پاکستان کا بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

آصف اثر

معطل
اس کو میں بازی لے جانا نہیں کہوں گا۔ اگر یہ باور کرانا ہے کہ طنز "دونوں جانب سے ایک جیسا" کیا جا رہا ہے تو پھر کم از کم تبصرے باقی رہنے دیں تاکہ اس بات کو کراس چیک کرنے کا بھی کوئی طریقہ موجود ہو۔ جو تبصرے دوسری جانب سے آئے ہیں، وہ آپ پڑھ چکے ہیں۔ کیا اس قسم کی مسلسل سخت زبان جسٹیفائی کی جا سکتی ہے اس ایک جملے کی بنیاد پر جسے "ابتداء" کہا جا رہا ہے؟
جہاں ماڈریٹر دخل اندازی کر کے پوسٹ کے حصے کے طور پر اپنے تبصرے چھوڑ جاتے ہیں، وہاں وہ سب مٹیریل بھی موجود رہنا چاہیے جس پر تبصرہ کیا گیا ہے۔ تاکہ واضح رہے کہ کتنی شکایت آپ کی جائز ہے اور کتنی محض balance fallacy اور پولیٹیکل کریکٹنیس۔
سمجھ نہیں آرہی کہ ایک لفظ جب اس طبقے کے لیے استعمال کیا گیا جنہوں نے 70 سال سے قوم کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا ہوا ہے اسے آپ خود پر حملہ سمجھ کر مجھ پر ذاتی اٹیک کررہے ہیں۔ پھر جب کوئی روکے تو فیلاسیز کا سہارا لے کر بچنے کی کوششیں کرتے رہتے ہیں۔ یہ کون سا طریقہ ہے بحث کرنے کا۔ کیا آپ پاکستانی حکومت کو اپنا آپ سمجھتے ہیں یا اپنے آپ کو مقتدر طبقات سمجھ بیٹھے ہیں۔
میں پہلے بھی پیشکش کرچکا ہوں کہ اس طرح بچ بچاؤ کا سہارا لینے کے بجائے کوئی حدود طے کرلیں تاکہ بحث مناسب پیرائے میں منطقی انجام تک پہنچتی رہی۔ ذاتی حملے کرکے اگر آپ کو تسکین ہوتی ہے تو پھر دوسروں کے جوابی حملوں کو بھی برداشت کرکے رپورٹنگ سے گریز کریں۔ میں نے پہلے مباحثے سے لے کر اب تک کبھی آپ پر ذاتی حملے کا آغاز نہیں کیا اس وجہ سے کہ جن الفاظ کو میں ”معتدل“ سمجھتا ہوں، عین ممکن ہے وہ آپ کے لیے نامناسب ہوں۔ لیکن افسوس کہ ابتدا کرنے کے باوجود بعد میں آپ کی لغت آپ ہی کو قبول نہیں ہوتی۔ میں نے آج پہلی بار مجبورا آپ کا مراسلہ رپورٹ کیا ہے وگرنہ آغاز نہ کرنے کے باوجود اتنا ظرف رکھتا ہوں کہ کسی کے طنزیہ جملوں کو برداشت کرسکوں۔ اس کے لیے میرا مشورہ ہے کچھ سوشل انٹرکٹیویٹی پیدا کریں۔
سمجھ نہ آنے پر نظرانداز کرسکتے ہیں، وجہ مجھے سمجھ آجائے گی۔
 
اب مزید کوئی مراسلہ اس حوالے سے نہیں ہونا چاہیے۔
کیونکہ لاحاصل باتیں کبھی کسی نتیجے کی طرف لے کر ہی نہیں جا سکتیں۔
مجبوری ہے کہ انتظامیہ جیسی تیسی بھی ہے برداشت کرنا پڑے گا اور فیصلے قبول کرنے پڑیں گے۔
مطمئن کوئی بھی نہیں ہو گا کہ انسان کی سرشت میں ہے۔

