کاشفی
محفلین
حیرت ہوتی ہے تعصب پسند لوگوں پر ۔۔ لوگ دوسروں پر کیچڑ اُڑاتے ہیں لیکن اپنی قوم کے ان لوگوں کو نہیں دیکھتے جو کہ اپنے ہی لوگوں کو اور اپنی ہی قوم کی بیٹیوں، عورتوں پر حملے کرتے ہیں اور ساتھ ساتھ ان دہشت گردوں سے ہمدردی بھی رکھتے ہیں۔شرم سے ڈوب مرنا چاہیئے ایسے لوگوں کو۔۔جو ان کے ساتھ ساتھ پوری قوم کے لیئے دھبہ ہیں۔۔۔افسوس ہوتا ہے لوگوں کی منافقت دیکھ کر۔۔۔ افسوس ایسے لوگوں کو شرم نہیں آتی اور نہ ہی مہذب بننے کی کوشش کرتے ہیں خود کے لوگوں کی خامیاں نہیں دیکھتے بلکہ دوسروں پر کیچڑ اُڑا کر چیپ مشہوری چاہتے ہیں۔۔
اسلام کی تعلیمات کی بات کرتے ہیں، لیکن خود اسلام کی تعلیمات پر عمل نہیں کرتے۔۔ افسوس صد افسوس!
۔۔ُ
موقع ملا تو ملالہ پر پھر حملہ کریں گے: طالبان
لندن: (آن لائن) تحریک طالبان پاکستان نے ملالہ یوسف زئی ترجمان تحریک طالبان شاہد اللہ شاہد نے ایک دفعہ پھر قتل کرنے کی دھمکی دیدی ۔
غیر ملکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے طالبان رہنما نے کہا کہ اب ملالہ کو قتل کرنے کے فیصلے پر قائم ہیں جس نے اسلام کو تنقید کا نشانہ بنایا ترجمان کا کہنا تھاکہ ملالہ نے اسلام پر حملہ کیا اور اس کی ذمہ داری بھی قبول کی اسی وجہ سے ہم نے اسے مارنے کی کوشش کی اور اگر ہمیں دوبارہ موقع ملے گا تو ہم اسے یقین طور پر قتل کردینگے اور اسے مار کر ہمیں فخر محسوس ہوگا شاہد اللہ شاہد کا مزید کہنا تھا کہ اسلام میں عورتوں کو قتل کرنا ممنوع ہے سوائے ان کے جو کافروں کو مسلمانوں کیخلاف جنگ مدد فراہم کرتے ہیں یاد رہے کہ سولہ سالہ ملالہ یوسفزئی گزشتہ سال طالبان کے حملے میں زخمی ہونے کے بعد اس وقت برطانیہ میں رہائش پذیر ہیں۔