پرویز مشرف پر قتل و دھشت گردی کا مقدمہ

پرویز مشرف نے اپنی حالیہ تقریر میں لال مسجد میں موجود افراد کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔ یہ میرا پہلا امپریشن ہے اس کی تقریر سننے کے بعد۔ مشرف نے اپریشن شروع کرنے سے پہلے ہی مسجد میں موجود افراد کے مارے جانے کا بتادیاتھا۔ یعنی کہ اس کو معلوم تھا کہ اپریشن کا اختتام تمام افراد کے قتل پر ہوگا۔ اس قیادت میں تمام قوم دھشت کی یرغمال بھی رہی۔ اس تمام حالات میں‌ سپریم کورٹ کو سو موٹو ایکشن لے کر مشرف پر قتل و دھشت گردی کا مقدمہ قائم کرنا چاہیے۔
 
سید ابرار

محفلین

ابتدائے ستم ہے روتا ہےکیا
آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا
 
فرضی

محفلین
سپریم کورٹ ایک دفعہ تو ایسی گستاخی کر چکی ہے۔
حکومت سے ایجنسیوں کے اٹھائے گئے افرادکا استفسار کرکے۔۔۔
۔۔۔۔۔اور چیف جسٹس کو گھر بھیج دیا گیا۔۔
اب دوبارہ ایسا کرکے سپریم کورٹ کو بھی لال مسجد والوں کی راہ پر جانا ہے کیا۔۔۔۔
نا بابا چپ میں ہی عافیت ہے۔۔۔
 
ساجداقبال

محفلین
مقدمے تو اس پر کیے جاتے ہیں جس کا جرم مشکوک ہو. یہاں تو 16کروڑ گواہ ہیں. مجھے تو اس دن کا انتظار ہے جب اس فاشسٹ کو پریڈ گراؤنڈ میں سنگسار کیا جائیگا.
 
سید ابرار

محفلین
میرے خیال میں تو پرویز مشرف پر ”بغاوت“ کا مقدمہ بھی عائد کیا جاسکتا ہے ، ظاھر ہے 1999 میں نواز شریف کی جائز منتخبہ حکومت کے خلاف فوجی ”بغاوت“ کی قیادت کا فرض موصوف ہی نے تو انجام دیا تھا ، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ”کامیابی “ کے بعد ”باغی “ رہنما اور قائد بن جاتے ہیں ، اور ”بغاوت“ کو ”انقلاب“ کا نام دے دیا جاتا ہے ۔
 
Top