مزید کوئی بھی مراسلہ موضوع سے ہٹ کر ہوا تو حذف کیا جائے گا۔
 
محمد سعد

محفلین
محمد تابش صدیقی
ٹھیک ہے جناب۔ جیسے آپ کی مرضی۔ بس کچھ سوالات کے جوابات واضح کر دیجیے تاکہ آئندہ ان کا خیال رکھ لیا کروں۔
  • اگر فورم پر کوئی سخت اور تضحیک آمیز زبان کا استعمال کر رہا ہے تو کیا کسی مدیر کے علاوہ کسی کا اسے ٹوکنا درست سمجھا جائے گا یا غلط؟
  • اگر کسی ایسے شخص، گروہ یا طبقے کے متعلق بری زبان استعمال ہو رہی ہے جو فورم کا رکن نہیں ہے تو کیا ایسی زبان کو غلط سمجھا جائے گا یا نہیں؟
  • کیا کسی ایسے شخص کو اعتراض کرنے کا حق ہو گا یا نہیں جو بری زبان استعمال کرنے والے کا براہ راست مخاطب نہیں ہے؟
  • اگر کسی رکن کو مستقل، ہر کسی کے متعلق، تضحیک آمیز زبان استعمال کرنے کا عادی پایا گیا ہے تو کیا اس کو ٹوکنا، موضوع کو بدلنا تصور کیا جائے گا یا نہیں؟
  • اگر وہی رکن پھر الٹا دوسروں پر ذاتی حملوں کا الزام لگائے تو کیا اس کو جھوٹا الزام اور فورم کے قواعد کے خلاف تصور کیا جائے گا یا نہیں؟
  • اگر کوئی رکن ذاتی پیغامات میں "تنبیہات" دیتا ہے کہ اس کے جواب میں بحث کرنا آپ کی شخصیت کو نقصان پہنچا سکتا ہے تو کیا اسے دھمکی سمجھا جا سکتا ہے یا نہیں؟
  • جب مدیران ایک گفتگو کا حوالہ دے کر اس پر تبصرہ کرتے ہیں تو کیا accountability کو ممکن بنانے کے لیے اس گفتگو کو باقی رکھنا چاہیے یا نہیں؟
شکریہ۔
 
آخری تدوین:

  • اگر کسی ایسے شخص کے متعلق بری زبان استعمال ہو رہی ہے جو فورم کا رکن نہیں ہے یا بری زبان استعمال کرنے والے کا براہ راست مخاطب نہیں ہے تو کیا ایسی زبان کو غلط سمجھا جائے گا یا نہیں؟
  • کیا کسی ایسے شخص کو اعتراض کرنے کا حق ہو گا یا نہیں جس کے اپنے متعلق بری زبان استعمال نہیں کی گئی؟
  • اگر کسی رکن کو مستقل، ہر کسی کے متعلق، تضحیک آمیز زبان استعمال کرنے کا عادی پایا گیا ہے تو کیا اس کو ٹوکنا، موضوع کو بدلنا تصور کیا جائے گا یا نہیں؟
  • اگر وہی رکن پھر الٹا دوسروں پر ذاتی حملوں کا الزام لگائے تو کیا اس کو جھوٹا الزام اور فورم کے قواعد کے خلاف تصور کیا جائے گا یا نہیں؟
  • اگر کوئی رکن ذاتی پیغامات میں "تنبیہات" دیتا ہے کہ اس کے جواب میں بحث کرنا آپ کی شخصیت کو نقصان پہنچا سکتا ہے تو کیا اسے دھمکی سمجھا جا سکتا ہے یا نہیں؟
  • جب مدیران ایک گفتگو کا حوالہ دے کر اس پر تبصرہ کرتے ہیں تو کیا accountability کو ممکن بنانے کے لیے اس گفتگو کو باقی رکھنا چاہیے یا نہیں؟
شکریہ۔
محترم بھائی، کاش آپ میرے کمنٹس کو تحمل سے پڑھ کر یہ سمجھ جاتے کہ آپ دونوں کو مخاطب اس لیے کیا گیا کہ جب آپ دونوں عام انداز میں الفاظ میں طنز ملائے بغیر ایک دوسرے سے بات نہیں کر سکتے تو بہتر ہے کہ بات ہی نہ کریں۔ ورنہ ہر بات اسی طرح مزید تلخیوں میں ہی جائے گی۔

