پاکستان کا دورہ انگلینڈ 2021

شاہین انگلینڈ کے دورے پر ہیں جہاں اسکو تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں۔

پہلا ایک روزہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق 5 بجے شروع ہوگا۔

انگلینڈ سکینڈ سٹرنگ ٹیم کے ساتھ میدان میں اترے گا کہ فرسٹ چوائس ٹیمز کے پلئیرز اور اسٹاف میں کرونا کی تصدیق ہوئی تھی اور پوری ٹیم آئسولیٹڈ ہے۔۔
 

محمد وارث

لائبریرین
"سیکنڈ اسٹرنگ" ٹیم نے فی الحال ٹیم پاکستان کے "پھٹے چک" دیئے ہیں۔ 7 اوورز میں پاکستان کے 26 رنز ہیں اور بابر اعظم اور رضوان سمیت 4 بلے باز واپس جا چکے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
دوسرے میچ میں کون سا تیر مار لیا ہے۔

اب تیسرے میچ میں اگر ہار گئے تو اگلا میچ انگلینڈ کی خواتین کی کرکٹ ٹیم سے ہو گا۔
 
پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی بیٹنگ جاری۔

13 اوورز کے بعد پاکستان 121/0

بابر اور رضوان دونوں ففٹیاں جڑ چکے ہیں۔

آخری 42 گیندوں پر قریب قریب 90 رنز آنے چاہیے پھر بھی جیتنے کے امکانات 15 فیصد ہی ہونگے
 
شاہینو نے آخری سات اوورز سے 121 رنز نکال کر سکور تو کافی معقول کر لیا۔ البتہ اس پچ اور باؤنڈری پر اسکو وننگ ٹارگٹ نہیں کہا جا سکتا۔ بس دعا ہی کی جا سکتی ہے۔

پاکستان 232/6
20 اوورز
 

شمشاد

لائبریرین
232 پر چھ آؤٹ۔ آج تو اچھا ہی اسکور کر لیا ہے۔
بیٹنگ وکٹ ہے۔ اب دیکھتے ہیں کہ ہمارے باؤلر کیا کمال دکھاتے ہیں۔
 
Top