پروگرامر حضرات کے راز یا جگاڑیں۔۔۔

رانا

محفلین
اس دھاگے کو تازہ خون میسر آنے کے امکانات تو کم ہی ہیں کہ ایک خاص فیلڈ سے متعلق ہے اور اس پر بھی ضروری نہیں کہ اس فیلڈ سے تعلق رکھنے والے جتنے یہاں ہیں سبھی کو اس میں دلچسپی ہو لیکن پھر بھی شروع کرنے میں کیا جاتا ہے۔ دھاگے کی زندگی رہی تو ٹھیک نہیں تو چھ گز زمین تو انسان کو بھی میسر آجاتی ہے دھاگے کو چھ کے بی جگہ بھی نہ ملے گی؟:)

پروگرامر حضرات کو جاب یا جاب سے ہٹ کر کبھی نہ کبھی ایسی صورت حال سے واسطہ پڑتا رہتا ہے جس میں انہیں کوئی ایسی ٹاسک دی جاتی ہے جس کا کوئی حل یا کم از کم فوری حل سمجھ نہیں آتا تو پروگرامر صاحبان جگاڑ لگاتے ہیں۔:) جی ہاں یہ جگاڑ زندگی کے ہر شعبہ میں اپنا وجود رکھتی ہے۔:) کم از کم میری تو ایم سی ایس سے پہلے کی لائف کا وہ حصہ جو شوقیہ پروگرامنگ تک تھی کافی زیادہ جگاڑوں سے عبارت ہے۔ اور اب پچھے کوئی سوا سال سے ڈاٹ نیٹ ڈویلپر کی جاب کررہا ہوں تو اس میں بھی کسی ڈھنگ کے پروفیشنل سینئر کی قربت میسر نہ ہونے کی وجہ سے میری تُک بندیاں چلتی رہتی ہیں۔ یہ جگاڑ بعض اوقات کچھ ایسی سرپر سوار ہوتی ہے کہ اگر کوڈ میں باوجود کوشش کے نہ لگ سکے تو کلائنٹ کو ہی لگا دی جاتی ہے۔:) تو یہاں تمام پروگرامر دوستوں سے گزارش ہے کہ اپنی پروگرامنگ لائف کے کچھ ایسے ہی تجربات یہاں شئیر کریں جن کی مجھے امید ہے کہ کسی پروگرامر کے ہاں کمی نہیں ہوگی۔ یہاں ضروری نہیں کہ جگاڑیں ہی شئیرکی جائیں۔ بلکہ پروگرامنگ سے تعلق رکھنے والی دلچسپ غلطیاں اور واقعات بھی شئیر کئے جاسکتے ہیں۔

