پروفیسر شوکت اللہ شوکت
محفلین
شوکت اللہ نام ہے۔ بی ایس سی کمپیوٹر ساٸنس میں کی اور 1996 میں خیبر پختون خوا کا بہترین طالب علم قرار پایا۔ جس کی بنیاد پر صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ پھر ماسٹر کیا اور ایم ایس کیا۔ بحیثیت طالب علم دو گولڈ میڈلز اور بے شمار سرٹیفیکیٹ حاصل کٸے۔ اس کے علاوہ تفسیر القران، لاٸبریرین شپ میں سرٹیفیکیٹ اور ایم اے ایجوکیشن اور ایم اے پلاننگ اور مینجمنٹ میں پوسٹ گریجویشن کی۔ ہاں۔۔۔ وقت کی ضرورت کے تحت انفارمیشن ٹیکنالوجی میں پوسٹ گریجویش بھی کی۔ بین الاقوامی ساٸنسی، انجینٸرنگ اور مصنوعی ذہانت کی سوساٸیٹیز کا ممبر ہوں۔ 2001 سے شعبہ تعلیم سے لیکچرر اور اب ایسوسی ایٹ پروفیسر وابستہ ہوں۔ مزید اور اضافی فراٸض میں ناظم امتحانات شامل ہیں۔ مختلف اخبارات کے لٸے فارغ اوقات میں کالم لکھتا ہوں۔ کوٸی لگ بھگ 200 سے زاٸد سدا بہار کالم لکھ چکا ہوں۔ اردو ویب میں روزانہ صبح بخیر سے کوٸی قول قارٸین سے شیٸر کرتا ہوں۔ امید ہے اتنا تعارف کافی ہوگا۔ ان شاء اللہ رابطہ رہے گا۔