پراجیکٹ کوآرڈینیٹرز کی تجویز

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

اردو ویب پر جاری کام اب کافی بڑھ چکا ہے اور اب میرے لیے ان تمام پراجیکٹس کو اکیلے سنبھالنا ممکن نہیں رہا۔ یہی وجہ ہے کہ ان پراجیکٹس میں پیشرفت کی رفتار بھی بہت سست ہوتی ہے۔ میں یہاں یہ تجویز پیش کرنا چاہ رہا تھا کہ کم از کم لوکلائزیشن پراجیکٹس کے حوالے سے کچھ دوستوں کو ایک ایک سوفٹویر پر کام سونپ دیا جائے اور وہ اس پر کام کی کوآرڈینیشن کے فرائض سرانجام دیتے رہیں۔

میں یہاں اس کام کی وضاحت بھی کیے دیتا ہوں۔ اس کی مثال phpbb کے اردو ورژن پر کام ہے۔ میں phpbb میں ہونے والی نئی ڈیویلپمنٹ سے آگاہ رہتا ہوں اور اس کی کمیونٹی فورم کا ممبر بھی ہوں۔ اس کے علاوہ میں کٹیگری موڈ کی کمیونٹی فورم پر بھی باقاعدگی سے جاتا رہتا ہوں۔ وہاں میں نہ صرف نئی فیچرز کے بارے پڑھتا ہوں بلکہ اپنی پرابلمز کے بارے میں سوالات بھی پوسٹ‌ کرتا ہوں۔ اس کے ساتھ ساتھ جب نئی اپگریڈ یا نیا ورژن ریلیز ہوتا ہے تو میں موجودہ سوفٹویر کو اس نئے ورژن پر اپگریڈ بھی کر دیتا ہوں۔ مزید یہ کہ میں اس کے بارے میں نئی ڈیویلپمنٹس کی بارے میں فورم پر نیوز پوسٹ کرتا ہوں اور اردو ویب کے بلاگ پر بھی پوسٹ لکھتا ہوں۔ اردو ویب پر تمام سوفٹویر پراجیکٹس کے ورژن کنٹرول کے لیے سبورژن رپازٹری کا استعمال کیا جاتا ہے۔ یعنی جو بھی ہمارے ساتھ اس کام میں شریک ہوگا اسے سبورژن کا استعمال سیکھنا ہوگا۔ لیکن یہ کوئی مشکل نہیں ہے۔

میں اردو جملہ کی ذمہ داری بھی اٹھائے ہوئے ہوں۔ اب میں چاہتا ہوں کہ ذیل کے پراجیکٹس کے لیے الگ الگ ذمہ دار افراد کا تقرر کر دیا جائے:

:arrow: اردو ورڈ پریس
:arrow: اردو جملہ
:arrow: اردو پوسٹ نیوک (PostNuke)
:arrow: اردو ایس ایم ایف (SMF)
:arrow: اردو میڈیا وکی

میں نے اپنے لوکل سسٹم میں اردو جملہ کو ورژن 1.0.12 پر اپگریڈ کر دیا ہے۔ اسے میں جلد ہی یہاں کے ڈاؤنلوڈ‌سیکشن میں رکھ دوں گا۔ اس کے علاوہ جہانزیب اشرف نے کچھ عرصہ پہلے پوسٹ نیوک کی لینگویج فائلوں کا ترجمہ کیا تھا۔ میں نے اس کی اردو سپورٹ پر کام کو کچھ آگے بڑھایا تھا لیکن بدقسمتی سے یہ کام ضائع ہوگیا۔ لیکن اس کام کو پھر سے آگے بڑھایا جانا چاہیے۔ جہاں تک ایس ایم ایف کے اردوانے کا تعلق ہے تو اس کے ایک پرانے ورژن کی لینگویج فائلوں کا ترجمہ ہمارے پاس موجود ہے جو کہ شارق مستقیم نے تیار کیا تھا۔ اسکے علاوہ میں میڈیا وکی پر بھی کام کر رہا ہوں تاکہ مستقبل میں اسے اردو ویب پر استعمال کیا جا سکے۔

میں یہاں کم از کم ورڈ پریس کی ذمہ داری کے بارے میں اندازہ لگا سکتا ہوں کہ شاکر عزیز اسے سنبھالنے کو راضی ہوں گے۔
اردو جملہ فی الحال میرے پاس ہے لیکن اگر باسم یا کوئی اور دوست اس پر کام کرنا چاہیں تو ضرور آگے آئیں۔
مجھے فی الحال اندازہ نہیں ہے کہ پوسٹ‌ نیوک اور ایس ایم ایف پر کام کی ذمہ داری کس کو سونپی جانی چاہیے۔ اس سلسلے میں مجھے آپ کی آراء کا انتظار رہے گا۔

شاکر کافی عرصے سے انتظار کر رہے ہیں کہ میں انہیں ورڈ پریس میں ویب پیڈ کی انٹگریشن کے بارے میں بتاؤں۔ میری گزراش ہے کہ ایک دو روز انتظار کر لیں۔ میں ویب پیڈ کو کچھ اپڈیٹ کر رہا ہوں۔ میں اس میں کوئی نئی فیچر شامل نہیں کر رہا۔ میں محض اس کی دوسرے سوفٹویر میں انٹگریشن کو آسان بنا رہا ہوں۔

میری نظر میں اردو ویب پر پراجیکٹس کو مناسب انداز میں آگے بڑھانے کے لیے ضروری ہے کہ ان پراجیکٹس کی ذمہ اٹھانے کے لیے لوگ آگے بڑھیں۔ میں اس سلسلے میں بعد میں مزید گزارشات پیش کروں گا۔
 

دوست

محفلین
حاضر ہوں جناب۔
مجھے ویب پیڈ کی شمولیت بارے بتا دیں فری ہوسٹ پر ہی چیک کرتا رہوں گا میں۔ لوکل ہوسٹ پر کون اتنا سارا کھڑاگ پھیلائے اب۔
:roll:
ویسے کوڈنگ میں میرا علم آپ کو پتا ہے کہ صفر ہے۔ ایڈمن کی سٹائل شیٹ جانے کب اردو کی طرف ہوسکے گی؟
 
اسلام و علیکم،
میری بھی کوشش ہوگی کہ آپ کیساتھ مل کر کچھ کام کر سکوں۔ تاکہ کچھ سیکھنے کا موقع مل جائے۔

نبیل بھائی میں نے smf پر آپ کی بھیجی ہوئی فائلز ٹرائی کی تھیں۔ مگر وہ تو نیچے کاپی رائیٹس کو ختم کر دیتی ہیں اور بڑا بڑا الیگل فارم کا میسج لکھا ہوا آجاتا تھا۔ اور ایڈمن یوزر بھی کام کرنا چھوڑ جاتا ہے۔ جب کہ انگلش و عربی صحیح کام کرتی ہے۔ میرے پاس فارم پر پہلے سے جو بھی لینگویجز موجود ہیں۔ وہ صحیح کام کرتی ہیں۔

اس کا کوئی حل؟
والسلام مع الاکرام
 
Top