بھائی اصل میں بات یہ ہے کہ قومی معیشت کوئی ایسی کمزور شے نہیں جو 15 ماہ میں یکدم دوڑنے لگے یا اتنے ہی عرصہ میں مکمل طور پر تباہ ہو جائے۔ دوسری جنگ عظیم کے وقت تقریبا پورا یورپ اور جاپان کھنڈرات کا ڈھیر بن گیا تھا۔ آج 74سال بعد وہ قومیں معاشی لحاظ سے مضبوط ترین ہیں۔
پاکستان کا ہمسایہ ملک افغانستان جو کئی سالوں سے مسلسل حالت جنگ میں ہے کا شرح نمو پاکستان سے بہتر ہے۔ ایسے میں عوام کو سوچنا چاہئے کہ جب پاکستان میں کوئی بڑی جنگ نہیں ہوئی، انفراسٹراکچر بھی محفوظ ہے بلکہ نیا بن رہا ہے۔ تو پھر پاکستان کی شرح نمود خطے میں سب سے کم کیسے ہے؟
ظاہر ہے جب آپ اپنے قومی بجٹ کا 40 فیصد سے زائد ماضی کے قرضوں کی مد میں دیں گے تو معیشت بہتر کیسے ہوگی؟ گنجی نہائے گی تو نچوڑی گی کیا؟ اور اگر بالفرض اس صورت حال میں تحریک انصاف حکومت بوریا بستر گول کر دیا جاتا ہے تو نئے آنے والے کیا کر لیں گے؟ قرضے تو ان کو بھی واپس کرنے ہی ہیں۔ وہ بھی نئے قرضے لے کر قوم کو ریلیف دینے کی پوزیشن میں نہیں ہوں گے