پردیسی شیف

زبیر مرزا

محفلین
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
*** پردیسی شیف ***
پردیسی شیف جی جناب پردیس ہل کر پانی نہ پینے والوں کو بھی کھانا پکانے کا ماہرشیف بنادیتا ہے
اس کوکنگ تھریڈ میں پردیسی شیف شئیر کرسکتے ہیں کھانا بنانے کی ترکیبیں- تو آئیے مزیدار
کھانوں کے اس تھریڈ کی ابتداء کرتے ہیں۔
************************
 

زبیر مرزا

محفلین
پیاز کا دولما
اجزاء:
پیاز(بڑی ) کلوچھیل کر بیچ کا حصہ نکال دیں
فلنگ کے لئے:
ایواسن فلاور کوکنگ آئل 3-4کھانے کے چمچے
قیمہ کلومشین کا پس اہوا
سیاہ مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
لہسن ادرک پیسٹ ایک چائے کا چمچہ
ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
فریش کریم کپ
گارنشنگ کے لئے:
ہرا دھنیا حسب ضرورت
ہری مرچیں 4-5عدد
چیڈر چیز کپ
ترکیب:
قیمہ میں سیاہ مرچ پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر ، لہسن ادرک پیسٹ، ہلدی پاؤڈر نمک ڈال کر پکا لیں، پانی خشک ہونے پر ایواسن فلاور کوکنگ آئل ڈالکر بھون لیں۔
اب بھنا ہوا قیمہ، پیاز کے کھوکھلے کیے ہوئے درمیانی حصے میں ڈال کر بھر دیں۔ بچے ہوئے قیمے میں فریش کریم ڈال کر مکس کر یں۔ اب پہلے سے گرم اوو ن میں 6-8منٹ تک بیک کر یں۔ سرونگ ڈش میں نکال کر ہرا دھنیا، ہری مرچیں اور چیڈر چیز چھڑک دیں۔ چپاتی کے ساتھ گرم گرم سرو کر یں۔
 
Top