میں نے انٹرویو تو نہیں دیکھا لیکن نیوز چینلز کی رپورٹس میں جو کلپس دکھائے گئے ہیں انہیں دیکھ کر مجھے تو نہیں لگتا کہ یہ بچگانہ جواب ہیں۔ اتنے ہاٹ ایشوز پر اسطرح بات کرنا اور جواب دینا کہ ٹی وی اینکر سے نہ اگلی جائے نہ نگلی جائے۔بچگانہ جواب لگنے کی وجہ شائد یہ ہوسکتی ہے کہ کسی بھی بات کا دوطرح سے جواب دیا جاسکتا ہے۔ ایک تو آپ کو پہلے سے پتہ ہو کہ اس پروگرام میں اس طرح کے سوال اٹھائے جائیں گے تو آپ اس کے مطابق تیاری کرکے جائیں۔ لیکن کارگل والے سوال سے صاف لگ رہا ہے کہ یہ ایشوز مشرف کو بتائے بغیر آن دی اسپاٹ اٹھائے گئے ہیں۔ تو اگر اتنے حساس ایشوز پر فی البدیہہ اسطرح کروڑوں لوگوں کے سامنے لائیو آپ کو دفاع کرنا پڑے تو میرے خیال میں یہ بہت ہی عمدہ اور قابل تعریف پرفارمنس ہے۔ اسطرح کی قابلیت ہمارے کسی موجودہ جمہوری لیڈر میں نام کو بھی نظر نہیں آتی بلکہ ان میں سے کوئی اس موقعے پر ہوتا تو سبکی ہی کا باعث بنتا۔بالکل بچگانہ قسم کے جوابات دے رہا ہے۔
رانا بھائی میں شائد آپ کی بات سے متفق نہیں ہوں گا۔ میرے خیال میں تو یہ انٹرویو دینے کا کوئی طریقہ نہیں اور خاص طور پر سابقہ صدر کو اپنی حیثیت کا خیال کرنا چاہیے۔ جہاں تک اینکر کا تعلق ہے تو وہ اپنا ہوم ورک کافی اچھے طریقے سے کر کے آیا ہوا تھا۔ اور مشرف زیادہ تر آئیں بائیں شائیں کر رہا تھا۔ اس کی باتوں میں سبسٹنس کی کمی تھی۔
بھاٰئی میرے اگر نفرت کا چشمہ لگا کر دیکھیں تو کسی کی خوبیاں بھی خامیاں ہی نظر آتی ہیں
کون شے شبسٹنس کی کمی ٹھی۔۔کچھ ہمیں بھی بتائیں بھائی۔رانا بھائی میں شائد آپ کی بات سے متفق نہیں ہوں گا۔ میرے خیال میں تو یہ انٹرویو دینے کا کوئی طریقہ نہیں اور خاص طور پر سابقہ صدر کو اپنی حیثیت کا خیال کرنا چاہیے۔ جہاں تک اینکر کا تعلق ہے تو وہ اپنا ہوم ورک کافی اچھے طریقے سے کر کے آیا ہوا تھا۔ اور مشرف زیادہ تر آئیں بائیں شائیں کر رہا تھا۔ اس کی باتوں میں سبسٹنس کی کمی تھی۔
کون شے شبسٹنس کی کمی ٹھی۔۔کچھ ہمیں بھی بتائیں بھائی۔
اے بھائی یہ کیا۔۔پہلے خود ہی کہہ رہے تھے کہ شبسٹنس کی کمی ٹھی۔۔جب کچھ معلوم ہوا ہوگا کہ کون شے شبسٹنس کی کمی ٹھی تو تب ہی کہا ہوگا ناں کہ شبسٹنس کی کمی تھی۔۔تو بتا دیں ناں کیا کم تھا۔۔ اب زیادہ انتظار مت کروائیے۔۔۔کسی چیز کا نا ہونا کیسے بتایا جا سکتا ہے؟
جی یہاں دیکھ لیں:اس کا یوٹیوب کے علاوہ کوئی اور لنک مل سکتا ہے؟ ابھی جیو پر بھی یہی نیوز آرہی تھی اس لئے دل کررہاہے کہ پورا دیکھنے کا۔
اے بھائی یہ کیا۔۔پہلے خود ہی کہہ رہے تھے کہ شبسٹنس کی کمی ٹھی۔۔جب کچھ معلوم ہوا ہوگا کہ کون شے شبسٹنس کی کمی ٹھی تو تب ہی کہا ہوگا ناں کہ شبسٹنس کی کمی تھی۔۔تو بتا دیں ناں کیا کم تھا۔۔ اب زیادہ انتظار مت کروائیے۔۔۔
اگر میں مشرف کی جگہ ہوتا تو سوالوں کے جواب دینے کی کوشش کرتا۔ ہر سوال پر بچوں کی طرح لڑنے نہ لگ جاتا۔ اور دوسری بات یہ کہ مکلمے میں اور انٹرویو میں فرق ہوتا ہے۔ انٹرویو میں جو سوال پوچھا جاتا ہے اس کا جواب دیا جاتا ہے اور مکالمے میں ایک دوسرے سے بھی سوالات پوچھے جا سکتے ہیں۔ مشرف صحافی سے اسطرح بات کر رہا تھا جیسے کہ وہ انڈیا کہ گورنمنٹ افیشل ہو، اور اس پر الزامات یوں لگا رہا تھا جیسے سیاچین یا بنگلہ دیش کا ذمہ دار یہی صحافی ہو۔
بہرحال نری جزباتیت سے کام لیا گیا، جھوٹ کا طھی کافی سہارا لیا۔ اسی لئے میں نے کہا کہ سبسٹنس نہیں ہے۔