سب سے پہلے تو میزبان ہونے کے ناطے میں ہی ایک جگاڑ شئیر کردیتا ہوں بلکہ اسی واقعے سے مجھے اس طرح کا دھاگہ کھولنے کا خیال آیا۔ ہوا یوں کہ ابھی کچھ دن پہلے مجھے ٹیم لیڈ کی طرف سے ایک چھوٹا سا تھرمل پرنٹر دیا گیا جس کو بائٹ ایرے میں کمانڈز دی جاتی تھیں جس کے لئے ایک یوٹیلیٹی کمپنی کی طرف سے ساتھ آئی تھی۔ لیکن وہ استعمال میں آسان نہ تھی۔ اس لئے ہمارے باس نے کہا کہ اسے اینڈ یوزر کے لئے آسان بنایا جائے۔ اس پر ٹیم لیڈ نے مجھے کہا کہ اس کے لئے ایک dll بنائیں تاکہ جس کلائنٹ کو پرنٹر دیا جائے اس کو یہ لائبریری دے دی جائے کہ وہ اپنے سافٹ وئیر کے ساتھ آسانی سے استعمال کرسکے۔ اس پر کافی کام تو ہماری ایک ساتھی پروگرامر کرچکی تھی اسی کو آگے بڑھا کر کچھ مزید کمانڈز میں نے شامل کی اور ایک لائبریری بناکر دے دی۔ یہ کام ہونے کے بعد مجھے دوسرا ٹاسک یہ دیا گیا کہ کلائنٹ کو اسے ایم ایس ورڈ کے ساتھ بھی استعمال کرنا پڑ سکتا ہے اس لئے اس پرنٹر کا ڈرائیور بنانے کی کوشش کرو کہ پرنٹر انسٹال ہوکر ورڈ کے پرنٹ ڈائلاگ باکس میں نظر آئے اور کلائنٹ اسے سیلیکٹ کرکے پرنٹ بھیج سکے۔ کیونکہ پرنٹر کا ایسا کوئی ڈرائیور کمپنی کی طرف سے مہیا نہیں تھا کہ یہ ونڈوز کی پرنٹر لسٹ میں شامل ہوسکے۔ کافی وقت میں نے گوگل پر خرچ کیا کہ ڈرائیور کیسے بناتے ہیں تو پتہ لگا کہ یہ کچھ اتنا آسان کام نہیں لوہے کے چنے چبانے کے مترادف ہے۔ یا شائدمجھے مشکل لگا۔ بہرحال مجھے خیال آیا کہ dll تومیں بنا ہی چکا ہوں کیوں نہ ورڈ کے لئے ایک پلگ ان بنادوں۔ میں نے کچھ ٹائم لگا کر ورڈ کے لئے ایک پلگ ان بنادیا جس کے بٹن پر امیج بھی پرنٹر کی لگا دی جو ورڈ کے ربن میں جاکر بڑی شان سے براجمان ہوگیا۔ میں نے ٹیم لیڈ کو بلایا اور کہا کہ دیکھیں۔ وہ بغور دیکھنے لگے۔ میں نے ورڈ میں دو تین لائنز ٹائپ کیں، ربن سے بٹن دبایا اور پرنٹر سے پرنٹ باہر۔ ٹیم لیڈ تو ایکسائٹڈ ہوگیا۔ ارے واہ!! تم نے یہ کیسے کیا؟ میں نے کہا کہ پہلے آپ یہ بتائیں آپ کی ریکوائرمنٹ پوری ہوگئی کہ نہیں۔ کہنے لگا سو فیصد یار۔ پھر میں نے انہیں بتایا کہ یہ ڈرائیور نہیں بلکہ پلگ ان ہے جس کے پیچھے وہی dll کال ہورہی ہے۔ ٹیم لیڈ نے کچھ دیر سوچا پھر کہنے لگا چلو یار کام تو ہورہا ہے نا۔ اس نے باس کو فون ملایا اور خوشخبری سنادی کہ سر ہم ورڈ سے پرنٹ بھیج کر کلائنٹ کو دکھا سکتے ہیں۔۔:) اور میں یہ سوچ رہا تھا کہ کل کو ایکسل یا کسی اور سافٹ وئیر کے ساتھ استعمال کی ڈیمانڈ آگئی تو میں کیا ہر سافٹوئیر کے لئے الگ الگ پلگ ان ہی بناتا رہوں گا۔:sick:

اب دوسرے پروگرامرز و سافٹ وئیر انجینئر دوستوں سے گزارش ہے فیلڈ سے تعلق رکھنے والے کچھ دلچسپ واقعات شئیر کرنے کی کوشش کریں۔:hatoff:
 
پردیسی

محفلین
بہت ہی معلوماتی دھاگہ۔اور آپ کی اس تحریر سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ۔۔خاص پرنٹ کمانڈ کے پلگ ان نے نئی راہیں سجھائیں۔
مجھے ڈیسکٹاپ ایپلیکیشن کے بارے کوئی تجربہ نہیں۔البتہ ویب میں کئی ایسے موقعے آئے۔۔بلکہ یوں کہیں کہ ہر جگہ ہی جگاڑیں ہی لگائیں۔
فارغ ہو کر ہم بھی کچھ شئیر کرتے ہیں
خوش رہیں رانا صاحب
 
