پروفیسر ہی جب آتے ہوں ہفتہ وار کالج میں ۔ ڈاکٹر انعام الحق جاوید

ڈاکٹر انعام الحق جاوید​
پروفیسر ہی جب آتے ہوں ہفتہ وار کالج میں​
تو اونچا کیوں نہ ہو تعلیم کا معیار کالج میں​
کچھ ایسے بھی پڑھاکو پنچھیوں کو ہم نے دیکھا ہے​
کہ پر دفتر میں، پنجے شہر میں، منقار کالج میں​
اگرچہ دوسرے مشروب بھی مہنگے نہیں ملتے​
مگر چلتا ہے اکثر شربتِ دیدار کالج میں​
وہ ڈگری کی بجائے میم لے کر لوٹ آیا ہے​
ملا تھا داخلہ جس کو سمندر پار کالج میں​
مجھے ڈر ہے کہ ہم دونوں کہیں سمدھی نہ بن جائیں​
تری گلنار کالج میں میرا گلزار کالج میں​
(ڈاکٹر انعام الحق جاوید)​
 

نیلم

محفلین
مجھے ڈر ہے کہ ہم دونوں کہیں سمدھی نہ بن جائیں
تری گلنار کالج میں میرا گلزار کالج میں
:rollingonthefloor:
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
ڈاکٹر انعام الحق جاوید​
کہ پر دفتر میں، پنجے شہر میں، منقار کالج میں​
مگر چلتا ہے اکثر شربتِ دیدار کالج میں​
تری گلنار کالج میں میرا گلزار کالج میں​
(ڈاکٹر انعام الحق جاوید)​

یہ تینوں مصرعے لا جواب ہیں۔
زبردست نظم ہے۔شکریہ قادری صآحب
 
Top