پراٹھاِ خاص زیرے والا

زبیر مرزا

محفلین
السلام علیکم
آج کافی دن بعد کچھ بنانے کا موقع ملا اور کچن میں جاتے ہی میری رگِ تجربات پھڑک اُٹھی
اوریوں پراٹھاِ خاص بنا - ترکیب آپ کے لیے پیش ہے اگرآپ کو میری طرح سفید زیرہ پسند ہے
تو یہ پراٹھا ضرور بنائیں :)
اجزاء
1- آٹا
2- مکھن (گھی یا تیل حسبِ پسند)
3-تھوڑا سا سفید زیرہ
ترکیب
آٹے کے پیڑے کو تھوڑاسا بیل کراس پرمکھن اورزیرہ لگائیں اور اسے بل دے کر لمبائی میں
بنائیں پھراس سے بل دار پیڑا بنا کے روٹی بیل لیں - آپ سے توے پرڈالیں دیں

لیں جناب پراٹھا تیار - میں نے رات کے بچے ہوئے شلجم کے سالن کے ساتھ کھایا تو بےحد
لذیذ لگا -
 
زبردست۔آپ یہ کام بھی جانتے ہیں بھائی امیزنگ۔:)
 
زبیر مرزا

محفلین
زبردست۔آپ یہ کام بھی جانتے ہیں بھائی امیزنگ۔:)
بھابی اب زمانہ وہ ہے کہ لڑکوں کو کھانا پکانا سیکھنا چاہیے ورنہ پردیس جا کے سرپر ہاتھ رکھ کے روئیں گے
لہذا ہم نے سب کچھ سیکھ رکھا ہے اور پردیس میں دیس کے ذائقے قائم رکھے ہیں - بھابی پاکستان جاتی ہیں یا بہن تو کوئی مشکل نہیں ہوتی:)
ویسے ہمارے نیرنگ خیال کھانے جلانے میں ماہرت رکھتے ہیں اور منہ بنانے میں تو ان کا کوئی ثانی نہیں :p
 
ویسے بھائی سب اس بات کو نہیں سمجھتے۔ویسے ایک دفعہ میرے میاں صاحب نے بھی خواتین کی گھر میں عدم موجودگی میں پراٹھا بنانے کی کوشش کی تھی بقول ان کے انہوں نے بیل تو لیا تھا مگر گول کرنے کے لیے ایک برتن کو الٹا کر اس پہ رکھا تھا پھر بڑی مشکل سے اس کو توّے پہ ڈالا تھا۔:)اس تجربے سے پہلے ان کا خیال تھا کہ پراٹھا بنانا کوئی مشکل کام نہیں۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بھابی اب زمانہ وہ ہے کہ لڑکوں کو کھانا پکانا سیکھنا چاہیے ورنہ پردیس جا کے سرپر ہاتھ رکھ کے روئیں گے
لہذا ہم نے سب کچھ سیکھ رکھا ہے اور پردیس میں دیس کے ذائقے قائم رکھے ہیں - بھابی پاکستان جاتی ہیں یا بہن تو کوئی مشکل نہیں ہوتی:)
ویسے ہمارے نیرنگ خیال کھانے جلانے میں ماہرت رکھتے ہیں اور منہ بنانے میں تو ان کا کوئی ثانی نہیں :p
یہ جو لال رنگ سے لکھا ہے۔ عموماً اتنے مشکل کاموں میں مہارت میں نہیں رکھتا۔۔۔ :p
 
Top