شمشاد

لائبریرین
کافی گرین شرین قسم کی پچ ہے۔ پہلے سیشن سے 3-4 وکٹس تو آنی ہی چاہیے
عبد اللہ بھائی پہلے سیشن میں تو نہیں البتہ کھیل کے پہلے دن کے اختتام پر شاہینوں کو تین وکٹیں تو مل گئیں۔

لیکن دوسری طرف Kane Williamson اور Henry Nicholls خطرناک ہو گئے ہیں۔ جو بالترتیب 94 اور 42 پر کھیل رہے ہیں۔

کیوی مجموعی اسکور : 222 پر تین آؤٹ۔
 
ادارہ لنچ پر سو مر گیا تھا اسکے بعد جب آنکھ کھلتی تو سکور کارڈ دیکھ لیتا تھا۔ ابھی معلوم پڑا ہے کین ولیمسن کے خوب کیچ چھوڑے گئے ہیں۔ اب اگر ایسا ہو گا تو کین لماں ہی پائے گا۔۔


عبد اللہ بھائی پہلے سیشن میں تو نہیں البتہ کھیل کے پہلے دن کے اختتام پر شاہینوں کو تین وکٹیں تو مل گئیں۔

لیکن دوسری طرف Kane Williamson اور Henry Nicholls خطرناک ہو گئے ہیں۔ جو بالترتیب 94 اور 42 پر کھیل رہے ہیں۔

کیوی مجموعی اسکور : 222 پر تین آؤٹ۔
 

شمشاد

لائبریرین
کیوی نےبہت اسکور بنا لیا۔ 404 پر 8 آؤٹ ہیں اور ابھی بھی کھیل رہے ہیں۔

اس کا مطلب یہ ہوا کہ اچھا پہاڑ جیسا اسکور بنا کر پاکستان کو فالو آن پر مجبور کریں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
لگتا ہے پوری ٹیم کو ہی کھیلائیں گے۔ نویں وکٹ گر گئی ہے۔
شاہین شاہ کی چار وکٹیں ہو گئی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان کی طرف سے عابد علی اور شان مسعود کریز پر۔
آج کے کھیل کے 18 اوور باقی ہیں۔
 
ماہرینِ کرکٹ کا تو معلوم نہیں لیکن ادارہ باؤلنگ (فیلڈنگ) ایفرٹ سے شدید ناشاد ہے کہ کین کے آؤٹ ہونے کے بعد آخری 5 وکٹ سے 150 رنز دے دیے۔
بیٹنگ میں 20 اوورز میں 30 رنز بادی النظر میں تو کافی معقول معلوم ہو رہے کہ نئی گیند کا سحر ٹوٹ چُکا تو شاید 300 تک پہنچ ہی جائیں گے جس سے کم از کم ڈرا کے امکانات بہت بڑھ جائیں گے لیکن میچ بچانے کے لئے بہت ہی کوئی غیر معمولی اننگ چاہیے ہوگی اظہر کی طرف سے۔۔

آج کے کھیل میں ابھی 22 اوور باقی ہیں۔

کیا کہتے ہیں ماہرین کرکٹ اس میچ کے بارے میں۔
عبداللہ محمد
محمد وارث
 

شمشاد

لائبریرین
بہت مشکل لگ رہا ہے کہ میچ ڈرا ہو جائے۔ شان مسعود 42 گیندوں پر صرف 10 اسکور بنا کر پویلین لوٹ چکے ہیں۔
فالو آن ہوں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
شاہین آج تیسرے دن کے کھیل کے شروع میں ہی مزید دو وکٹیں گنوا بیٹھے ہیں۔

45 کے مجموعی اسکور پر تین آؤٹ ہیں۔ جبکہ کیوی کا پہلی اننگ کا اسکور 431 ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
شاہینوں کا مجموعی اسکور 112 ہے اور 6 وکٹیں گنوا بیٹھے ہیں۔

آج کے کھیل کے ابھی 43 اوور باقی ہیں۔

وہ تو بھلا ہو بارش کا کہ جس کی وجہ سے کھیل رُکا ہوا ہے۔ بارش نے اگر ساتھ دیا تو میچ ڈرا ہو سکتا ہے۔ فالو آن تو آج ہی ہو جائیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
فہیم اور رضوان کریز پر ٹھہر تو گئے ہیں، اب اللہ کرئے کہ ٹھہرے ہی رہیں۔
بالترتیب 34 اور 42 کے انفرادی اسکور پر کھیل رہے ہیں۔
 
پاکستان 175/6

رجو کہ ففٹی مکمل ہو چُکی اور فہیم بھی جمے ہوئے کریز پر ہیں۔
فالو آن سے بچنے کے لئے ابھی بھی 56 رنز درکار ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
دونوں کھلاڑی نصف سنچریاں مکمل کر چکے ہیں۔

رضوان 66 اور فہیم 50 پر کھیل رہے ہیں۔
 
اور جب کیویز وکٹ وکٹ نہ لے رہے تھے شاہینو نے خود وکٹ گفٹ کر دی۔
رجو رن آؤٹ ہو کر پویلین واپس

پاکستان 187/7
نیوزیلینڈ 431 آل آؤٹ

پاکستان ٹرائل بائے 244 رنز۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایسی کیا جلدی پڑی تھی، ٹیٹ میچ ہے، کوئی ون ڈے یا ٹی20 تو نہیں کہ ایسے اسکور لے رہے تھے۔
 
Top