پاک افغان سرحدی علاقے میں ڈرون حملہ ،10 شرپسند مارے گئے

پاک افغان سرحدی علاقے میں ڈرون حملہ ،10 شرپسند مارے گئے

خیبرایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک افغان سرحدی علاقے نازیان میں ڈرون حملے میں 10 شدت پسندوں مارے گئے۔پولیٹیکل انتظامیہ نے افغان علاقے نازیان میں کالعدم لشکر اسلام کے ٹھکانے پر امریکی جاسوس طیارے کے ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ حملے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔ مقامی ذرائع کے مطابق شدت پسندوں کے ٹھکانے پر ڈرون طیارے نے تین میزائل داغے جس کے نتیجے میں تین شدت پسند مارے گئے ہیں تاہم دنیا نیوز کے مطابق حملے میں ہلاکتوں کی تعداد تین سے بڑھ کر 10ہوگئی ہے۔

http://www.dailypakistan.com.pk/international/14-May-2014/102284
 

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


ميں آپ کو يقين دلاتا ہوں کہ اپنے شراکت داروں اور اتحاديوں کے مکمل تعاون، حمايت اور اتفاق رائے سے ہم جن مسلح جنگجوؤں کا تعاقب کر رہے ہيں، انھوں نے اپنے آپ کو دانستہ زيادہ سے زيادہ شہريوں کی ہلاکت کے ارادے اور ہدف کے ليے وقف کر رکھا ہے۔ يہ ايک انتہائ غير پختہ سوچ ہے کہ ان عناصر کے مطالبات پر سر تسليم خم کرنے اور ان کے خلاف کوئ کاروائ نا کر کے مستقبل بنيادوں پر بے گناہ شہريوں کی حفاظت کو يقینی بنايا جا سکتا ہے۔

بے گناہ شہريوں کی زندگيوں کو ان کی شہريت سے قطع نظرمحفوظ کرنا ہميشہ سے ہماری پاليسيوں، طے شدہ حکمت عملی اور اہداف کا کليدی محرک رہا ہے۔ امريکی حکومت انصاف کے عالمگير اصولوں کو ملحوظ رکھتی ہے اور اپنے اسٹريجک اتحاديوں کی خودمختاری کا احترام کرتی ہے۔

ہماری مشترکہ مہم کا بنيادی ہدف اور مقصد ہميشہ سے ان خونی عناصر کا سدباب رہا ہے جو بلاتفريق روزانہ کی بنياد پر بے گناہ شہريوں کو ہلاک کر رہے ہيں۔

ذرا تصور کريں کہ وہ تمام دہشت گرد جو پاکستان کے اندر گرفتار يا ہلاک کيے جا چکے ہيں، اگر ان کے خلاف کوئ کاروائ نہ کی جاتی اور وہ آج بھی بلا روک ٹوک پاکستان کے اندر کم سن بچوں کو اپنے مذموم مقاصد کی تکميل کے ليے خود کش حملہ آور بنانے میں مصروف ہوتے اور پاکستان کے اہم شہروں ميں بغیر کسی روک ٹوک کے دہشت گردی کرنے کے لیے آزاد ہوتے تو اس کے نتيجے ميں کتنے اور معصوم پاکستانی شہری لقمہ اجل بنتے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 
Top