متلاشی

محفلین
بہت خوب جناب رانا صاحب۔۔۔!
کسی زمانے میں مجھ پر پروگرامنگ کا بھوت سوار ہوا تھا۔۔۔!
سو ہم بھی طرح طرح کی جگاڑیں لگاتے رہے ہیں۔۔۔! کبھی فرصت نکال کر یہاں اپنی جگاڑیں شیئر کریں گے۔۔۔!
ویسے ایک مشورہ بھی دینا چاہتا ہوں کہ آپ اس دھاگے کے سکوپ کو لمیٹیڈ نہ کریں بلکہ یوں کہیں کہ آپ نے اپنے کمپیوٹر ٹاسک میں جب کبھی کسی بھی قسم کی جگاڑ لگائی ہو تو وہ شیئر کی جائے ۔۔۔! تو زیادہ لوگ اس دھاگے میں اپنا حصہ ڈال سکیں گے۔۔۔!
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
پروگرامر بننا ہمارا وہ خواب ہے جو شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا۔کیونکہ بی۔ سی۔اے۔، ایم۔سی۔ایس۔ای۔، ڈپلوما اِن ای۔ کامرس، سی۔سی۔سی۔جیسے درجنوں کورسز کرنے کے با وجود ہم پروگرامر نہ بن سکے، جگاڑبندی کیا کرتے؟ لہذا اب تو بس
بنا کر فقیروں کا بھیس ہم غالب
تماشائے اہلِ کرم دیکھتے ہیں
 
رانا

محفلین
بہت ہی معلوماتی دھاگہ۔اور آپ کی اس تحریر سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ۔۔خاص پرنٹ کمانڈ کے پلگ ان نے نئی راہیں سجھائیں۔
مجھے ڈیسکٹاپ ایپلیکیشن کے بارے کوئی تجربہ نہیں۔البتہ ویب میں کئی ایسے موقعے آئے۔۔بلکہ یوں کہیں کہ ہر جگہ ہی جگاڑیں ہی لگائیں۔
فارغ ہو کر ہم بھی کچھ شئیر کرتے ہیں
خوش رہیں رانا صاحب

بالکل پردیسی بھائی آپ کی شئیرنگ کا بےتابی سے انتظار رہے گا کہ ویب ڈویلپمنٹ میں مجھے بھی بہت دلچسپی ہے بلکہ ڈیسکٹاپ سے زیادہ دلچسپی میری ویب میں ہے لیکن کیا کریں کہ جاب پر مجھے زیادہ تر ڈیسکٹاپ کے حوالے سے ہی کام ملتا ہے اس لئے ویب ڈویلپمنٹ میں ہاتھ صاف کرنے کا موقع ہی نہیں ملتا۔ ابھی مہینہ بھر پہلے asp.net کا کچھ کام دیا گیا تو بہت خوشی ہوئی کہ چلو اس بہانے اس کا بھی تجربہ ہوجائے گا لیکن جو ٹاسک مجھے دیا گیا وہ دو ہفتے میں ہی ختم ہوگیا اور پھر واپس ڈیسکٹاپ پر۔ البتہ اوپر جس dll کا میں نے ذکر کیا اس پر ابھی دو دن پہلے مجھے ایک نئی ٹاسک یہ دی گئی ہے کہ کلائنٹ کو اسے ویب ایپلیکیشن کے ساتھ بھی استعمال کرنا ہے اور ہر جگہ ہم اپنی لائبریری الگ الگ جاکر انسٹال نہیں کرسکتے اس لئے اب کچھ ایسا کرو کہ ویب سے ہی یہ لائبیری اس کے سسٹم پر انسٹال ہوسکے۔ اس کے لئے گوگل کیا تو پتہ لگا کہ یہ کام ActiveX بناکر ہوسکتا ہے۔ ویب کے حوالے سے یہ میری دوسری ٹاسک ہوگی۔
 
