پاکستان کےمختلف لوگ -سننے میں کیا آتا ہے؟

سید رافع

محفلین
اس لڑی کو ارسال کرنے کا مقصد یہ ہے کہ پاکستان میں آباد مختلف نسلوں کا سن 2018 میں تجزیہ کیا جائے۔ اس میں حقائق بھی ارسال کیے جا سکتے ہیں لیکن یاد رہے کہ یہ ایک ہلکی پھلکی لڑی۔ سو اس میں آپ جو بھی مختلف نسلوں کے بارے میں سنتے ہیں وہ لکھ ڈالیں :)۔

مثلا :)

سننے میں آتا ہے کہ میمن حضرات پڑھائی سے زیادہ کاروبار کی طرف اپنی اولاد کو رکھتے ہیں۔ کم از کم کراچی میں تو ایسا ہی ہے! :)

سننے میں آتا ہے کہ بٹ حضرات کئی کئی سیر گوشت ایک دفعہ میں کھا سکتے ہیں۔ یہ پاکستان میں کہاں رہتے ہیں اسکا پتہ نہیں! :)

سننے میں آتا ہے کہ اردو اسپیکنگ کراچی کے حضرات پڑھائی لکھائی کی طرف رجحان رکھتے ہیں یا نوکریوں کی طرف۔ مشہور ہے کہ کلکری کر لیں گے لیکن ہل بیل، کھیت کھلیان، مویشی یا ٹرانسپورٹ کے شعبے میں نہیں آئیں گے الا ماشا اللہ! :)

سننے میں آتا ہے کہ بہاری اردو اسپیکنگ حضرات کا پڑھائی کی طرف کچھ زیادہ ہی رجحان ہوتا ہے اور یہ اپنے حق کے لیے حد سے زیادہ مستعد ہوتے ہیں۔ تبھی کہا جاتا ہے جو نہ کٹے آری سے وہ کٹے بہاری سے! :)

سننے میں آتا ہے کہ پٹھان حضرات ٹرانسپورٹ، چپل سلائی، چائے کے ہوٹل چالانے اور مولوی بنتے دکھائی دیتے ہیں۔ کم از کم کراچی میں تو ایسا ہی ہے! :)

سننے میں آتا ہے کہ پنجابی حضرات ایک دوسرے کی مدد تعصب کی حد تک کرتے ہیں اور اردو اسپیکنگ ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچے میں مشہور ہیں۔ :)
 
Top