پاکستان کے "پرمانو بم"۔۔۔ ہندوستانی میڈیآ کی کچھ مزاحیہ رپورٹس۔۔۔۔۔

فرخ

محفلین
السلام و علیکم و رحمۃ اللہ۔۔۔
ُپاکستان کے "پرمانو بموں" پر ہندوستانی میڈیا کی رپورٹس۔۔۔ مجھے اُمید ہے آپ مسکرائے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔۔۔۔
 

ساجد

محفلین
18 مئی 1974 کی صبح بھارتی وقت کے مطابق 08بج کر 05 منٹ پر بُدھا مسکرایا تھا۔
اس کے بعد 11 مئی 1988 کو بُدھا کی مسکراہٹ دو چند ہو گئی اور لالہ جی کی مونچھوں کو بھی تاؤ آ گیا لیکن 28 مئی 1988 کو بُدھا کھلکھلا کر ہنس پڑا ، لالہ جی کی حالت دیکھ کر۔
اب لالہ جی کا میڈیا بھی چہرے پہ مسکراہٹ بکھیرنے کے لئیے یہی کام سرانجام دے رہا ہے لیکن اس بار چہرہ بُدھا جی کا نہیں ۔ کہ بُدھا تو اہنسا کا مبلغ تھا ۔ اب جب کہ 1974 میں ہی "اہنسا" کا الف اس سے الگ کر کے "ایٹم بم" کے ہجوں کے ساتھ جوڑ دیا گیا تھا تو 2011 میں لالہ جی کو چیخ چیخ کر پاکستانی ایٹمی پروگرام کو ناپاک کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم نے کون سا گائے کی چربی والا ایٹم بم بنایا ہے، جناب؟۔ جو اجزائے ترکیبی آپ کے بم کے ہیں وہی ہمارے بم کے بھی ہیں۔ آپ لا لو پرساد یادو کے بھینس باڑے میں ایٹم بم تیار نہیں کرتے ہماری لیبارٹریوں سے زیادہ ترقی یافتہ اور جدید لیبارٹریوں میں اسے سپر کمپیوٹرز پر تجربات کے بعد بناتے ہو۔
بھارت کا یہ ایک ہی چینل نہیں بلکہ سرکاری میڈیا بھی مکمل تنظیم کے ساتھ روز اول سے پاکستان کے بارے میں در فنطنیاں چھوڑتا رہا ہے ۔ آل انڈیا ریڈیو کی اردو سروس ہو یا بھارتی وکیاون پسارن سیوا کے کیندریا پھر دور درشن سبھی پاکستان پر الزام تراشی پر ایمان کی حد تک کاربند ہیں۔
ہم تو یہی صلاح دیں گے کہ دیکھو بھئی مورکھ مت بنو ۔ سمسیائیں بہت سی ہیں ان کا سمادھان کھوجنے کی جرورت ہے۔ یہ نشچٹ ہے کہ جب ہم پڑوسی آپس میں بھڑیں گے تو ایشیا کے پورے کے پورے دکھشنی کھشیتر کے بھیتر آرتھک وے ساموک اتھل پتھل مچے گی جو اس کی وویستا کو نشٹ کر دے گی اور کھُد بھارت کو اس سے کوئی لا بھ نہ ہو گا الٹا نکسان ہوگا۔
 

شہزاد وحید

محفلین
اس چینل کے سارے ہی پروگرام مزاحیہ اور بے سر و پا ہوتے ہیں۔ :) :) :)

صرف یہ چینل نہیں بلکہ کچھ اور انڈین چینل جیسے کہ "آج تک" وہ بھی مکمل پاگل کی حثیت رکھتا ہے جس کی رپورٹس کسی مزاخیہ ٹی وی شو کا حصہ معلوم پڑتی ہیں۔ ویسے ہمارے ٹی وہ چینل بھی کچھ کم نہیں۔ چند روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں ڈینگی وائرس کو ختم کر کے دم لوں گا اور اگر مچھر دوائیوں سے نا مرے تو گیلانی سے توپے منگوا کر ان کا خاتمہ کروں گا۔ ان کی اس بات کی فوٹیج کو کئی چینلز والے آدھے گھنٹے تک Breaking News کے طور پر چلاتے رہے تھے۔
 
Top