آپ کے جس مراسلے کی طرف میں نے اشارہ کیا، وہ کیوں ابھی تک موجود ہے؟
کیونکہ بظاہر اس میں کوئی قابلِ گرفت بات نہ تھی۔ مگر بالخصوص آپ دونوں کے تعلق میں جب پہلے بھی اسی طرح کے رویوں پر بات انتظامیہ تک آ چکی ہے تو ایسا لہجہ اپنانے سے گریز ضروری ہے۔ ورنہ اتظامیہ کا یہی کام رہ گیا ہے کہ آپ لوگوں کو رنگ میں بھیج کر 24 گھنٹے تماشہ دیکھتی رہے۔

جو مراسلے حذف ہوئے، وہ اسی لیے حذف ہوئے کہ ان میں نامناسب الفاظ کا استعمال تھا۔ اور ایسا کوئی بھی مراسلہ حذف ہونے کی صورت میں اس سے متعلقہ گفتگو بھی حذف کی جاتی ہے۔ یہ پہلی دفعہ نہیں ہوا۔

ایک دفعہ پھر بتا دوں کہ دونوں سے صرف درخواست کی ہے کہ بغیر طنز کے عمومی گفتگو کرنی ہے تو کیجیے، ورنہ پرہیز بہتر ہے۔
اگر کوئی بات غلط لگتی ہے یا فورم کے ضوابط کے منافی لگتی ہے تو اس کے لیے رپورٹ کا آپشن موجود ہے۔ منتظمین اور مدیران 24 گھنٹے ہر لڑی پر نظر نہیں رکھ سکتے۔ اور نہ ہی لڑی میں ٹیگ کر کے انتظامیہ کو کسی انتظامی امر کی جانب توجہ دلانا درست طریقہ ہے۔ رپورٹ کا فیچر اسی کام کے لیے ہے، تاکہ کوئی بھی مدیر جب متعلقہ رپورٹ دیکھے تو مناسب ایکشن لے۔

معذرت کے ساتھ وقت کی قلت اور کچھ صحت کے مسائل کی سبب ہر نکتہ پر الگ سے جواب نہ دے سکا۔ امید ہے کہ سمجھ پائیں گے۔

جزاک اللہ خیر
 
جان

محفلین
ایک روش یہ بھی پائی جاتی ہے پبلک فورمز پہ کہ انتظامیہ کسی کی بدزبانی یا تضحیک آمیز جملوں یا بلا وجہ تنگ کرنے پہ اس وقت ایکٹیویٹ نہیں ہوتی جب تک کہ اس کے رد میں کوئی دوسرا ممبر ایکٹیویٹ نہ ہو۔ یہ شاید پیسیو اپروچ یا تھنکنگ کی ممکنہ علامت ہو سکتی ہے ورنہ اصولاً انتظامیہ کو اسی وقت ایکٹیویٹ ہو جانا چاہیے جب معاملہ ابھی یک طرفہ ہی ہو۔ یقیناً انتظامیہ کسی فرد واحد کے سارے مراسلے نہیں پڑھ سکتی لیکن میرا بیانیہ یہ ہے کہ وہ اگر چند بھی پڑھ سکتی ہے تو اس سے ریڈیکل ایلیمنٹس کو جج کرنا مشکل کام نہیں۔ یہ مراسلہ پبلک فورمز کی انتظامیہ کے متعلق ایک عمومی رائے ہے اس سے کسی پہ تنقید مقصود نہ ہے۔
 
آخری تدوین:

