وزیراعظم کا 42 ارب روپے کا صوابدیدی فنڈ ختم کر دیا گیا
اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے بچت اقدامات کے تحت رواںمالی سال کے دوران پیپلز ورکس پروگرام II کے تحت مختص وزیراعظم کا 42ارب روپے کا صوابدیدی فنڈ ختم کردیا ہے جو 30جون 2013 کو ختم ہونے والے گزشتہ مالی سال کے بجٹ میں 22ارب روپے تھا۔ حکومت کی ایک سالہ کارکردگی سے متعلق جاری کئے گئے سرکاری دستاویز کے مطابق وزیراعظم کے دفتر کے اخراجات میں بھی 40فیصد کمی کی گئی ہے۔ مالی سال 2012-13ء میں مختص کی گئی رقم کی نسبت موجودہ اعداد وشمار 70کروڑ 61لاکھ 4ہزار کمی کو ظاہر کرتے ہیں۔ اعداد وشمار کے مطابق وزیراعظم دفتر کے (داخلی) بجٹ کیلئے مالی سال 2012-13 میں 43کروڑ 82لاکھ 56ہزار روپے مختص کئے گئے تھے۔ مالی سال 2013-14 کے بجٹ میں یہ اخراجات کم کرکے 38کروڑ79لاکھ 10ہزار روپے کردیئے۔ حکومت نے آئندہ مالی سال 2014-15 کے بجٹ میں یہ اخراجات مزید کم کرکے 20کروڑ 26لاکھ 8ہزار کردیئے ہیں۔