پاک بھارت فوجی تصادم تباہ کن ہوگا، نیویارک ٹائمز

کعنان

محفلین
پاک بھارت فوجی تصادم تباہ کن ہوگا، نیویارک ٹائمز
آن لائن اتوار 25 ستمبر 2016

نیویارک: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اڑی حملے کے بعد بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے جنگ لڑنے کی دھمکی والے بیان کو نہایت غیرسنجیدہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ جنگ کی باتوں سے بھارت کی معیشت اور سرمایہ کاری کو شدید نقصان پہنچے گا۔


امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی صلاحیت کے حامل ملک ہیں اور پاکستان دنیا بھر میں سب سے تیزی سے اپنے جوہری ہتھیاروں میں اضافہ کر رہا ہے۔ اس صورتحال میں اگر فوجی تصادم ہوتا ہے تو یہ تباہ کن ہو گا اور بھارت کی جانب سے کوئی بھی کارروائی جنگ کا سبب بن جائیگی۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سیکریٹری کی جانب سے فیس بک پر ’’دانت کے بدلے پورا جبڑا، تزویراتی تحمل کے دن گئے‘‘ کا بیان انتہائی غیرذمے دارانہ تھا۔ یہ بھارت کیلیے وقت نہیں ہے کہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائے اور مودی سرمایہ کاروں کو دعوت دے رہے ہیں، وہ تصادم کو بڑھاوا نہیں دینگے۔

اسی دوران بھارتی فوج کشمیر میں عام شہریوں کے مظاہروں کا مقابلہ کر رہی ہے، 80 کشمیری شہید ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں زخمی اور پیلٹ گن کا نشانہ بننے کے بعد بینائی سے محروم ہو چکے ہیں۔ مودی حکومت نے کشمیری انسانی حقوق کارکن خرم پرویز کو یو این ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلیے جنیوا جانے سے روک کر مزید اشتعال انگیزی کی۔ بھارت کو خرم پرویز کو رہا کر دینا چاہیے اور جنیوا جانے دینا چاہیے۔
ح
 
Top