رانا

محفلین
بہت خوب جناب رانا صاحب۔۔۔ !
کسی زمانے میں مجھ پر پروگرامنگ کا بھوت سوار ہوا تھا۔۔۔ !
سو ہم بھی طرح طرح کی جگاڑیں لگاتے رہے ہیں۔۔۔ ! کبھی فرصت نکال کر یہاں اپنی جگاڑیں شیئر کریں گے۔۔۔ !
ویسے ایک مشورہ بھی دینا چاہتا ہوں کہ آپ اس دھاگے کے سکوپ کو لمیٹیڈ نہ کریں بلکہ یوں کہیں کہ آپ نے اپنے کمپیوٹر ٹاسک میں جب کبھی کسی بھی قسم کی جگاڑ لگائی ہو تو وہ شیئر کی جائے ۔۔۔ ! تو زیادہ لوگ اس دھاگے میں اپنا حصہ ڈال سکیں گے۔۔۔ !
بالکل متلاشی بھائی آپ کی خواہش کے مطابق دھاگہ اینڈ کمپنی کو ان لمیٹڈ کیا جارہا ہے۔:) تو جناب آئی ٹی سے تعلق رکھنے والے تمام احباب سے گزارش ہے کہ آئی ٹی کی فیلڈ سے تعلق رکھنے والے ہر طرح کے دلچسپ واقعات شئیر کریں۔ ;)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
واہ رانا صاحب واہ۔۔ زبردست دھاگہ شروع کیا ہے۔ اور میرا خیال ہے کہ اسکو کافی سے زیادہ تازہ خون میسر رہے گا۔ :)
میں کوئی باقاعدہ پروگرامر تو نہیں لیکن کسٹم ڈویلپر کا دھبہ اپنے پروفائل پر لگا رکھا ہے۔ مجھے آج تک کسی سینئر سے سیکھنے کا موقع نہیں ملا۔ اس لیے زندگی بھری پڑی ہے اس طرح کی جگاڑوں سے۔۔ میں تو اس میں کافی سارے واقعات شئیر کروں گا انشاءاللہ :)
فی الوقت اک قصہ سنتے جائیں۔ میں نیا نیا کنفیگریشن کے شعبے سے منسلک ہوا تھا۔ اوپر سے خوش قسمتی یہ کہ پاکستان کے پہلے سافٹ وئیر ہاؤس میں جاب مل گئی۔ لیکن ظلم یہ کہ پتہ چلا کہ جناب میں ہی واحد آدمی ہوں اس شعبے میں اور جو کرنا ہے مجھے ہی کرنا ہے۔ مجھے انسٹال شیلڈ تھما کر کہہ دیا گیا کہ میاں ڈپلائمنٹ، ریلیز مینجمنٹ، ورژن کنڑولنگ اور چینج مینجمنٹ کے تمام کام آئندہ سے تمہارے ذریعے طے پائیں گے۔ کچھ عرصہ تو ڈوبتا رہا۔۔ پھر بہتری آتی گئی۔
خیر قصہ کی طرف آتے ہیں۔ مجھے اک کام ملا کہ کلائنٹ کو جو سیٹ اپ دینا ہے وہ صرف پیچ دینا ہے۔ اور پرانے سیٹ اپ کو اپڈیٹ کر دے۔ اور بنا بھی انسٹال شیلڈ میں ہی ہو۔ میرے لیے یہ کام اس وقت بالکل نیا تھا۔ اور انسٹال شیلڈ کا ڈویلپر سکس مارکیٹ میں تھا۔ جو کہ اس قدر فیچرز بھی نہین رکھتا تھا۔ بہت سوچا لیکن بات نہ بنی۔ آخر اک نیا سیٹ اپ بنا کر پرانے سیٹ اپ کے ساتھ کمپئر کر کے چھوٹا سا پیچ بنا دیا۔ اور لسٹ بنا لی۔ جس میں نئے اور پرانے کا نام رکھا کرتا تھا۔ کہ یہ پیچ اس پر چلے گا یہ اس پر۔۔ سال پورا اس طرح جگاڑ سے کام چلایا۔ کئی بار ایسا کرتا تھا۔ کہ پیچ سیٹ اپ بنا کر اپلوڈ کر دیتا تھا۔ اور پروڈکشن سرور پر ڈائریکٹ فائلز پھینک دیتا تھا۔۔ :p لیکن یونہی ذلیل ہوتے ہوتے اپڈیٹ کے سکرپٹ لکھ لیے۔ جو کہ بعد میں عرصہ تک استعمال کیے۔
 
سید ذیشان

محفلین
بڑا اچھا دھاگہ ہے :)

