پرانا سلسلہ رکھے ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔غزل

ش زاد

محفلین
پرانا سلسلہ رکھے ہوئے ہیں
فلک سے رابطہ رکھے ہوئے ہیں

تکے ہے آئینہ دو چند ہو کر
بدن کو آئینہ رکھے ہوئے ہیں

سبھی کچھ چھوڑ کر نکلے ہیں لیکن
پلٹ کا راستہ رکھے ہوئے ہیں

دریچے پر رکھی ہم نے سماعت
دیے میں دیکھنا رکھے ہوئے ہیں

سفر رکھا ہے ہم نے دائرے میں
سفر میں دائرہ رکھے ہوئے ہیں

ہماری نیند میں کُچھ وقت دیکھو
تمھارے خواب کا رکھے پوئے ہیں

ش زاد
 

محمد وارث

لائبریرین
واہ واہ، بہت اچھی غزل ہے، سبھی اشعار اچھے ہیں مگر کیا کہنے اس شعر کے

سفر رکھّا ہے ہم نے دائرے میں
سفر میں دائرہ رکھّے ہوئے ہیں

لا جواب!
 

مغزل

محفلین
پرانا سلسلہ رکھے ہوئے ہیں
فلک سے رابطہ رکھے ہوئے ہیں

تکے ہے آئینہ دو چند ہو کر
بدن کو آئینہ رکھے ہوئے ہیں

سبھی کچھ چھوڑ کر نکلے ہیں لیکن
پلٹ کا راستہ رکھے ہوئے ہیں

دریچے پر رکھی ہم نے سماعت
دیے میں دیکھنا رکھے ہوئے ہیں

سفر رکھا ہے ہم نے دائرے میں
سفر میں دائرہ رکھے ہوئے ہیں

ہماری نیند میں کُچھ وقت دیکھو
تمھارے خواب کا رکھے پوئے ہیں

ش زاد

واہ واہ سبحان اللہ بہت اعلی کلام ،
اس تواتر سے ایسا لگتا ہے جیسے پٹھان بستیوں پر مہاجروں نے ہلہ بول دیا ہو۔
خیر تفنن برطرف ۔۔ شین زاد بہت اچھی غزل پیش کی بہت بہت مبارک ہو
اب اگر میں فرمائش کروں تو ۔۔ ؟؟
وہ غزلیں بھی پیش کردو جو سٹی کلب میں سنائی تھیں۔
والسلام
 

گرو جی

محفلین
ہماری نیند میں کُچھ وقت دیکھو
تمھارے خواب کا رکھے پوئے ہیں

اعلٰی کلام واہ کیا کہنے ہیں
 

ش زاد

محفلین
واہ واہ سبحان اللہ بہت اعلی کلام ،
اس تواتر سے ایسا لگتا ہے جیسے پٹھان بستیوں پر مہاجروں نے ہلہ بول دیا ہو۔
خیر تفنن برطرف ۔۔ شین زاد بہت اچھی غزل پیش کی بہت بہت مبارک ہو
اب اگر میں فرمائش کروں تو ۔۔ ؟؟
وہ غزلیں بھی پیش کردو جو سٹی کلب میں سنائی تھیں۔
والسلام
محمود بھائی بہت نوازش
حضور آیک غزل تو اس لنک میں موجود ہے

http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?p=350785#post350785

""اُس سے بھی اپنی دھوپ ہٹائے بنے نہیں""

دوسری جلد پیش کرتا ہوں

بہت شکریہ:hatoff:
 

الف عین

لائبریرین
حسبِ معمول اچھی غزل ہے۔ لین جس شعر کو احباب نے کوٹ کیا ہے، وہ میرے اوپر سے گزر گیا ہے۔
ہماری نیند میں کُچھ وقت دیکھو
تمھارے خواب کا رکھے ہوئے ہیں
(کمپوزنگ کی اصلاح کے بعد)
 

ش زاد

محفلین
حسبِ معمول اچھی غزل ہے۔ لین جس شعر کو احباب نے کوٹ کیا ہے، وہ میرے اوپر سے گزر گیا ہے۔
ہماری نیند میں کُچھ وقت دیکھو
تمھارے خواب کا رکھے ہوئے ہیں
(کمپوزنگ کی اصلاح کے بعد)
بہت بہت نوازش اعجاز صاحب میں تشریح نہیں کروں گا۔۔۔۔ہاں شعر نکال سکتا ہوں کچھ تندیلی بھی کر سکتا ہوں مگر تشریح۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیوں کہ جس شعر کی تشریح شاعر کو خود کرنی پڑے وہ شعر نہیں ہوتا
 

محمداحمد

لائبریرین
سفر رکھا ہے ہم نے دائرے میں
سفر میں دائرہ رکھے ہوئے ہیں


بہت خوب ش زاد صاحب

اچھی غزل ہے، اور درج بالا شعر سب سے عمدہ ہے ۔
 
Top