اشرف علی
محفلین
محترم الف عین صاحب
محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب
محترم محمد خلیل الرحمٰن صاحب
آداب ! امید کہ آپ حضرات خیریت سے ہوں گے _
ایک غزل پیش خدمت ہے ، براہ مہربانی اصلاح و رہنمائی فرما دیں _ شکریہ
غزل
پردے میں دل کی بات بتانے کے واسطے
کہتا ہوں غزلیں اس کو رجھانے کے واسطے
رہتا ہوں صحبتوں میں بزرگوں کی رات دن
اخلاق بہترین بنانے کے واسطے
سادہ لباس دیکھ کے میرا ، وہ شرم سے
یا
کل تک گلے جو ملتا تھا ، ہوتے ہی آج امیر
آتا نہیں ہے ہاتھ ملانے کے واسطے
ہنس کر ترا یوں دیکھنا غیروں کو صبح و شام
کافی ہے میرے دل کو دُکھانے کے واسطے
چپکے سے آج اس نے مجھے کر دیا بلاک
خوش فہمیوں سے مجھ کو بچانے کے واسطے
کیسے مناؤں آپ کو کچھ تو بتائیے
کیا لاؤں جوئے شیر ؟ منانے کے واسطے
کچھ خاص بات تھوڑی ہے جو مر گیا میں آج
دنیا میں آئے ہیں سبھی جانے کے واسطے
آئینہ خانہ ، گھر کو بنانا پڑا مجھے
تنہائیوں کا کرب مٹانے کے واسطے
جب بھولتا نہیں اسے ، تو یاد کیا کروں
کیا یاد اب کروں مَیں بھلانے کے واسطے ؟
اشرف شگفتہ پھول ہی کیوں توڑتے ہیں سب
ٹوٹے ہوئے دلوں کو ملانے کے واسطے
محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب
محترم محمد خلیل الرحمٰن صاحب
آداب ! امید کہ آپ حضرات خیریت سے ہوں گے _
ایک غزل پیش خدمت ہے ، براہ مہربانی اصلاح و رہنمائی فرما دیں _ شکریہ
غزل
پردے میں دل کی بات بتانے کے واسطے
کہتا ہوں غزلیں اس کو رجھانے کے واسطے
رہتا ہوں صحبتوں میں بزرگوں کی رات دن
اخلاق بہترین بنانے کے واسطے
سادہ لباس دیکھ کے میرا ، وہ شرم سے
یا
کل تک گلے جو ملتا تھا ، ہوتے ہی آج امیر
آتا نہیں ہے ہاتھ ملانے کے واسطے
ہنس کر ترا یوں دیکھنا غیروں کو صبح و شام
کافی ہے میرے دل کو دُکھانے کے واسطے
چپکے سے آج اس نے مجھے کر دیا بلاک
خوش فہمیوں سے مجھ کو بچانے کے واسطے
کیسے مناؤں آپ کو کچھ تو بتائیے
کیا لاؤں جوئے شیر ؟ منانے کے واسطے
کچھ خاص بات تھوڑی ہے جو مر گیا میں آج
دنیا میں آئے ہیں سبھی جانے کے واسطے
آئینہ خانہ ، گھر کو بنانا پڑا مجھے
تنہائیوں کا کرب مٹانے کے واسطے
جب بھولتا نہیں اسے ، تو یاد کیا کروں
کیا یاد اب کروں مَیں بھلانے کے واسطے ؟
اشرف شگفتہ پھول ہی کیوں توڑتے ہیں سب
ٹوٹے ہوئے دلوں کو ملانے کے واسطے