پاک وہند کے عثمانی رسم الخط میں قرآن کریم کاپہلا تھری ڈی سوفٹ ویئر
''مرکز ترجمہ ومیڈیا پروڈکشن ''کا شعبہ گرافکس رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی مناسبت سے پاک وہند کے عثمانی رسم الخط میں قرآن کریم کا پہلا تھری ڈی اردو سوفٹ ویئر پیش کرنے کی سعادت حاصل کررہا ہے۔
اس قرآن کریم کے سوفٹ ویئر کی کئی خصوصیات ہیں جن میں سے بعض مندرجہ ذیل ہیں:
*
اس سوفٹ ویئر کے ذریعے سے قرآن کریم پڑھتے ہوئے آپ یوں محسوس کریں گے کہ گویا آپ کمپیوٹر سے نہیں بلکہ ہاتھ میں قرآن کریم پکڑ کر پڑھ رہے ہیں۔
*
قرآن کریم کے صفحات کو کناروں سے پکڑ کر آپ اس انداز میں پلٹ سکتے ہیں کہ گویا آپ ہاتھ سے صفحات کی ورق گردانی کررہے ہیں۔ اس احساس کو مزید اجاگر کرنے کے لئے سوفٹ ویئر میں صفحہ پلٹتے وقت آپ کو اسی طرح کی آواز سنائی دیں گی جس طرح کی آپ ہاتھ سے صفحہ پلٹتے وقت سنتے ہیں۔
*
اس سوفٹ ویئر کی سب سے نمایاں خوبی یہ ہے کہ آپ قرآن کریم کے آخر میں موجود پاروں ، سورتوں اور صفحات کی فہرست میں سے کسی پر بھی کلک کریں گے تو آپ خود بخود مطلوبہ سورت یا پارے تک بآسانی پہنچ جائيں گے۔
*
قرآن کریم کے صفحات کے نمبروں کی ترتیب سے سوفٹ ویئر کے اوپر ایسا سرچنگ سسٹم قائم کیا گیا ہے کہ جس میں آپ کوئی بھی صفحہ نمبر لکھیں گے تو وہ خود بخود کھل کر آپ کے سامنے آجائے گا۔
*
قرآن کریم کے اب تک دنیا میں بننے والے تمام سوفٹ ویئرز کی نسبت اس سوفٹ ویئرکی منفرد اور اعلی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں موجود قرآن کریم کے کسی بھی صفحے کو آپ اپنے مانیٹر کی سکرین کی ریزولیشن کے مطابق بڑا کرسکتے ہیں۔
*
سوفٹ ویئر میں موجود قرآن کریم کے صفحات کو فل سکرین کرکے پڑھنے سے حروف پھٹتے نہیں ہیں اور نہ ان کا رزلٹ ہی خراب ہوتا ہے بلکہ مزید خوبصورتی اور نکھار پیدا ہوتا ہے جس سے آپ متن کو اس طرح پڑھ سکتے ہیں کہ گویا آپ موٹے حروف کی اعلی عمدہ خطاطی کو جمبو سائز کی پرنٹنگ کے صفحات پر پڑھ رہے ہوں۔
*
قرآن کریم کے صفحات پر کلک کرنے سے ان کا سکرین سے زیادہ بڑے ہونے کی وجہ سے اس سوفٹ ویئر میں یہ فنکشن ڈالا گیا ہے کہ آپ ماؤس کے ذریعے سے صفحے کو بہت خوبصورت اورعمدہ انداز میں اوپر نیچے کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ ماؤس کے scroll کے ذریعے سے بھی آپ صفحات کو پلٹ سکتے ہیں۔
*
سوفٹ ویئر میں ہرصفحات کے دائیں اور بائیں طرف Arrow کا نشان بنایا گیا ہے جس پرآپ کلک کرکے اگلے یاپچھلے صفحے تک بآسانی پہنچ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ سوفٹ ویئر کے نیچے بھی آگے ، پیچھے ، سب سے پہلے اور آخری صفحے پر پہنچنے کے لئے Arrow کے بٹن بنائے گئے ہیں۔
*
سوفٹ ویئر میں یہ سہولت بھی دی گئی ہے کہ اگر آپ کسی صفحے پرنشان لگاکر دوبارہ بآسانی اس تک پہنچنا چاہتے ہیں تواس صفحے کو نیچے دیئے گئے مینیو سے بک مارک میں درج کرلیں۔
قرآن کریم کا سوفٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کریں