جان

محفلین
محمد تابش صدیقی
ٹھیک ہے جناب۔ جیسے آپ کی مرضی۔ بس کچھ سوالات کے جوابات واضح کر دیجیے تاکہ آئندہ ان کا خیال رکھ لیا کروں۔
  • اگر فورم پر کوئی سخت اور تضحیک آمیز زبان کا استعمال کر رہا ہے تو کیا کسی مدیر کے علاوہ کسی کا اسے ٹوکنا درست سمجھا جائے گا یا غلط؟
  • اگر کسی ایسے شخص، گروہ یا طبقے کے متعلق بری زبان استعمال ہو رہی ہے جو فورم کا رکن نہیں ہے تو کیا ایسی زبان کو غلط سمجھا جائے گا یا نہیں؟
  • کیا کسی ایسے شخص کو اعتراض کرنے کا حق ہو گا یا نہیں جو بری زبان استعمال کرنے والے کا براہ راست مخاطب نہیں ہے؟
  • اگر کسی رکن کو مستقل، ہر کسی کے متعلق، تضحیک آمیز زبان استعمال کرنے کا عادی پایا گیا ہے تو کیا اس کو ٹوکنا، موضوع کو بدلنا تصور کیا جائے گا یا نہیں؟
  • اگر وہی رکن پھر الٹا دوسروں پر ذاتی حملوں کا الزام لگائے تو کیا اس کو جھوٹا الزام اور فورم کے قواعد کے خلاف تصور کیا جائے گا یا نہیں؟
  • اگر کوئی رکن ذاتی پیغامات میں "تنبیہات" دیتا ہے کہ اس کے جواب میں بحث کرنا آپ کی شخصیت کو نقصان پہنچا سکتا ہے تو کیا اسے دھمکی سمجھا جا سکتا ہے یا نہیں؟
  • جب مدیران ایک گفتگو کا حوالہ دے کر اس پر تبصرہ کرتے ہیں تو کیا accountability کو ممکن بنانے کے لیے اس گفتگو کو باقی رکھنا چاہیے یا نہیں؟
شکریہ۔
آپ نے بہترین نکات اٹھائے ہیں۔
 
آخری تدوین:
ایک روش یہ بھی پائی جاتی ہے پبلک فورمز پہ کہ انتظامیہ کسی کی بدذبانی یا تضحیک آمیز جملوں پہ اس وقت ایکٹیویٹ نہیں ہوتی جب تک کہ اس کے رد میں کوئی دوسرا ممبر ایکٹیویٹ نہ ہو۔ یہ شاید پیسیو اپروچ یا تھنکنگ کی ممکنہ علامت ہو سکتی ہے ورنہ اصولاً انتظامیہ کو اسی وقت ایکٹیویٹ ہو جانا چاہیے جب معاملہ ابھی یک طرفہ ہی ہو۔ یقیناً انتظامیہ کسی فرد واحد کے سارے مراسلے نہیں پڑھ سکتی لیکن میرا بیانیہ یہ ہے کہ وہ اگر چند بھی پڑھ سکتی ہے تو اس سے ریڈیکل ایلیمنٹس کو جج کرنا مشکل کام نہیں۔ یہ مراسلہ پبلک فورمز کی انتظامیہ کے متعلق ایک عمومی رائے ہے اس سے کسی پہ تنقید مقصود نہ ہے۔
ایک بات سمجھ لینا ضروری ہے کہ انتظامیہ نہ تو 24 گھنٹے آنلائن ہو سکتی ہے، نہ ہی ہر لڑی کا ہر مراسلہ پڑھ سکتی ہے۔
رپورٹ کا آپشن اسی لیے موجود ہے کہ کسی کو بھی کوئی بات غلط محسوس ہو تو رپورٹ کر دے۔ انتظامیہ کے کسی فرد کو ٹیگ کر دینا بھی درست طریقہ نہیں۔ رپورٹ کرنے سے انتظامیہ کے ہر فرد اور متعلقہ زمرہ کے مدیران کو اطلاع مل جاتی ہے. تاکہ انتظامیہ کے علم میں آ سکے۔ اور انتظامیہ جب بھی آنلائن ہو ایکشن لے سکے۔
 
