پر چل رہی تھی اب نہیں چل رہی۔ :)
چلو اب کوئی پراکسی ڈھونڈ لیتے ہیں۔
 
طالوت

محفلین
93 پیغام پڑھنا مشکل ہیں ، ذرا ساتھی یہ بتائیں کسی اسلامی یو ٹیوب کا اعلان ہوا کہ نہیں ؟؟ مت ماری گئی ہے ہماری ، ریت میں سر دبا کر سمجھتے ہیں ۔۔۔ خیر ہم کیا سمجھیں گے۔

گزشتہ روز ایک غیر مصدقہ اطلاع کے مطابق اس معاملے پر احتجاج کرتے ہوئے اسلامک سوسائٹی آف لندن سیرت نبوی پر ایک لاکھ مفت کتب تقسیم کر رہا یا چکا ہے۔
 
آپ غصہ نا کرو حجور یہ تو روز کا کت خانہ ہے اس ملک کا :ROFLMAO:
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اگر یہ گوگل سے کہتے کہ یہ والی وڈیو ہمارے ملک میں بلاک کر دو کیونکہ یہ ہمارے قوانین کی خلاف ورزی کرتی ہے تو وہ خود ہی بلاک کر دیتے جیسا کہ انڈیا میں ہوا۔ مگر انہوں نے ڈرامہ ضرور کرنا ہوتا ہے۔
گوگل نے انکار کیا تھا ۔۔۔
 
Top