پاکستان پیپلز پارٹی کی موجودہ صورتحال

یہ دھاگہ میں نے پی پی پی کی موجود صورتحال معلوم کرنے کے لیے کھولا ہے۔
میری نظر میں پی پی پی نے پچھلے پانچ سال میں سب سے زیادہ حمایتی کھوئے ہیں اور بڑے بڑے پکے پیپلی بھی اب تائب ہو کر تحریک انصاف کے حامی یا اس کی طرف مائل ہو چکے ہیں۔
میرے کئی دوستوں کے والدین پیپلز پارٹی سے اب تحریک انصاف کے حمایتی بن چکے ہیں۔
میرے اپنے ایک پھوپھا اور چچا بھی پی پی پی سے کافی عرصہ پہلے متنفر ہو کر اب تحریک انصاف کے ساتھ ہیں۔
کئی رشتہ دار نون لیگ سے بھی تحریک انصاف کی طرف آئے ہیں مگر پی پی پی سے اچھی خاصی تعداد آ رہی ہے اس لیے میرے خیال سے یہ بات قطعی غلط ہے کہ پی پی پی کا ووٹ نہیں ٹوٹتا ، کچھ لوگ بہت پکے ہیں اور وہ نہیں کسی اور طرف جاتے مگر ملک کے بارے میں سوچنے والے اور سمجھ رکھنے والے اب پی پی پی کے ساتھ نہیں رہے ۔

جو نقصان پیپلز پارٹی کو زرداری نے پہنچا دیا ہے وہ کسی بڑے سے بڑے دشمن نے بھی پارٹی کو نہیں پہنچایا۔

آپ لوگوں کا کیا خیال ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
پی پی پی کو تو پانچ سال پہلے بھی اتنی سیٹیں نہیں ملنی تھیں۔ وہ تو زرداری نے بی بی کی موت کو کیش کروا لیا اور لوگوں نے بی بی کی ہمدردی میں پی پی پی کو ووٹ دیئے اور کچھ زرداری کی کیش اینڈ کیری کی پالیسی کام کر گئ۔ اب ایسا نہیں ہو گا۔
 
میرا اپنا بھی یہی خیال ہے کہ بی بی کی شہادت کی اتنی بڑی وجہ بھی 120 سے زیادہ سیٹیں نہیں دلا سکی اور اب تو زرداری نے پیپلز پارٹی کو ڈبونے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی ہے۔
 
میرا اپنا بھی یہی خیال ہے کہ بی بی کی شہادت کی اتنی بڑی وجہ بھی 120 سے زیادہ سیٹیں نہیں دلا سکی اور اب تو زرداری نے پیپلز پارٹی کو ڈبونے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی ہے۔
قوم اسے پانچ سال اور دیدے۔ یہ ملک بھی ڈبو دے گا۔
 

اشفاق احمد

محفلین
قوم اسے پانچ سال اور دیدے۔ یہ ملک بھی ڈبو دے گا۔

بھائی جی ایسا ممکن نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔زرداری پانچ کیا پانچ سو سال بھی لے لے اس ملک کو نہیں ڈبو سکتا۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ تو ہمارے اعمال کی شامت آئی ہے کہ ہم ذلیل و خوار ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ملک نہیں ڈوب سکتا ہم ضرور ڈوبیں گے
 

شمشاد

لائبریرین
ملک کی ترقی عوام کے ساتھ اور عوام کی بہتری ملک کے ساتھ لازم و ملزوم ہیں۔ گزشتہ پانچ سالوں میں پی پی پی نے ملک اور عوام کی وہ بُری حالت کی ہے جس کی نظیر ملنا ممکن نہیں۔
 

عینی شاہ

محفلین
میرے گھر میں تو پی پی پی کی پوزیشن خاصی اوٹ پٹانگ ہے محب بھائی :p ایک کہتے ہیں شیر کو دینا ہے ووٹ کسی کو فوجی پسند ہیں تو کوئی بیٹ کے پیچھے پڑا ہے ۔:p
 
Top