معاملہ یک طرفہ یقیناً نہیں ہے، دوسری طرف بھی یہی صورت حال ہے کہ ممبر بھی چوبیس گھنٹے ایکٹیو نہیں رہتے اور میری رائے میں بہت سارے ممبران ذاتی طور پر ان تیکھے مراسلوں کو اگنور کر دیتے ہیں جس میں ان کی ذات شامل نہ ہو۔ ممبران کو بہر حال جیسے حکومت سے امیدیں وابستہ ہوتی ہیں ویسے ہی انتظامیہ سے بھی، تبھی شکوہ کی نوبت آتی ہے ورنہ ایسی صورت حال کبھی پیش نہ آئے۔ کامل تو بہر حال کوئی بھی نہیں ہے۔
 
معاملہ یک طرفہ یقیناً نہیں ہے، دوسری طرف بھی یہی صورت حال ہے کہ ممبر بھی چوبیس گھنٹے ایکٹیو نہیں رہتے اور نیری رائے میں بہت سارے ممبران ذاتی طور پر ان تیکھے مراسلوں کو اگنور کر دیتے ہیں جس میں ان کی ذات شامل نہ ہو۔ ممبران کو بہر حال جیسے حکومت سے امیدیں وابستہ ہوتی ہیں ویسے ہی انتظامیہ سے بھی، تبھی شکوہ کی نوبت آتی ہے ورنہ ایسی صورت حال کبھی پیش نہ آئے۔ کامل تو بہر حال کوئی بھی نہیں ہے۔
پیارے بھائی یہ ایک سٹینڈرڈ طریقہ ہے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا۔ رپورٹ کرنے کا طریقہ کار تو یہی ہے۔

دوسرا یہ بات تو میں نے کی ہی نہیں کہ ممبران 24 گھنٹے ہوتے ہیں۔ یہی کہا ہے کہ جب کوئی بھی ایسی بات کسی کو نظر آئے تو رپورٹ کر دے۔ اور بہت جگہوں پر بغیر رپورٹ کیے اور بغیر کسی دوسرے ممبر کی شکایت کے ایکشن لیا جاتا ہے، کیونکہ وہ بات خود کسی انتظامیہ کے فرد کی نظر میں آ گئی ہوتی ہے۔

آپ کی بات ضرور درست ہوتی، اگر انتظامیہ کے افراد کل وقتی اس کام کی تنخواہ لے رہے ہوتے۔ اور دیگر ہر طرح کی ذمہ داری سے بری الذمہ ہو کر مشینی انداز میں کام کر رہے ہوتے۔ :)
 
جان

محفلین
پیارے بھائی یہ ایک سٹینڈرڈ طریقہ ہے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا۔ رپورٹ کرنے کا طریقہ کار تو یہی ہے
متفق لیکن سٹینڈرڈ اور عملی مسائل میں خلا ہر وقت موجود رہتی ہے اس کی وجہ میں نے اوپر بیان کی ہے۔
دوسرا یہ بات تو میں نے کی ہی نہیں کہ ممبران 24 گھنٹے ہوتے ہیں۔ یہی کہا ہے کہ جب کوئی بھی ایسی بات کسی کو نظر آئے تو رپورٹ کر دے۔ اور بہت جگہوں پر بغیر رپورٹ کیے اور بغیر کسی دوسرے ممبر کی شکایت کے ایکشن لیا جاتا ہے، کیونکہ وہ بات خود کسی انتظامیہ کے فرد کی نظر میں آ گئی ہوتی ہے۔
چوبیس گھنٹے والی بات آپ پہ بہتان نہیں بلکہ آپ کی دلیل کا جواب ہے۔ وہ یقیناً آپ نے نہیں کی بلکہ بطور ممبر میں نے ایک ممبر کے نقطہ نظر کی غرض سے بطور دلیل پیش کی ہے۔ ہمیں اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کہ آپ رپورٹ کیے بغیر بھی موقع بہ محل ایکشن لیتے ہوں گے اور یہی ہر ممبر آپ سے توقع رکھتا ہے جس کو ہم نے اوپر بیان کیا ہے لیکن مسائل اپنی جگہ موجود ہیں اور ممبران آپ سے ان کے حل کی توقع رکھتے ہیں۔ یقیناً آپ مشینری نہیں ہیں اسی لیے کہا کہ کامل کوئی بھی نہیں لیکن کوئی خاص ممبر اگر مسلسل ایک ہی ٹون لے کر چل رہا ہو تو سعد بھائی کا شکوہ بالکل بجا معلوم ہوتا ہے۔
 
