پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ منفی سے مثبت ہو گیا

جاسم محمد

محفلین
پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ منفی سے سرپلس ہو گیا
ویب ڈیسک بدھ 24 جون 2020
EbRNuG6XsAIJtty.jpg


تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ منفی سے مثبت ہو گیا ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مثبت ہونے کی وجہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی جانب سے اسٹیٹ بینک کو ایک ارب ڈالر موصول ہونا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جاری تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کو پچاس کروڑ ڈالر عالمی بینک اور پچاس کروڑ ڈالر ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے موصول ہوئے ہیں، جس کے بعد پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ منفی سے مثبت میں چلا گیا ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ٹھیک ہے یہ خسارہ فی الفور تو قرضوں اور امدادی رقوم سے درست ہوا ہے لیکن ضروری نہیں ہے کہ یہ ایک "اچھی خبر" بھی ہو۔ اس خسارے کا کم ہونے میں یہ بات بھی شامل ہے کہ درآمدات کم ہو رہی ہیں اور چونکہ پاکستان کی برآمدات کا ایک بڑا حاصل انہی درآمدات پر ویلیو ایڈیشن پر مبنی ہے اور یہ سارا "سرکل" یعنی درآمد سے لے کر مصنوعات کی تیاری اور پھر برآمد اور ان کی رقم کی وصولی تین سے چار ماہ پر محیط ہوتا ہے سو کسی ایک وقت پر درآمد کم ہونے کا مطلب ہے کہ تین چار ماہ بعد آپ کی برآمدات کی رقوم بھی مزید کم ہو جائیں گی!
 
Top