پتھر کی لڑکی

F@rzana

محفلین
پتھر کی لڑکی
۔ ۔ ۔
اگر میں پتھر کی لڑکی ہوتی
تو اپنے پیکر کی سبز رت پر
بہت سی کائی اگایا کرتی
بہت سے تاریک خواب بنتی
تو میں اذیت کی ملگجی انگنت اداسی کے رنگ چنتی
اگر میں پتھر کی لڑکی ہوتی
میں اپنے پلو میں سوگ باندھے
کسی کو اس کا پتہ نہ دیتی
اجالے کو ٹھوکروں میں رکھتی
خموشیوں کے ببول چنتی
سماعتوں‌کے تمام افسون
میں پاش کرتی
میں کچھ نہ سنتی
دہکتی کرنوں کا جھرنا ہوتی
سفر کے ہر ایک مرحلے پر
میں رہزنوں کی طرح مکرتی
وہم اگاتی، گمان رکھتی
تمہاری ساری وجاہتوں کو
میں سو طرح پارہ پارہ کرتی
نہ تم کو یوں‌آئینہ بناتی
اگر میں پتھر کی لڑکی ہوتی!!!


نیناں
 

فرذوق احمد

محفلین
بہت اچھی لگی یہ نظم ۔۔۔۔۔۔ مگر کس کی لکھی ہوئی ہے یہ نظم

مجھے تو لگتا ہے نوشی گیلانی صاحبہ کی ہے
 

F@rzana

محفلین
آم کھائیے

ٍٍٍٍفرذوق، آپ آم کھائیے پیڑ گن کے کیا کریں گے، البتہ یہ نظم نوشی کی نہیں ہے۔۔۔۔
نظم کی پسندیدگی کے لئے شکریہ۔
 

F@rzana

محفلین
دو دو چار

لیں جی یہاں بھی دو دو چار سے پیچھا نہیں چھوٹا۔۔۔۔
بقول شاعر:
عمر دراز مانگ کے لائے تھے چار دن
دو آرزو میں کٹ گئے دو انتظار میں

اب بیٹھے وصال صنم کے انتظار میں عمر کاٹتے رہیئے :lol:
 

فرذوق احمد

محفلین
عمر دراز مانگ کے لائے تھے چار دن
دو آرزو میں کٹ گئے دو انتظار میں

کیا خوب شعر سنایا ہے آپی جی آپ نے

بالکل صحیح کہاں آپ نے
ان کو خدا ملے ہے خدا کی جنہیں تلاش مجھ کو بس اِک جھلک میرے دلدار کی ملے :p
 

قیصرانی

لائبریرین
اگر میں اس نظم کو سمجھ کر بات کروں(جو کہ کسی حد تک میں سمجھے بیٹھا ہوں) تو بے اختیار آنکھوں‌میں‌آنسو آ جائیں گے(جو کہ ابھی بھی موجود ہیں)۔ پتا نہیں کہ نیناں صاحبہ نے اتنی اچھی نظمیں‌لکھنا کہاں سے سیکھی؟
اگر میں پتھر کی لڑکی ہوتی
اس موقع پر کہا گیا ہے اور خوب کہا گیا ہے
کچھ بھی نہ کہا، کچھ کہ بھی گئے
ہم کچھ کہتے کہتے رہ بھی گئے
قیصرانی
 

F@rzana

محفلین
قیصرانی۔۔۔۔۔ میں نے آپ کاجواب پڑھ لیا ہے اور فی الوقت میری آنکھوں کو آپ نے بھی کانچ کی نازک بوندوں سے بھر دیا ہے،نظم‘ کی گہرائی میں آپ اتر چکے ہیں بڑی بات ہے بڑی بات۔۔۔۔۔شکریہ
۔
۔
 

قیصرانی

لائبریرین
دو دو چار

F@rzana نے کہا:
لیں جی یہاں بھی دو دو چار سے پیچھا نہیں چھوٹا۔۔۔۔
بقول شاعر:
عمر دراز مانگ کے لائے تھے چار دن
دو آرزو میں کٹ گئے دو انتظار میں

اب بیٹھے وصال صنم کے انتظار میں عمر کاٹتے رہیئے :lol:
میرا ایک جونئیر لڑکا تھا اس کا نام تھا عمر دراز۔ اس کی فولنگ کرنے کےلئے میں‌نے اپنی کلاس فیلوز لڑکیوں کو یہی سکھایا تھا کہ جب بھی وہ ملے، گا کرکہیں کہ
عمر دراز مانگ کر لائے تھے چار دن کے لئے(عمر اور دراز کو الگ الگ پڑھیں)
بس مت پوچھیں کہ چار ہی دن میں‌اس بیچارے کے ساتھ کیا کیا گذری۔

نوٹ:‌میں‌اس طرح کے کاموں میں اپنے کالج میں لیڈر تھا۔
بے بی ہاتھی
 

F@rzana

محفلین
ایسے کاموں میں لیڈر
کیسے کاموں میں؟

(نہ بھی بتائیں تو سب کو اندازہ ہوچکا ہے)
 

قیصرانی

لائبریرین
لیں جی، فرزانہ صاحبہ اب پھر ایک بار لمبی گم ہو گئی ہیں۔ کوشش کریں کہ اس محفل کو رونق بخشتی رہا کریں۔
بے بی ہاتھی
 

مغزل

محفلین
سبحان اللہ سبحان اللہ ، کیا کہنے فرزانہ بہن کیا عمدہ نظم ہے دلی مبارکباد قبول کیجے ۔۔ روح سرشامندہ تھی سرشار کردی آپ کی نظم نے ۔۔۔
 
Top