متفق لیکن سٹینڈرڈ اور عملی مسائل میں خلا ہر وقت موجود رہتی ہے اس کی وجہ میں نے اوپر بیان کی ہے۔

چوبیس گھنٹے والی بات آپ پہ بہتان نہیں بلکہ آپ کی دلیل کا جواب ہے۔ وہ یقیناً آپ نے نہیں کی بلکہ بطور ممبر میں نے ایک ممبر کے نقطہ نظر کی غرض سے بطور دلیل پیش کی ہے۔ ہمیں اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کہ آپ رپورٹ کیے بغیر بھی موقع بہ محل ایکشن لیتے ہوں گے اور یہی ہر ممبر آپ سے توقع رکھتا ہے جس کو ہم نے اوپر بیان کیا ہے لیکن مسائل اپنی جگہ موجود ہیں اور ممبران آپ سے ان کے حل کی توقع رکھتے ہیں۔ یقیناً آپ مشینری نہیں ہیں اسی لیے کہا کہ کامل کوئی بھی نہیں لیکن کوئی خاص ممبر اگر مسلسل ایک ہی ٹون لے کر چل رہا ہو تو سعد بھائی کا شکوہ بالکل بجا معلوم ہوتا ہے۔
آپ بات کو پھر مخصوص کر گئے ہیں۔
ذرا ایک لمحہ کو سوچیے کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ کوئی فرد 24 گھنٹے ہونے والی ہر پوسٹ کو فوراً دیکھ سکے۔ جو بات ناممکنات میں سے اس پر اصرار سمجھ سے بالاتر ہے۔ یا ویسے ہی ہر لڑی کی ہر پوسٹ دیکھ سکے۔
یہ تقاضا ہی درست نہیں ہے۔
وہ بھی ایسے پلیٹ فارم پر کہ جس کی پروگرامنگ بھی آپ کے اختیار میں نہیں کہ کوئی خودکار طریقہ وضع کر لیا جائے۔ اور ہر کام مشینی انداز سے ہونا شروع ہو جائے۔

جہاں جس کی بھی کوئی بات نامناسب معلوم ہو رپورٹ کر دیں۔ اس سے زیادہ قابلِ عمل صورتحال کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ممکن نہیں۔
 
پیارے بھائی، میں اپنا نقطہ نظر "بیان" کر سکتا ہوں، لیکن اس کو سمجھنا ہر انسان نے اپنے پرسپیکٹیو میں ہے۔ میں نے کس بات پہ اصرار کیا ہے؟ کیا فورم پہ اگر کوئی شخص مسلسل ایک ہی روش اور ٹون اختیار کیے ہوئے ہو تو اس کو ٹریس کرنا مشکل ہے یا پھر ہر شخص اس کے مراسلے رپورٹ کرتا رہے؟ کیا ایکشن کی نوعیت بدلنا انتظامیہ کے اختیار میں نہیں یا اس کے لیے الگ پروگرامنگ چاہیے؟ مشینی صورت حال پہ تو بات تب جائے جب ہر فرد مسلسل ہر مراسلے میں اپنی فطرت تبدیل کر رہا ہو لیکن اب ایسا بھی نہیں ہے۔ ہر فرد کی ایک ڈویلپڈ اپروچ ہے جسے ٹریس آؤٹ کرنا مشکل نہیں اور یہاں ممبرز لاکھوں کی تعداد میں ایکٹیو نہ ہیں کہ ٹریس آؤٹ کرنے کے لیے کسی پروگرامنگ کی ضرورت پڑے۔ مناسب ایکشن سے معاملات نمٹائے جا سکتے ہیں لیکن نجانے کیوں آپ ایک ہی بات پہ مصر ہیں کہ انتظامیہ مشینری نہیں ہے۔ میرا مقصد قطعی آپ سے بحث میں الجھنا نہیں ہے بلکہ اپنا نقطہ نظر پیش کرنا ہے جو میں نے پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔
 
