پاگل ہوں بے وقوف نہیں

ضیاء حیدری

محفلین
پاگل ہوں بے وقوف نہیں,​
کون کہہ سکتا ہے پاکستانی سیاست دان کرپٹ ہیں، کوئی پاگل ہی ہوگا جو ایسا دعوٰی کرے گا، دھوکہ دے کر فیصلہ کروایا جاسکتا ہے، پاکستانی جج مومن تو ہے نہیں کہ ایک سوراخ سے بار بار نہ ڈسے جاسکیں، ہاں ان میں سے زیادہ تر معصوم ہیں، اور معصومین کی اپنی ترجیحات ہوا کرتی ہیں،
اب تو نظریہ ولایتِ فقیہہ نے حکومت کرنا آسان کردی ہے۔
پاکستان کا نظریہ جمہوریت بھی کچھ اسی طرح کا احمقانہ لگتا ہے، ووٹ لیتے وقت جمہوریت کا نعرہ اور حکومت کرتے وقت وراثتی اقتدار۔۔۔۔۔ آپ پوچھ سکتے ہو کہ جمہوریت میں جاگیردارانہ طرز وراثت کیوں؟ یہ کیا پاگل پن ہے، آپ کا غصہ بجا ، ان معصومین پر غصہ نہ کیجئے، یہ آپ کو سمجھا نہ سکیں گے، مگر آپ سمجھ لیں، یہ لوگ پاگل ہیں لیکن بیوقوف نہیں۔۔۔۔
 
Top