پاکستان گوگل کے لیے اشتہارات کے حوالے سے ابھرتی ہوئی مارکیٹ

کراچی: پاکستان گوگل کے لئے اشتہارات کے حوالے سے ابھرتی ہوئی مارکیٹ بن گئی، پاکستان میں اشتہارات کی مارکیٹ50 کروڑ ڈالرزہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی اشتہاری مارکیٹ میں گوگل کا 1.3 فیصد حصہ ہے، پاکستان میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی دس ویب سائٹس میں سے 4 گوگل کی ہیں، گوگل حکام کے مطابق پاکستان میں 2 کروڑ سے زائد انٹرنیٹ صارفین موجود ہیں اور ان میں تیزی سے اضافے کے باعث پاکستان گوگل کے لیے ابھرتی ہوئی مارکیٹ بن گئی ہے
بشکریہ:ایکسپریس
ٹریبیون
 
دوست

محفلین
خیر اشتہارات تو پاکستان سے بے بہا دئیے جاتے ہیں۔ ٹیلی کام کمپنیوں (ٹاک شاک وغیرہ) کےہی فلیش ایڈ نظر آ رہے ہوتے ہیں یو ٹیوب پر بہت سے۔ خبر تو سچ ہی لگتی ہے۔
 
ساجد

محفلین
میرا خیال ہے اس میں یقین نہ کرنے والی کوئی بات نہیں۔ میں نے تو مغرب اور امریکہ کے مقامی اخبارات کی ویب سائٹس پر بھی پاکستانی اشتہارات دیکھے ہیں ۔
 
ساجد

محفلین
جی ہاں OLX جیسی دیگر کاروباری سائٹس بھی پاکستانی اشتہارات سے مزین ہوتی ہیں۔ اور ابھی گوگل کی ایک ذیلی کمپنی نے ارفع کریم ٹاور لاہور میں اپنا دفتر بنانے کا آغاز کر دیا ہے یا شاید مکمل ہو چکا ہو گا۔ یہ کمپنی لاہور کی سیاحت کو پروموٹ کرے گی اور بلاشبہ اشتہارات کا حصول ہی اس کا بڑا مقصد ہے۔
 
کل گوگل کی طرف سے لاہور میں http://olaround.me/ کا آغاز کیا گیا ہے۔یہ ایک ایپلی کیشن ہے جو foursquare کی طرح کام کرتی ہے۔آپ کہیں اسی کی بات تو نہیں کررہے
 
Top