پاکستان کا دریائی نظام اور سیلابی گزرگاہیں

عاطف بٹ

محفلین
994905_532609760137683_367075046_n.jpg
 
عاطف بٹ

محفلین
راوی تو بھر گیا ہوگا آج کل ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
نایاب بھائی، پانی کافی آگیا تھا راوی میں مگر پوری طرح بھرا نہیں تھا اور دو دن سے بارشوں کا سلسلہ رکا ہوا ہے جس کی وجہ سے راوی کے اندر پھر سے خشک ٹیلے دکھائی دینے لگے ہیں۔
 
عاطف بٹ

محفلین
ان دونوں تصاویر کو پیش کرنے کا مقصد قومی مفادات سے متعلق آگاہی کو فروغ دینا ہے تاکہ ہمارے لوگ اس بات سے واقف ہوسکیں کہ پانی جیسی اہم ترین نعمت جو ہر سال لاکھوں کیوسک کے حساب سے صرف ضائع ہی نہیں ہوتی بلکہ سینکڑوں قیمتی جانوں کے نقصان کے علاوہ اربوں روپے کا مالی خسارہ بھی دیتی ہے، اسے محفوظ کرنے کے لئے پاکستان میں کون کون سے مقامات اہمیت کے حامل ہیں۔ ہمارے ہاں کئی علاقوں میں ڈیم بنانے کی مخالفت کی جاتی ہے مگر یہ نہیں دیکھا جاتا کہ ان ڈیموں کے بننے سے مجموعی طور پر پاکستان کو کتنا فائدہ پہنچے گا۔ ہم سب کو اپنی اپنی سطح پر پاکستان کے معاشی استحکام کی راہیں ہموار کرنے کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ اس وطن کو ایک مضبوط اور خوشحال ریاست بنا کر ہم اپنی آئندہ نسلوں کے سامنے سرخرو ہوسکیں!
 
فلک شیر

محفلین
فلک شیر یہ ہیڈ خانکی اور قادرآباد تو ہمارے علاقے کو نہیں لگتے؟
جی زبیر بھائی..........ہیڈ قادر آباد علی پور چٹھہ سےتیس ایک کلومیٹر ۔ جب کہ خانکی بھی قریب ہی ہے.........اسی طرح وہاں سے آگے ہیڈ رسول بھی قریب ہے........جہاں کا مشہور کالج اوورسئیر، تحصیلدار کا کورس کرواتا ہے..............
 
تلمیذ

لائبریرین
بٹ جی، بہت مفید معلومات ہیں جو آپ نے ایک ہی جگہ پر فراہم کردی ہیں۔ ہم جیسوں کے علم میں تو بہت اضافہ ہواہے۔ ورنہ اخبارات کی خبروں پرہی گزارہ تھا۔
 
زبیر مرزا

محفلین
جی زبیر بھائی..........ہیڈ قادر آباد علی پور چٹھہ سےتیس ایک کلومیٹر ۔ جب کہ خانکی بھی قریب ہی ہے.........اسی طرح وہاں سے آگے ہیڈ رسول بھی قریب ہے........جہاں کا مشہور کالج اوورسئیر، تحصیلدار کا کورس کرواتا ہے..............
ہیڈ قادر آباد کی تو میں نے سیر بھی کی ہے بس نام کنفرم کرنا تھا - ہمارے چچازاد بھائی الطاف مرزا سیر کرانے لے گئے تھے وہاں کی
( یہ اُن کی جوانی اور جولانی کا دورتھا)
 
فلک شیر

محفلین
ہیڈ قادر آباد کی تو میں نے سیر بھی کی ہے بس نام کنفرم کرنا تھا - ہمارے چچازاد بھائی الطاف مرزا سیر کرانے لے گئے تھے وہاں کی
( یہ اُن کی جوانی اور جولانی کا دورتھا)
ماشاءاللہ............الطاف صاحب ہیں تو مارشل آرٹس کے ماہر......ابھی بھی جوان اور فٹ ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔البتہ وہ والی بات تو نہیں رہتی، جب دل ہرخطر سے خالی ہوتا ہے۔۔۔۔۔:) :) :)
 
زبیر مرزا

محفلین
ماشاءاللہ............الطاف صاحب ہیں تو مارشل آرٹس کے ماہر......ابھی بھی جوان اور فٹ ہیں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ البتہ وہ والی بات تو نہیں رہتی، جب دل ہرخطر سے خالی ہوتا ہے۔۔۔ ۔۔:) :) :)
یہ اپنا خون بھی عجیب ہوتا ہے اس کا ذکر بھی دل کو سرشار کردیتا ہے :) اور اس کا ذکر کرنے والے پر جی جان سے پیار آتا ہے
 
فلک شیر

محفلین
یہ اپنا خون بھی عجیب ہوتا ہے اس کا ذکر بھی دل کو سرشار کردیتا ہے :) اور اس کا ذکر کرنے والے پر جی جان سے پیار آتا ہے
یہ آپ کا اپنا مٹی سے جڑا ہونا ہے، جو آپ کو خون اور خوشبو کے اس حصار میں قید رکھتا ہے................
 
Top