پاکستان کا پانی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، بھارتی وزیر آبی وسائل

جاسم محمد

محفلین
پاکستان کا پانی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، بھارتی وزیر آبی وسائل
1562240-kishanganga-1550762143.jpg

پاکستانی دریاؤں کا رخ بدل کر انہیں بھارتی پنجاب، جموں اور کشمیر لے جائیں گے، بھارتی وزیر نتن گاڈکری کی ہرزہ سرائی

ویب ڈیسک

جمعرات 21 فروری 2019
نئی دلی: بھارت نے پاکستان کو پانی روکنے کی دھمکی دے دی، بھارتی وزیر آبی وسائل نتن گاڈکری نے کہا ہے کہ پلوامہ حملے کے ردِ عمل میں بھارت پاکستانی دریاؤں کا رخ بدل کر اس کا پانی روک سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آبی وسائل کے وزیر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندرا مودی کی قیادت میں ہماری حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کی جانب بہنے والے دریاؤں کا پانی بند کردیا جائے چنانچہ بھارت مشرقی دریاؤں کا پانی روک کر اسے جموں و کشمیر اور بھارتی پنجاب کی جانب موڑسکتا ہے۔ وزیر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو تنہا کرنے کی کوششیں بھی کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ دریائے چناب پر بھارت پہلے ہی دو ڈیموں کی تعمیر شروع کرچکا ہے۔ دونوں ممالک چھ دریاؤں کا پانی استعمال کرتے ہیں جن میں ستلج، راوی، بیاس، دریائے سندھ اور جہلم شامل ہیں۔

پاکستانی پانیوں پر بھارت کی جانب سے بنائے جانے والے ڈیموں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان ڈیموں کی تعمیر اور پانی کی تقسیم پر تنازع جاری ہے
 
فرقان احمد

محفلین
جذباتی بیانیہ ہمیں تیزی سے ایٹمی جنگ کی طرف دھکیلتے ہوئے۔۔۔! اب کوشش فرمائیے اور شیخ رشید صاحب کو وزیرِ اطلاعات مقرر کر دیجیے تاکہ وہ اپنی آتش بیانی سے مودی سرکار کو دھمکا سکیں اور ہم عالمی برادری میں جی جان سے اپنے بیانیے کی دھاک بٹھا سکیں۔ :) رکیے، ہمیں بزدل ہونے کا ایک سرٹیفکیٹ بھی تھما دیجیے گا، چلتے چلتے۔ :)
 
ارے بھائی حوصلہ۔ اگر بھارت کلبوشن یادیو معاملہ میں پاکستان کو عالمی عدالت لے جا سکتا ہے تو دریاؤں کے معاہدہ میں خلاف ورزی پر پاکستان بھی یہی کام کر سکتا ہے۔ :)
 
زیک

مسافر
ارے بھائی حوصلہ۔ اگر بھارت کلبوشن یادیو معاملہ میں پاکستان کو عالمی عدالت لے جا سکتا ہے تو دریاؤں کے معاہدہ میں خلاف ورزی پر پاکستان بھی یہی کام کر سکتا ہے۔ :)
اسے لئے کہتے ہیں پاکستان میں اپنی تاریخ بھی نہیں پڑھائی جاتی
 
محمد وارث

لائبریرین
انڈس واٹر ٹریٹی کی مبینہ خلاف ورزی پر پاکستان کئی بار ورلڈ بینک میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروا چکا ہے۔ یہ کوئی نئی بات نہیں
"مشرقی" دریاؤں یعنی بیاس، ستلج اور راوی کا پانی پہلے ہی سندھ طاس معاہدے کے تحت انڈیا کے لیے ہے۔ پاکستان کے لیے مسئلہ تب ہوگا جب انڈیا "مغربی" دریاؤں یعنی چناب، جہلم اور سندھ کے ساتھ "چھیڑ خوانی" کرے گا!
 
زبردست۔ اس کا مطلب مشرقی دریاؤں کا پانی روک کر ان میں آنے والے سیلابی ریلے کم ہو جائیں گے۔
 
Top