مجھے بھی یہ پڑھ کر ایک بات یاد آ گئی۔ مجھے ایک سافٹوئر میں گوگل ارتھ کے میپ دکھانے تھے اور ان پر اپنی طرف سے KML کو استعمال کر کے کچھ انفارمیشن ڈسپلے کرنی تھی۔ بہت ڈھونڈھا لیکن گوگل ارتھ کا کوئی ActiveX کنٹرول ہاتھ نہیں لگا۔ ان کے dll کو بھی کریک کرنے کی کوشش کی لیکن کچھ بھی نہ بن پایا۔ ان کا com کنٹرول البتہ بآسانی مل گیا لیکن اس کا نقصان یہ تھا کی گوگل ارتھ الگ سے کھل جاتا اور ہمارے سافٹوئیر اور گوگل ارتھ میں سے ایک وقت میں ایک ہی دکھائی دیتا تھا اور ونڈو minimize کر کے ایک سے دوسرے میں جانا پڑتا تھا، جو کہ user کے لئے کسی مصیبت سے کم نہ ہوتا۔ اسی کشمکش میں تھا کہ ایک دن انٹرنیٹ براوزر پر گوگل ارتھ کا ایک میپ کھولا اور وہ گوگل ارتھ کا ڈسپلے استعمال کرتے ہوئے براوزر میں ہی کھل گیا۔ (یہ میری خوش قسمتی تھی) تھوڑا سا کنگھالنے کے بعد گوگل ارتھ کا WEB ActiveX کنٹرول ایک فائل میں سے مل گیا اور اسی کو اپنے سافٹوئیر کا حصہ بنا دیا۔ :)
اور پھر میں ہنسی خوشی رہنا لگا۔۔
--
--
نہیں تو۔ :p
 
زبردست نیرنگ خیال بھائی۔ آپ کی طرف سے مزید دلچسپ واقعات کا شدت سے انتظار رہے گا کہ ابھی آپ نے صرف ایک بوتل خون ہی ڈونیٹ کیا ہے اس مسکین سے دھاگے کو۔ جلدی سے مزید بوتلوں کا بندوبست کریں۔:)
آپ کی بات سے مجھے بھی اپنا ایک واقعہ یاد آگیا جو میرے پروگرامنگ کے پروفیشن میں آنے سے پہلے کا ہے۔ میں ایک میڈیکل لیب میں الٹراساؤنڈ اور ایکسرے کی رپورٹس ٹائپنگ کی جاب پر لگا تھا۔ لیکن ہونہار بروا کے چکنے چکنے پات :laugh:دیکھ کر باس نے مجھے آہستہ آہستہ پوری لیب کے کمپیوٹرز کی دیکھ بھال کا کام بھی سونپ دیا اور میں لیب کا خودساختہ آئی ٹی انچارج بھی بن گیا۔ ایک بار لیب کے سرور پر کسی وائرس کا ایسا جان لیوا حملہ ہوا کہ چوبیس گھنٹوں میں تمام کمپیوٹرز اس سے متاثر ہوگئے۔ خیر جیسے تیسے کرکے اس پرابلم سے نکلے پورا دن لگ گیا تمام کام مینول پر آگیا اور پیشنٹس کو رپورٹ بھی بروقت نہ دی جاسکیں۔ اس کے بعد باس نے مجھ سے کہا کہ یار ایک بار ایسا ہوگیا تو آئندہ بھی ہوسکتا ہے اس کا حل بتاؤ۔ میں نے کہا کہ پہلی فرصت میں تمام کمپیوٹرز پر اینٹی وائرس انسٹال کرنا چاہیے۔ لیکن اس کو ہر دو دن بعد اپ ڈیٹ رکھنا بہت ضروری ہے کم از کم ہفتے بعد تو لازمی ہو۔ باس نے مجھے اپنے لیپ ٹاپ تک رسائی دی کہ یہاں سے اینٹی وائرس اپ ڈیٹ کرلیا کرو۔ میں نے تمام کمپیوٹرز پر نورٹن انسٹال کردیا۔ اور ہر دو دن بعد نیٹ سے اپ ڈیٹ ڈاون لوڈ کرکے تمام کمپیوٹرز پر رن کرتا۔ اب آٹھ کمپیوٹرز تھے لیب میں اور مجھے یہ بہت تکلیف دہ مرحلہ لگتا کہ آٹھ مرتبہ ہر کمپیوٹر پر جا کر اپ ڈیٹ رن کروں۔ شروع کے کچھ دن تو میں نے گزارا کیا۔ پھر اس کا ایک حل زہن میں آیا۔ VB6 میں ایک چھوٹا سا پروگرام بنایا جو کسی دئیے ہوئے پاتھ سے دئیے ہوئے نام کی کوئی بھی ایگزی رن کرسکتا تھا۔ میں نے سرور پر ایک فولڈر شئیر کیا اس میں اینٹی وائرس کی اپڈیٹ فائل رکھی اور اس کا نیٹ ورک پاتھ اس پروگرام میں دے دیا۔ فارم کی ویزیبل پراپرٹی کو فالس کردیا۔ اس کی ایگزی بنائی اور ہر کمپیوٹر پر جاکر اس کے ونڈوز اسٹارٹ اپ فولڈر میں ڈال دی۔ ہر بندے سے کہہ دیا کہ جب بھی کمپیوٹر آن ہوگا تو یہ سب سے پہلے اینٹی وائرس اپڈیٹ کرے گا اسے کرنے دیا جائے اگر کسی نے اس کو No کیا تو سر کو خود ہی جواب دہی کرے گا۔;) اس طرح سرور تو چوبیس گھنٹے آن رہتا تھا اور باقی کمپیوٹرز جب صبح آکر ہر ڈپارٹمنٹ والے آن کرتے تو وہ پروگرام خود ہی رن ہوجاتا اور سرور سے فائل کو رن کردیتا۔ اس طرح میری جان آسان ہوئی کہ مجھے اب صرف نیٹ سے اپڈیٹ ڈاونلوڈ کرکے سرور پہ رن کرکے اس کے فولڈر میں رکھنی ہوتی تھی۔:)
 
