لیجئے محسن بھائی۔ الفاظ کی فہرست حاضر ہے۔ ان الفاظ میں سے بعض کے نقطے آپس میں متصادم ہیں اور بعض لفظوں میں گھس رہے ہیں۔ کچھ الفاظ کے نقطے سطر سے اوپر جا کر غائب ہو رہے ہیں۔ جیسا کہ لفظ “اعظمی“۔ کچھ الفاظ کے نقطے بڑے فونٹ سائز میں تو ٹھیک دکھائی دیتے ہیں لیکن کم سائز پر واضح نہیں مثلآ “بیشتر“۔ نئے ورژن کے اجرا کے بعد بعض الفاظ کا مسئلہ خود بخود حل بھی ہوگیا ہے۔ “شیر“ اور “غیر“ جیسے لفظوں میں نقطے “ر“ سے ٹکرا رہے تھے۔ اب ایسا نہیں ہورہا۔ غالبآ یہ فال بیک رینڈرنگ کو استعمال لانے کی وجہ سے ہے۔ لیکن اگر یہ خوبی لاطینی سپورٹ ختم کرنے سے حاصل ہوئی ہے تو میرے خیال میں سودا کچھ مہنگا ہے۔ کیونکہ اردو پڑھنے والے، بالخصوص اخباری قارئین لاطینی اعداد کے عادی ہو چکے ہیں۔ چاہئے سن لکھنا ہوا یا رقم ، لاطینی ہندسوں میں ہی لکھا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ بعض جگہ اردو انگریزی ملا کر لکھنے کی ضرورت بھی پیش آتی ہے۔ خیر آپ بہتر سمجھ سکتے ہیں۔
اب تک جمع شدہ الفاظ کی فہرست یہ رہی۔ مزید ملے تو وہ بھی پوسٹ کر دوں گا۔
چاہئے
سختی
تنظیمیں
نتیجہ
انتخاب
نیچے
پہنچے
بھیجنے
پتنگ
چھو
رہنے
الجھنے
نتیجے
بیشتر
سمجھتے
آئیے
اعظمی