کیا فورم پہ اگر کوئی شخص مسلسل ایک ہی روش اور ٹون اختیار کیے ہوئے ہو تو اس کو ٹریس کرنا مشکل ہے
ایک تو یہ کہ انتظامیہ مفروضوں پر نہیں چل سکتی، ہر معاملہ میں مکمل صورتحال سے آگہی کے بعد ہی کوئی ایکشن لے گی۔ کسی محفلین کی کوئی تخصیص نہیں۔
دوسرا یہ کیونکر ممکن ہے کہ کسی ایک رکن کے ہی مراسلہ 24 گھنٹے نوٹس میں رہے اور کسی بھی وقت وہ بندہ مراسلہ کرے تو انتظامیہ کو فوراً سوتے جاگتے اس کی اطلاع ملے اور وہ فوراً اس کے مراسلے پر کسی بھی طرح کا ایکشن لے لے؟

بہرحال اس بات کا ادراک ہے کہ کسی بھی فرد کو مطمئن کرنا انسان کے بس میں نہیں۔
البتہ اپنے ایکشن اور طریقۂ کار پر اطمینان ہے۔ :)

اظہارے رائے پر شکرگزار ہوں۔ جزاک اللہ خیر
 
فرقان احمد

محفلین
ہماری دانست میں، فورم پر محض ایک سو کے قریب اراکین فعال ہیں۔ اس لیے، تمام اراکین کو خود سے بھی احساس ہونا چاہیے کہ کسی معاملے کو ایک حد سے آگے نہ جانے دیں جب کہ فورم کے قواعد و ضوابط بھی اکثر و بیشتر واضح کر دیے جاتے ہیں۔ ہماری بھی یہی کوشش ہوتی ہے کہ حتی المقدور یہی کوشش کریں کہ منتظمین جس طرح سے اردو محفل کو چلانا چاہیے ہیں، اس حوالے سے اُن کا ساتھ دیا جائے کیونکہ اُن کا مقصد بہرصورت اُردو زبان و ادب کی ترویج ہے۔ تابش بھیا نے ہمیں بھی کچھ مشورے دیے جو ہمیں پسند آئے اور ہم نے اپنی اصلاح کی کوشش کی۔ دیگر اراکین سے بھی یہی گزارش ہے کہ انتظامیہ کے مسائل کو بھی سمجھنے کی کوشش فرمائیں کیونکہ پبلک فورم کو چلانا بظاہر آسان ہے، تاہم، دراصل ایسا ہے نہیں!

کم از کم ہمیں تو گزشتہ ایک دو ہفتوں میں ہمیں محفل پر کچھ مثبت تبدیلیاں دکھائی دی ہیں جن کا کریڈٹ بہرصورت منتظمین کو دیا جا سکتا ہے۔ محفل کے سر ورق پر متنوع موضوعات دکھائی دینے لگ گئے ہیں وگرنہ محفل تو محض کسی اخبار یا ٹی وی چینل کی ویب سائیٹ بن گئی تھی۔
 
آخری تدوین:

آصف اثر

معطل
جو فرد سیاق وسباق سے آگاہ نہیں وہ یہاں لیکچر دینے کے بجائے اپنا وقت کسی مفید کام میں صرف کریں۔

ویسے اگر مبہم ناموں سے بنی آئی ڈیز کو بھی مشکوک اور غیرحقیقت پسندانہ کہہ کر بلاک کردیا جائے تو عین درست اقدام ہوگا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top