نائس ون

20201228-104142.jpg


20201228-104137.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
فہیم اور رضوان نے میچ بچا لیا ہے کہ فالو آن سے بچ گئے ہیں۔
اب کل کیوی مزید اسکور کریں گے کہ کم از کم 400 کا مجموعی اسکور ہو جائے اور پاکستان کے پاس ڈرا کرنے کا آپشن بچتا ہے۔
 
نیوزیلینڈ 431 آل آؤٹ & 0/0
پاکستان 239 آل آؤٹ
کیوی لیڈ بائے 192 رنز

ڈرا کے لئے بھی بارش اور معجزہ درکار ہے۔ کہ ولیمسن پاکستان کو کم از کم 4 سیشن تو لازمی دے گا یعنی 120 اوورز جو کہ پانچویں دن نکالنا اتنا آسان نہ ہوگا لیکن دل نا امید کو امید تو پھر بھی ہے۔



پاکستان کے پاس ڈرا کرنے کا آپشن بچتا ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ڈرا تو بہت ہی مشکل لگ رہا ہے۔ چھ سیشن یعنی 180 اوورز کا کھیل ہونا ہے۔ بارش اگر دو تین سیشن ضائع کر دے تو ڈرا ہو سکتا ہے، وگرنہ پاکستان کے لیے چار یا ساڑھے تین سیشن کھیل کر میچ بچانا ناممکن سا لگ رہا ہے، یا پھر یہ کہ پہلے چھ میں سے دو بیٹسمین لمبی اننگز کھیلیں اور سنچریاں جڑیں۔ فہیم نے پہلی اننگز میں اچھی بیٹنگ کر لی ہے، اب شان مسعود، عابد علی اور فواد خان کی باری ہے کہ اچھا اسکور کر کے اپنی جگہ پکی کریں، لیکن یہ بات بھی ناممکن سی ہی لگ رہی ہے۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
جہاں فالو آن سے باعزت بچ گئے ہیں، ان شاء اللہ میچ ہارنے سے بھی بچ جائیں گے۔
اب دوسری اننگ میں جیسا کہ آپ نے کہا شان مسعود، عابد علی اور فواد خان کی باری ہے، ان کے ساتھ ساتھ پرانا تجربہ کار کھلاڑی سابق ٹیسٹ کپتان، اس کو بھی کوئی نمایاں کرکردگی دکھانی چاہیے۔
 

شمشاد

لائبریرین
کیویز کی طرف سے Tom Blundell اور Tom Latham اوپنر کی طور پر آئے ہیں۔
بالترتیب 49 اور 20 اسکور بنا چکے ہیں۔

شاہینوں کے خلاف 263 اسکور کی برتری حاصل ہو چکی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے تو مراسلہ لکھتے ہوئے بھی شرم آ رہی ہے شاہینوں کی کارکردگی پر۔

بہرحال ابھی 21 اسکور بنا لیے ہیں۔ باقی صرف 352 اسکور کی ضرورت ہے۔

آج ابھی 35 اوور کا کھیل باقی ہے اور کل کا پورا دن باقی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
عابد علی اور شان مسعود نجانے کوئی مشورہ کر کے آئے تھے۔ کہ کوئی اسکور نہیں بنانا۔ دونوں ہی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

حارث سہیل بھی صرف 9 اسکور بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

37 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کے تین کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج کے کھیل کے 18 اوور باقی ہیں۔

شاہینوں نے تین آؤٹ پر 49 اسکور بنا لیے ہیں۔

باقی صرف 324 اسکور کی ضرورت ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
وہ تو صحیح ہے۔ لیکن ان کے لیے کانٹوں بھرے بستر کی بجائے اچھی کوالٹی کے مولٹی فوم کیوں؟
ویسے بھی تو صرف 300 اسکور کی ضرورت ہے جبکہ پورا دن پاکستانی ٹیم کے پاس ہے۔
 
Top