بہت زبردست ذیشان بھائی۔ امید ہے کہ مزید بھی دلچسپ واقعات شئیر کریں گے۔:)
 
ہاہ ہاہ۔۔۔! اس کے ساتھ کی جگاڑ میں بھی لگا چکا ہوں۔۔۔! یعنی فائل کو سٹارٹ اپ کے فولڈر میں رکھ کر آٹو رن کروانا۔۔۔!
 
عسکری

معطل
جیسے کہ ہر انسان کا جہاز سے پالا پڑتا ہے ویسے ہی ہر انسان کا کمپیوٹر پروگرام سے واسطہ پڑتا ہے۔ اور جہاز کو تو پروگرام سے واسطہ پڑتا ہی ہے :D
:(

لو جی اب آپ ہمارے جہازوں اور ملنگوں کے پیچھے نا پڑیں اپنی نا معلوم زبان کی کہانیاں چالو رکھیں اور مین تو جہاز پر کوئی ایس بات نہین کرتا جو عام فہم نا ہو :roll: پر یہ کیا ہے ؟
VB6
WEB ActiveX
KML
dll
asp.net
ڈپلائمنٹ
ریلیز مینجمنٹ
ورژن کنڑولنگ
چینج مینجمنٹ
کسٹم ڈویلپر
انسٹال شیلڈ
ڈویلپر سکس
پروڈکشن سرور
 
سید ذیشان

محفلین
:(

لو جی اب آپ ہمارے جہازوں اور ملنگوں کے پیچھے نا پڑیں اپنی نا معلوم زبان کی کہانیاں چالو رکھیں اور مین تو جہاز پر کوئی ایس بات نہین کرتا جو عام فہم نا ہو :roll: پر یہ کیا ہے ؟

آپ کے کچھ ملنگ بھی پکے پروگرامر ہیں جیسا کہ قیصرانی بھائی ;)
 
قیصرانی

لائبریرین
:(

لو جی اب آپ ہمارے جہازوں اور ملنگوں کے پیچھے نا پڑیں اپنی نا معلوم زبان کی کہانیاں چالو رکھیں اور مین تو جہاز پر کوئی ایس بات نہین کرتا جو عام فہم نا ہو :roll: پر یہ کیا ہے ؟
VB6
WEB ActiveX
KML
dll
asp.net
ڈپلائمنٹ
ریلیز مینجمنٹ
ورژن کنڑولنگ
چینج مینجمنٹ
کسٹم ڈویلپر
انسٹال شیلڈ
ڈویلپر سکس
پروڈکشن سرور
جیسے جہاز کو ٹیپ سے چیپی لگتی ہے ویسے ہی پروگرام کو پیچ کی شکل میں چیپی لگائی جاتی ہے
 
Top