پاکستان کا بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جاسم محمد

محفلین

ویب ڈیسک جمعرات 29 اگست 2019
1792722-ghaznavi-1567059634-618-640x480.jpg

زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل غزنوی کا تجربہ رات کو کیاگیا،ڈی جی آئی ایس پی آر فوٹو: فائل

راولپنڈی: پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ہے، زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل غزنوی کا تجربہ رات کو کیا گیا، میزائل ہر قسم کے روایتی اور غیر روایتی وارہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور 290 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو آسانی سے نشانہ بناسکتا ہے۔

صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کے کامیاب تجربے پر قوم اور اس منصوبے سے منسلک سائنسدانوں کو مبارک باد دی ہے۔
 
اس مبارکباد کے ساتھ خرچہ بھی ہوتا ہے ؟ یا سُکے تے مِل ماہیا ؟

دوسرا یہ پائین غفور ریاستی اور حکومتی سربراہ کی طرف سے بھی اعلان نشر فرما رہے ہیں۔ آپا فردوس وغیرہ کدھر گئی ہیں ؟
 
آصف اثر

معطل
پاکستان کا بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ
ویب ڈیسک جمعرات 29 اگست 2019
1792722-ghaznavi-1567059634-618-640x480.jpg

زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل غزنوی کا تجربہ رات کو کیاگیا،ڈی جی آئی ایس پی آر فوٹو: فائل

راولپنڈی: پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ہے، زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل غزنوی کا تجربہ رات کو کیا گیا، میزائل ہر قسم کے روایتی اور غیر روایتی وارہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور 290 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو آسانی سے نشانہ بناسکتا ہے۔

صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کے کامیاب تجربے پر قوم اور اس منصوبے سے منسلک سائنسدانوں کو مبارک باد دی ہے۔
کھلونا میزائل۔
 
جاسم محمد

محفلین
میں اس مبارک دن کے انتظار میں ہوں جب آپ اپنا دل اتنا بڑا کر پائیں گے کہ کسی اور کی اچیومنٹ کا اعتراف کر سکیں اور اس کا مذاق اڑا کر اسے نیچا دکھانے کی ضرورت محسوس نہ کریں۔
آپ بے جا بغض کا شکار ہیں۔ آصف اثر نے طالبان بنانے والوں کو کریڈٹ دیا ہے۔
یعنی اب وقت آگیا ہے کہ ”طالبان زندہ باد“ کا نعرہ بلند کیا جائے۔
 
سید ذیشان

محفلین
میں اس مبارک دن کے انتظار میں ہوں جب آپ اپنا دل اتنا بڑا کر پائیں گے کہ کسی اور کی اچیومنٹ کا اعتراف کر سکیں اور اس کا مذاق اڑا کر اسے نیچا دکھانے کی ضرورت محسوس نہ کریں۔
یہ بھائی لگتا ہے پٹاخے اور شرلیاں چلانے کو اصل سائنس سمجھتے ہیں۔ باقی یہ راکٹ شاکٹ تو ان کی گھر کی لونڈیاں ہیں۔ :notworthy:
 
محمد وارث

لائبریرین
آپ کی بات سے ایک بچپن کی بات یاد آ گئی۔ ہمارے گاؤں کے ایک رشتے دار تھے، وہ میرے والد صاحب مرحوم کے پاس آئے اور کہنے لگے کہ ان کو گن کا لائسنس لے دیں۔ والد صاحب نے کہا وہ تو میں کر دوں گا لیکن یاد رکھنا کہ ہتھیار صرف "پاسا ساواں" (برابر سائیڈ، بیلنس آف پاور) رکھنے کے لیے ہوتا ہے چلانے کے لیے نہیں کہ اگر چل گیا تو دونوں طرف کا کچھ نہیں بچے گا۔

کیا یہی بات پاکستان انڈیا کے لیے بھی درست نہیں ہے؟ کیا واقعی پاکستان کو کشمیر کے لیے یہ ہتھیار چلا دینے چاہئیں تا کہ جواب میں نہ رہیں پاکستانی اور نہ بجے کشمیر کی بانسری!
 
۱۹۶۵ اور ۱۹۷۱ کی جنگ میں بھی ہر قسم کا اسلحہ جو اس وقت ان دونوں ممالک کے پاس تھا استعمال ہوا تھا۔ دعا کریں کہ اب جنگ کی نوبت نہ آئے وگرنہ واقعی کچھ نہیں بچے گا۔
 
آصف اثر

معطل
میں اس مبارک دن کے انتظار میں ہوں جب آپ اپنا دل اتنا بڑا کر پائیں گے کہ کسی اور کی اچیومنٹ کا اعتراف کر سکیں اور اس کا مذاق اڑا کر اسے نیچا دکھانے کی ضرورت محسوس نہ کریں۔
آپ کا اربوں والا بڑا دل تو ہم نے دیکھ لیا ہے۔ میں پناہ ہی مانگ سکتا ہوں ایسے دل سے۔:cool:
اور کسی نے کیا خوب کہا ہے میاں کہ
آپ بے جا بغض کا شکار ہیں۔
باقی آداب!:censored:

البتہ خود مجھے اس دن کا انتظار ہے کہ کب آپ اپنے اندر مافی الضمیر کو سمجھنے کا مادہ پیدا کردیں گے۔ کھلونا میزائل کہنے کا مطلب یہ ہے کہ دنیا وار ویپنز میں کہاں پہنچ گئی اور ہم ابھی تک روایتی میزائل ٹیکنالوجی اور وہ بھی َِ<1000 کلومیٹر رینج پر تالیاں بجاتے نہیں تھک رہے۔ اب بچوں کو سمجھانا بھی تو مسئلہ ہوتا ہے، اس کو بھی دیکھنا ہے۔
 
آخری تدوین:

آصف اثر

معطل
کیا یہی بات پاکستان انڈیا کے لیے بھی درست نہیں ہے؟ کیا واقعی پاکستان کو کشمیر کے لیے یہ ہتھیار چلا دینے چاہئیں تا کہ جواب میں نہ رہیں پاکستانی اور نہ بجے کشمیر کی بانسری!
قبلہ یہ سوال آپ مجھ سے پوچھ رہےہیں یا مجھ پر اعتراض کرنے والوں سے؟
میں بھی یہی عرض کررہاہوں کہ اس طرح کے چھوٹے موٹے روایتی میزائل پر تالیاں بجانے کے بجائے ایک قدم آگے کی پالیسی اپنائی جائے۔ لیکن امریکی حکم کے فرمان بردار یہ ابن الوقت قیادت انڈیا کو سامنے رکھ کر بھی کچھ کرنے کے قابل نہیں۔
 
آخری تدوین:
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top