پروین شاکر پرزم، پروین شاکر

خرد اعوان

محفلین
پرزم

پانی کے اک قطرے میں
جب سورج اترے
رنگوں کی تصویر بنے
دھنک کی ساتوں قوسیں
اپنی بانہیں یوں پھیلائیں
قطرے کے ننھے سے بدن میں
رنگوں کی دنیا کھنچ آئے
مگر
بارش کا اک قطرہ آکر
میری پلک سے الجھ گیا
اور آنکھوں میں ڈوب گیا​
 
Top