پرویز مشرف پر فرد جرم عائد ہونے کا منظر

مشرف ان موجودہ حکمرانوں کے مقابلے لاکھ درجہ بہتر حکمران تھا۔۔۔
مجھے اس سے بس یہ شکایت ہے کہ جب وہ اقتدار میں آیا تھا تواس نے ان تمام سیاستدانوں کو جہنم رسید نہیں کیا۔۔
اگر وہ یہ کارنامہ انجام دے دیتا تو پاکستان مضبوط ہوجاتا اور قوم سکون کا سانس لیتی۔
 
میری رائے میں پرویز مشرف نے کشمیر پر صحیح سٹینڈ لیا تھا اور قریب قریب معائدہ بھی طے پا گیا تھا۔ پھر عین وقت پر انڈیا اپنے موقف سے پھر گیا تھا۔
میری معلومات کے مطابق مشرف نے کنٹرول لائن کو ہی بارڈر تسلیم کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ (یہ غلط خبر بھی ہوسکتی ہے)
آپ کی معلومات کے مطابق مشرف کا منصوبہ کیا تھا؟
 
محمداحمد

لائبریرین
حکومت مشرف کے خلاف بس یہی کچھ کرسکتی تھی جو اُس نے کیا۔

میڈیا نے اس بات کو بڑا مسئلہ بنا کر پیش کیا اور عوامی زبوں حالی کے باعث بننے والے مسائل سے دانستہ (غالباً) پہلو تہی کی پالیسی اختیار کی گئی۔
 
میری معلومات کے مطابق مشرف نے کنٹرول لائن کو ہی بارڈر تسلیم کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ (یہ غلط خبر بھی ہوسکتی ہے)
آپ کی معلومات کے مطابق مشرف کا منصوبہ کیا تھا؟
نہ پاکستان نہ بھارت۔ میری معلومات کے مطابق کشمیر کے دونوں حصوں کو یکجا کر کے آزادی دی جا رہی تھی۔ بھارت کی اس وقت کی حکومت اس حل کے حق میں تھی لیکن پھر اندرونی شدت پسندوں کے ہاتھوں بلیک میل ہوئی اور بیک ڈور ڈپلومیسی ناکام ہو گئی۔ اُس وقت امریکی منشا بھی یہی تھی جسے کشمیریوں سے کوئی غرض نہیں بس وہ مستقبل کی ایٹمی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے اس حل کو سپورٹ کر رہی تھی۔
 
میرا زہن اس بات کو تسلیم نہیں کرتا کہ بھارت ایسے حل کو تسلیم کر لیتا اور اتنا بڑا علاقہ آزاد کر دیتا۔ اور وہ بھی کشمیر جیسا؟ سوال ہی نہیں پیدا ہوتا کہ بھارت کشمیر چھوڑنے پر راضی ہو جائے۔ سیاچین سے فوجیں پیچھے کرنے پر وہ تیار نہیں پورا کشمیر کیسے آزاد کرے گا؟
 
:happy:
بھائی دنیا انہونیوں سے بھری پڑی ہے۔ آج سے دس سال پہلے کس نے سوچا تھا کہ اُس وقت کا مرد آہن آج یوں عدالتوں میں رُل رہا ہو گا اور جسے اس نے جلا وطن کیا وہ اعلیٰ ترین مسند پر براجمان ہو گا۔ 1980 میں کسی کا ذہن روس کے ٹکڑے ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ مشرقی اور مغربی جرمنی کا پھر سے اکھٹا ہو جانا بھی کچھ ایسا ہی سلسلہ ہے۔ کشمیر اب زمین کے ٹکڑے سے زیادہ عزت اور وقار کا مسئلہ بن چکا ہے۔یہ ایک ایسا حل تھا جس میں دونوں ملکوں کو اقوام عالم میں کوئی سبکی محسوس نہ ہو تی۔ سو اس پر بات چیت جاری تھی بس بھارتی حکومت اندورنی دباؤ برداشت نہیں کر سکی اور اس نے معذرت کر لی ۔ ۔۔۔
 
ہر چیز کا کوئی سبب ہوتا ہے۔ کشمیر چھوڑنے کے لئے بھارت کے راضی ہونے کا کیا سبب تھا؟
 
میرے خیال میں 2001 میں فوجوں کا پورا سال آمنے سامنے ڈٹے رہنا اور ایٹمی جنگ کا خطرہ۔ کچھ عالمی دباؤ بھی تھا جو بات چیت یہاں تک آن پہنچی تھی۔
 
اس وقت فوجیں بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے نتیجے میں آمنے سامنے آئیں تھیں۔ اس کی وجہ کشمیر کا تنازعہ نہیں تھی۔
 
پھر اس کا جواب آپ کی رائے میں کیا ہے؟ :)
پاکستان میں اچھے لوگوں کی کمی نہیں ہے۔ :)
ہر انسان میں اچھائیاں اور برائیاں ہوتی ہیں۔ جیسے ہر انسان اچھے اور برے کام کرتا ہے۔
میرے خیال میں پاکستان میں موجود سارے عوامی اثر رکھنے والے لیڈروں کو مشاورت سے حکومت چلانی چاہئے۔
 
لقب "روشنی کا استعارہ" کے لئے پاکستانی سیاسی اُفق سے کوئی ایک نام؟؟؟
 
محمداحمد

لائبریرین
پاکستان میں اچھے لوگوں کی کمی نہیں ہے۔ :)
ہر انسان میں اچھائیاں اور برائیاں ہوتی ہیں۔ جیسے ہر انسان اچھے اور برے کام کرتا ہے۔
میرے خیال میں پاکستان میں موجود سارے عوامی اثر رکھنے والے لیڈروں کو مشاورت سے حکومت چلانی چاہئے۔

میرے حساب سے کم و بیش تمام پاکستانی سیاسی رہنماؤں میں ایک عنصر ناپید ہے اور وہ ہے اخلاص۔ اگر اخلاص اور مناسب درجے کی ذہانت ہو تو باقی کمی مشاورت سے پوری کی جا سکتی ہے۔
 
Top