صرف علی
محفلین
پاکستان کیلئے امریکی دفاعی سازوسامان کی فراہمی میں اضافہ ،رپورٹ
Print Version March 27, 2014 - Updated 1515 PKT
کراچی…محمدرفیق مانگٹ…بھارتی خبررساں ادارے نے پینٹاگون کی دستاویزات کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے پاکستان کو دفاعی سازوسامان میں اضافہ کردیا ہے۔ دس سالوں میں پاکستان کے ساتھ 5.2ارب ڈالر کے فارن ملٹری سیلز (FMS) معاہدے ہوئے۔ ژی نیوز، اکنامک ٹائمز، پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق امریکی کانگریس ذرائع نے کہا ہے کہ امریکی ہتھیاروں کی فراہمی اور پاکستان کی بھرپور فوجی امداد میں گزشتہ سال خاموشی اضافہ کردیا گیا۔پینٹاگون کی عوامی طور پر دستیاب دستاویزات کے مطابق مالی سال2002سے2012کے درمیان پاکستان کے ساتھ فارن ملٹری سیلز (FMS) معاہدوں کی مجموعی لاگت 5.2ارب ڈالر رہی۔ مئی 2011 میں ایبٹ آباد میں امریکی فوج کی طرف سے اسامہ بن لادن کے قتل کے بعد پاکستان کیلئے امریکی امداد میں سب سے زیادہ کمی دیکھنے میں آئی۔امریکا اور پاکستان کے درمیان فوجی سطح پر تعلقات کے معمول پر آنے کی علامت کے طور پر دیکھا جاتا ہے ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران قابل ذکر پیش رفت یہ دیکھنے میں آئی جن میں 150 اضافی ریڈیو سیٹ کی فراہمی،35ایف 16طیاروں کی مکمل اپ گریڈیشن ، اور ایکسس ڈیفنس آرٹیکل کے تحت اپریل 2014 میں 374 M113 بکتر بند گاڑیوں کی ترسیل شامل ہے۔ایف 16 لڑاکا طیارے اور متعلقہ سازو سامان اس کا نصف ہیں۔کانگریس نے2001سے پاکستان کے لئیفارن ملٹری فنانسنگ ( FMF ) میں زیادہ سے زیادہ تین ارب ڈالر رکھے جن میں2ارب ڈالر خرچ کر دیئے گئے۔ کانگریس کے ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کو امریکی دفاعی سازوسامان کی فراہمی کاExcess Defense Articles (EDA) کامرتبہ بھی دیا جا چکا ہے۔اس ضابطے کے تحت اہم دفاعی سازوسامان فراہم کیا جاچکا ہے اور کچھ جلد دے دیا جائے گا جن میں474ملین ڈالر کے آٹھ بحری پٹرولنگ طیارے پی 3سی اورئین اور ان کا سازوسامان ہے،ان میں سے 4 دئیے گئے جن میں تین کو دہشت گردوں نے2011میں تباہ کردیا تھا۔پاکستان کو فراہم کیے جانے والے امریکی سازوسامان میں212ملین ڈالر کے5750ملٹری ریڈیو سیٹ،186ملین ڈالر کے2007 مسلح میزائل شکنTOW ، ایک سو ملین ڈالر کے چھ نگرانی کےAN/TPS-77 ریڈار،76ملین ڈالر کے چھ ہرکیولس ٹرانسپورٹ طیارےC-130E اور ان کا سازوسامان،65ملین ڈالر پیری کلاس فریگیٹ میزائل USS McInerney اور48ملین ڈالر کے20کوبرا ہیلی کاپٹر ہیں جن میں سے12فراہم کیے جا چکے ہیں۔
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=142619