پرویز سے پرویز تک

محمد وارث

لائبریرین
کچھ ماہ پہلے سیالکوٹ سے لاہور سفر کے دوران ایک بینر پڑھنے کو ملا جس پر ایک عجیب ہی اچھوتی قسم کا نعرہ لکھا ہوا تھا اور جن چوہدری صاحب کے نام سے لکھا ہوا تھا انکی خوشامد میں مہارت دیکھ کر دل باغ باغ ہو گیا۔ بہرحال نعرہ کچھ یوں تھا

زمین پھر کیوں نہ ہو زرخیز
اِدھر بھی پرویز، اُدھر بھی پرویز

انکا اشارہ تو پرویز مشرف اور پرویز الٰہی کی طرف تھا لیکن آج بی بی سی اردو کی خبر پڑھ کر بے اختیار یہ نعرہ یاد آگیا۔ کہ ماشا؂ءاللہ جناب پرویز مشرف صاحب نے اشفاق پرویز کیانی صاحب کو نیا چیف آف آرمی سٹاف نامزد کر دیا ہے۔

بی بی سی اردو کی مکمل خبر پڑھیے۔

اشفاق پرویز کیانی صاحب آئی ایس آئی کے سربراہ اور مشرف کے دستِ راست ہیں اور بے نظیر کے ساتھ مذاکرات میں بھر پور شامل تھے۔ کیا خبر، نئے جنرل صاحب کا عہدہ بھی اسی ڈیل کا حصہ ہو؟

لگتا نہیں ہے کہ یہ تقرری پاکستانی سیاست یا پاکستانی افواج کے سیاست میں کردار کے متعلق کسی فوری تبدیلی کا باعث ہوگی۔


۔
 
Top