شمشاد

لائبریرین
کیوی کی کریز پر موجودہ جوڑی خطرناک ثابت ہو رہی ہے۔

Kane Williamson کا انفرادی اسکور 58 اور Henry Nicholls کا 50 ہے۔

دونوں کی 114 اسکور کی پارٹنرشپ ہے۔

مجموعی اسکور 189 پر تین آؤٹ ہیں۔
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
میچ ہاتھ سے نکلتے جا رہا ہے. اچھی خاصی لیڈ حاصل ہوجائے گی.
ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

کل کا دن بھی کیوی سارا دن کھیلیں گے کہ زیادہ سے زیادہ اسکور کر سکیں، پھر دو دن باقی پاکستان کی دوسری اننگ اور کیوی کی دوسری اننگ، میچ ڈرا ہونے کا چانس ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کیوی نے 286 اسکور بنائے اور ان کے 3 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔
71 کے مجموعی اسکور پر تین آؤٹ تھے۔ کین ولیمسن اور ہنری نکولس نے 215 کی شراکت سے اسکور 286 پر پہنچا دیا۔
کین کا انفرادی اسکور 112 اور ہنری کا انفرادی اسکور 89 ہے اور دونوں کریز پر موجود ہیں۔
شاہین شاہ، محمد عباس اور فہیم اشرف کو ایک ایک وکٹ ملی۔
پاکستان کا پہلی اننگ کا مجموعی اسکور 297 ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ 55 افراد کا سکواڈ لیکر اس لیے گئے تھے کہ یہ کارکردگی دکھائیں۔
کیچ ڈراپ کرنا پاکستانی ٹیم کا ٹریڈ مارک بنتا جا رہا ہے۔

کل کا پورا دن کھیل کر کیوی کو اسکور 600 سے اوپر پہنچانا ہو گا، تبھی پاکستان کو اننگ کی شکست دینے کا خواب دیکھنا ہو گا۔
 
لنکا کی اس کارگردگی کے بعد ناجانے کیوں مجھے کل کے لئے اُمیدیں نظر آنی شروع ہو گئی ہیں ابھی بال نئی ہی ہے۔ اگر سو رنز کے اندر کیویز کو پویلین واپس لوٹا دیا جائے تو میچ دلچسپ ہو جائے گا کہ آخری اننگ میں 220+ چیس کرنا آسان نہ ہوگا۔۔

لیکن یہ سب شدید ہوائی باتیں اور اُمیدیں ہیں۔۔

آج جب دن کا آغاز ہوا تو افریقہ 148 پر ایک تھا پھر پہلی وکٹ 218 پر گری اور اگلی 8 محض 84 رنز میں ہی پویلین واپس لوٹ گئیں۔ جس سے میچ میں کچھ اُمیدیں باقی آئی ہیں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
لنکا کی اس کارگردگی کے بعد ناجانے کیوں مجھے کل کے لئے اُمیدیں نظر آنی شروع ہو گئی ہیں ابھی بال نئی ہی ہے۔ اگر سو رنز کے اندر کیویز کو پویلین واپس لوٹا دیا جائے تو میچ دلچسپ ہو جائے گا کہ آخری اننگ میں 220+ چیس کرنا آسان نہ ہوگا۔۔

لیکن یہ سب شدید ہوائی باتیں اور اُمیدیں ہیں۔۔

امید پہ دنیا قائم ہے۔ :)
 
کیویز:p


20210104-215817.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
خاصے زندہ دل قسم کےلوگ ہیں یہ شائقین۔

ان دو ناموں کے ساتھ کئی ایک پاکستانی کھلاڑیوں کے نام بھی شامل ہو سکتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
لگتا ہے یہ دونوں نیا ورلڈ ریکارڈ بنا کر ہی رہیں گے۔

ولیمسن 132 پر اور ہنری 129 پر کھیل رہے ہیں۔

71 کے مجموعی اسکور ہر تین آؤٹ تھے اور 364 پر بھی تین ہی آؤٹ ہیں۔

293 کی پارٹنر شپ ہو گئی ہے۔
 
Top